نیو یارک ـــ اب جبکہ نیویارک کے لوگ اپنے گھروں کی مرمت اور تعمیرنو کر رہے ہیں تو ایف ای ایم اے نے سٹیٹن آئی لینڈ پر لووز سٹورز کے ساتھ مل کر انہیں مفت معلومات اور مشورے دینے کا پروگرام شروع کیا ہے جس میں انہیں یہ بتایا جائے گا کہ قدرتی آفات سے متاثرہ گھروں کو مضبوط تر اور محفوظ تر کیسے بنایا جائے۔
ایف ای ایم اے کے ماہرین لوگوں کے سوالات کا جواب دینے اور انہیں قدرتی خطرات کے مقابل مضبوط بنانے کے لیے مشوروں اور تکنیکی طریقوں سے آگاہ کریں گے تاکہ انہیں اپنے گھروں کو آفات سے محفوظ رکھنے یا زیادہ نقصان سے بچنے میں مدد دی جا سکے۔ اس میں بیشتر معلومات اپنی مدد آپ کے تحت کام کرنے اور عمومی ٹھیکہ داروں سے متعلق ہیں۔
قدرتی خطرات سے نقصان کم رکھنے کے طریقوں سے آگاہی دینے والے ایف ای ایم اے کے مشیر سوموار، 25 اکتوبر سے ہفتہ، 30 اکتوبر تک دستیاب ہیں۔
لووز
2171 فاریسٹ ایونیو
سٹیٹن آئی لینڈ، نیویارک 10303
اوقات: صبح بجے تا شام 6 بجے
گھر کو سیلاب سے ہونے والے نقصان سے تحفظ دینے سے متعلق مفت حوالہ جاتی کتابچے بھی متاثرین کو دستیاب ہوں گے۔ املاک کے تحفظ سے متعلق مزید معلومات https://www.fema.gov/emergency-managers/risk-management پر مل سکتی ہیں۔
نیویارک کے ایڈا طوفان سے بحالی کی کوششوں سے متعلق تازہ ترین معلومات جاننے کے لیے www.fema.gov/disaster/4615 پر وزٹ کیجیے۔ ہمیں https://twitter/com/femaregion2 پر ٹویٹر اور www.facebook.com/fema پر فیس بک پر فالو کیجیے۔