This page has not been translated into اردو. Visit the اردو page for resources in that language.
Fact Sheets
Live Announcer Script for FEMA Assistance for Hurricane Ida in multiple languages
سَفوک کاؤنٹی میں آفت سے بحالی کا مرکز ہفتے کو شام 6 بجے مستقل طور پر بند ہو جائے گا لیکن اس کے باوجود کاؤنٹی میں ایڈا طوفان سے متاثرہ رہائشی آفت سے بحالی کی امداد حاصل کرنے کے لیے ایف ای ایم اے کودرخواستیں دینے میں مدد حاصل کر سکتے ہیں۔ آپ کو یہ مدد ٹیلی فون، کمپیوٹر یا موبائل فون پر دستیاب ہے۔
ایف ای ایم اے (فیما) کا آفت سے بحالی میں مدد دینے والا ایک متحرک مرکز 29 اکتوبر تا یکم نومبر برونکس کا دورہ کرے گا جس کا مقصد ایڈا طوفان کے متاثرین کو ایف ای ایم اے کی آفت سے بحالی کی امداد کے لیے درخواست دینے میں مدد فراہم کرنا اور امداد کے حصول سے متعلق ان کے سوالات کے جواب دینا ہے۔ .
کیا آپ نے گھر کے مالک کی حیثیت سےاپنے گھر کی مرمت کے لیے ایف ای ایم اے کی مالی امداد وصول کی ہے؟ کیا آپ کو بعد میں معلوم ہوا کہ ایڈا طوفان سے آپ کی فرنس کو نقصان پہنچا یا وہ تباہ ہو گئی ہے؟
ایف ای ایم اے کے انسپکٹر قدرتی آفت سے ہونے والے نقصان کا جائزہ لے کر اس کا اندراج کرتے ہیں۔ وہ یہ تعین نہیں کرتے کہ آیا آپ ایف ای ایم اے کی مالی امداد کے اہل ہیں یا نہیں یا ایف ای ایم اے آپ کو کتنی اور کس طرح کی امداد کی پیشکش کر سکتا ہے۔ جب وہ آپ سے رابطے کی کوشش کریں تو اس کا جواب دینا ضروری ہے۔