Press Releases

Search by Date
Enter date range to search between
نیویارک ــ اب جبکہ نیویارک کے لوگ اپنے گھروں کی مرمت اور تعمیرنو کر رہے ہیں تو ایف ای ایم اے نے گھروں کو بہتر بنانے کا کام کرنے والے لووز سٹور کے اشتراک سے کوئینز میں انہیں مفت معلومات اور مشورے دینے کا اہتمام کیا ہے جس میں لوگوں کو یہ بتایا جائے گا کہ وہ قدرتی آفات سے متاثر ہونے والے گھروں کو کیسے مضبوط تر اور محفوظ تر بنا سکتے ہیں۔
illustration of page of paper
ایف ای ایم اے (فیما) نے ڈَچس کاؤنٹی کوایڈا طوفان سے متعلق 5 ستمبر کو آفات کے حوالے سے جاری کردہ وفاقی اعلامیے میں شامل کر لیا ہے جس کے بعد ایسی کاؤنٹیوں کی تعداد نو ہو گئی ہے جن کے رہائشی اب آفت سے بحالی کے لیے ایف ای ایم اے کی امداد کے لیے درخواست دینے کے اہل ہیں ۔ .
illustration of page of paper
ایف ای ایم اے (فیما) آفت کے ایسے متاثرین تک پہنچنے اور ان سے بات کرنے کے لیے ترجمے اور ترجمانی کی خدمات فراہم کرتا ہے جن کی انگریزی بولنے کی صلاحیت محدود ہے یا وہ یہ زبان نہیں بول سکتے۔ ایف ای ایم اے کے پاس گونگے بہروں، سماعت میں دشواری کا سامنا کرنے والوں یا کمزور نظر والوں کو آفت سے بحالی میں مدددینے کے لیے عملہ اور ٹیکنالوجی بھی موجود ہے۔ .
illustration of page of paper
اب جبکہ نیویارک کے لوگ اپنے گھروں کی مرمت اور تعمیرنو کر رہے ہیں تو ایف ای ایم اے نے سٹیٹن آئی لینڈ پر لووز سٹورز کے ساتھ مل کر انہیں مفت معلومات اور مشورے دینے کا پروگرام شروع کیا ہے جس میں انہیں یہ بتایا جائے گا کہ قدرتی آفات سے متاثرہ گھروں کو مضبوط تر اور محفوظ تر کیسے بنایا جائے۔
illustration of page of paper
سوشل سکیورٹی کی مد میں رقوم اور دیگر سرکاری امداد حاصل کرنے والے لوگوں کو یہ خدشہ نہیں ہونا چاہیے کہ آفت سے بحالی کے لیے ایف ای ایم اے کی امداد انہیں حاصل ہونے والے مالی فوائد پر اثرانداز ہو سکتی ہے۔ .
illustration of page of paper
آپ نے نیویارک بھر میں ایڈا طوفان آنے کے بعد آفت سے بحالی کے لیے مدد حاصل کرنے کی غرض سے ایف ای ایم اے کو درخواست دی اور جواب میں آپ کو ایک خط موصول ہوا۔ آپ نہیں جانتے کہ اس خط میں کیا لکھا ہے لیکن آپ سمجھتے ہیں کہ اس میں کوئی اچھی بات نہیں ہے۔
illustration of page of paper
نیویارک ــ ایڈا طوفان میں نقصانات اٹھانے والے نیویارک کے بہت سے شہریوں کو انشورنس کی صورت میں تحفظ حاصل ہے۔ لیکن بہترین انشورنس بھی ہر ضرورت کو پورا نہیں کر سکتی اور اسی لیے قدرتی آفات میں ہونے والے نقصان کے ازالے کے لیے ریاستی، وفاقی اور غیرمنفعی پروگرام دستیاب ہیں.
illustration of page of paper
نیویارک – مالی مدد کے حصول کے اہل قرار پانے والے قدرتی آفات کے متاثرین کو جب کرایے کی ادائیگی میں سہولت، گھر کی مرمت یا دیگر طرز کی معاونت کے لیے رقم وصولی شروع ہو تو انہیں یقین ہونا چاہیے کہ آفت سے بحالی کے لیے دی جانے والی وفاقی مالی امداد ٹیکس سے مستثنیٰ ہے۔ ایف ای ایم اے کا اطلاعاتی خط آپ کو آفات سے بحالی کے لیے دی جانے والی رقم کے موزوں استعمال کی بابت بتائے گا۔ ایف ای ایم اے آپ پر زور دیتا ہے کہ اس رقم کو خط کے مندرجات کے مطابق اور صرف آفات سے متعلقہ اخراجات کے لیےہی استعمال کریں۔
illustration of page of paper
نیویارک ــ آفات سے متاثرہ لوگوں کو دی جانے والی وفاقی امداد گھروں کے مالکان کے لیے ہی مخصوص نہیں ہے۔ یہ امداد اس کے حصول کے اہل کرایہ داروں کے لیے بھی دستیاب ہے اور فرنیچر، نوکری سے متعلقہ سازوسامان، گاڑی کی مرمت حتیٰ کہ آفات کے نتیجے میں جنم لینے والے طبی مسائل یا دانتوں کے علاج پر اٹھنے والے اخراجات کا احاطہ بھی کرتی ہے۔ .
illustration of page of paper