گھر کی مرمت کے لیے مشورہ حاصل کریں۔ 25 تا 30 اکتوبر سٹیٹن آئی لینڈ میں لووز پر۔ [https://www.fema.gov/ur/press-release/20211022/get-home-repair-advice-oct-25-30-lowes-staten-island] Release Date: October 22, 2021 نیو یارک ـــ اب جبکہ نیویارک کے لوگ اپنے گھروں کی مرمت اور تعمیرنو کر رہے ہیں تو ایف ای ایم اے نے سٹیٹن آئی لینڈ پر لووز سٹورز کے ساتھ مل کر انہیں مفت معلومات اور مشورے دینے کا پروگرام شروع کیا ہے جس میں انہیں یہ بتایا جائے گا کہ قدرتی آفات سے متاثرہ گھروں کو مضبوط تر اور محفوظ تر کیسے بنایا جائے۔ ایف ای ایم اے کے ماہرین لوگوں کے سوالات کا جواب دینے اور انہیں قدرتی خطرات کے مقابل مضبوط بنانے کے لیے مشوروں اور تکنیکی طریقوں سے آگاہ کریں گے تاکہ انہیں اپنے گھروں کو آفات سے محفوظ رکھنے یا زیادہ نقصان سے بچنے میں مدد دی جا سکے۔ اس میں بیشتر معلومات اپنی مدد آپ کے تحت کام کرنے اور عمومی ٹھیکہ داروں سے متعلق ہیں۔ قدرتی خطرات سے نقصان کم رکھنے کے طریقوں سے آگاہی دینے والے ایف ای ایم اے کے مشیر سوموار، 25 اکتوبر سے ہفتہ، 30 اکتوبر تک دستیاب ہیں۔ لووز 2171 فاریسٹ ایونیو سٹیٹن آئی لینڈ، نیویارک 10303 اوقات: صبح بجے تا شام 6 بجے گھر کو سیلاب سے ہونے والے نقصان سے تحفظ دینے سے متعلق مفت حوالہ جاتی کتابچے بھی متاثرین کو دستیاب ہوں گے۔ املاک کے تحفظ سے متعلق مزید معلومات https://www.fema.gov/emergency-managers/risk-management پر مل سکتی ہیں۔ نیویارک کے ایڈا طوفان سے بحالی کی کوششوں سے متعلق تازہ ترین معلومات جاننے کے لیے www.fema.gov/disaster/4615 [http://www.fema.gov/disaster/4615] پر وزٹ کیجیے۔ ہمیں https://twitter/com/femaregion2 پر ٹویٹر اور www.facebook.com/fema [http://www.facebook.com/fema] پر فیس بک پر فالو کیجیے۔