سَفک کاؤنٹی میں آفت سے بحالی کا مرکز 30 اکتوبر کو مستقل طور پر بند ہو رہا ہے

Release Date:
October 28, 2021

سَفوک کاؤنٹی میں آفت سے بحالی کا مرکز ہفتے کو شام 6 بجے مستقل طور پر بند ہو جائے گا لیکن اس کے باوجود کاؤنٹی میں ایڈا طوفان سے متاثرہ رہائشی آفت سے بحالی کی امداد حاصل کرنے کے لیے ایف ای ایم اے کودرخواستیں دینے میں مدد حاصل کر سکتے ہیں۔ آپ کو یہ مدد ٹیلی فون، کمپیوٹر یا موبائل فون پر دستیاب ہے۔

بحالی مرکز ماؤنٹ سینائی میں 739 NY-25A  پر روز کیراکاپا سینئر سینٹر میں واقع ہے۔ یہ سَفوک کاؤنٹی میں خدمات انجام دینے والا واحد بحالی مرکز ہے جبکہ ہمسایہ کاؤنٹیوں میں سات دیگر بحالی مراکز سوموار تا ہفتہ صبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک بدستور کھلے ہیں۔ یہ تمام مراکز اتوار کے دن بند رہیں گے۔یہ مراکز درج ذیل جگہوں پر قائم کیے گئے ہیں۔

  • ہوسٹوس کالج، 450 گرینڈ کونکورس، برونکس، نیویارک 10451
  • پبلک لائبریری، 136 پراسپیکٹ ایونیو، میمارونیک، نیویارک 10543
  • کوئینز کالج، 152-45میلبورن ایونیو، کوئینز، نیویارک 11367
  • میڈگر ایورز کالج، 231 کراؤن سٹریٹ، بروکلین، نیویارک 11225
  • کالج آف سٹیٹن آئی لینڈ، 2800 وکٹری بلیوارڈ، سٹیٹن آئی لینڈ، نیویارک 10314
  • مائیکل جے ٹَلی پارک  فزیکل ایکٹیویٹی سنٹر، 1801 ایورگرین ایونیو، نیوہائیڈ پارک، 11040
  • اورنج ٹاؤن ساکر کلب کمپلیکس، 175 اولڈ اورنج برگ روڈ، اورنج برگ، نیویارک 10962

ان مراکز پر ماہرین آپ کے سوالات کا جواب دینے کے لیے دستیاب ہیں۔ آپ ان سے یہ بھی پوچھ سکتے ہیں کہ آپ کو ایف ای ایم اے کی جانب سے امداد کے لیے آپ کی اہلیت کے تعین سے متعلق اطلاع موصول ہونے میں تاخیر کیوں ہوئی اور آپ امداد کی درخواست اور اس کے ساتھ دیگر دستاویزات اپ لوڈ کرنے کے لیے بھی مدد لے سکتے ہیں۔

آپ آفت سے بحالی کے مراکز کا دورہ کر کے ایف ای ایم اے کے عملے اور دیگر وفاقی و ریاستی اداروں کے نمائندوں سے سے ملاقات کر سکتے ہیں۔ ان مراکز میں معذور لوگوں کے لیے مخصوص ٹیکنالوجی تک رسائی کی سہولت بھی دستیاب ہے۔ اگر آپ کو کسی خاص ٹیکنالوجی کی ضرورت ہے تو ایف ای ایم اے کی ہیلپ لائن پر بات کرنے والے ماہر کو اس سے آگاہ کریں۔

ایف ای ایم اے کی امداد کے لیے درخواست دینے کی غرض سے DisasterAssistance.gov پر وزٹ کیجیے، ایف ای ایم اے کی موبائل ایپلی کیشن استعمال کیجیے یا 800-621-3362 پر ایف ای ایم اے کی ہیلپ لائن پر رابطہ کیجیے۔ اگر آپ  گونگے بہروں کے لیے ویڈیو کے ذریعے بات چیت کی مخصوص سہولت یا ٹیلی فون پر سماعت میں دشواری کا سامنا کرنے والوں کے لیے مخصوص سہولت یا ایسی دیگر سہولیات استعمال کرتے ہیں تو ایف ای ایم اے کو اس سہولت کا نمبر مہیا کریں۔ ہیلپ لائن کے آپریٹر ہفتے کے ساتوں دن صبح 8 بجے سے شام 7 بجے تک دستیاب ہیں۔ ہسپانوی زبان کے لیے بٹن 2 دبائیں۔آپ کی  اپنی زبان میں بات کرنے والے ترجمان سے رابطے کے لیے بٹن 3 دبائیں۔

متاثرین کو مدد حاصل کرنے کے لیے آفت سے بحالی کے مرکز پر جانے کی ضرورت نہیں۔ اگر آپ برونکس، ڈَچس، کنگز، ناساؤ، کوئینز، رچمنڈ، راک لینڈ، سَفوک یا ویسٹ چیسٹر کاؤنٹی میں رہتے ہیں  اور آپ کی املاک کو ایڈاطوفان کے براہ راست نتیجے میں نقصان پہنچا ہے یا آپ اپنے گھر میں رہنے کے قابل نہیں رہے تو آپ پر زور دیا جاتا ہے کہ کسی بحالی مرکز کا دورہ کرنے سے پہلے ایف ای ایم اے کو آفت سے بحالی کی امداد کے لیے درخواست دیں۔

ایف ای ایم اے کی آفت سے بحالی کی امداد کے لیے درخواست دینے کی آخری تاریخ سوموار، 6 دسمبر ہے۔

اضافی آن لائن معلوماتی ذرائع اور ایف ای ایم اے کے ڈاؤن لوڈ کیے جانے کے قابل کتابچوں اور دیگر امدادی مواد کے حصول کے لیے DisasterAssistance.gov کا وزٹ کیجیے اور ''information'' پر کلک کیجیے۔

مقامی لوگوں کی مخصوص ضروریات کی تکمیل میں مدد دینے والے اداروں سے رجوع کرنے کے لیے 211 پر کال کیجیے یا 211nys.org/contact-us کا وزٹ کیجیے۔ اگر آپ نیویارک کے رہائشی ہیں تو 311 پر کال کیجیے۔

نیویارک میں بحالی کی کوششوں سے متعلق تازہ ترین معلومات جاننے کے لیے www.fema.gov/disaster/4615 پر وزٹ کیجیے۔ ہمیں https://twitter/com/femaregion2 پر ٹویٹر اور www.facebook.com/fema پر فیس بک پر فالو کیجیے۔

Tags:
Last updated