فیما (FEMA) کے آفت سے بحالی کے موبائل مرکز کا برونکس کا دورہ

Release Date:
October 27, 2021

ایف ای ایم اے (فیما) کا آفت سے بحالی میں مدد دینے والا ایک متحرک مرکز 29 اکتوبر تا یکم نومبر برونکس کا دورہ کرے گا جس کا مقصد ایڈا طوفان کے متاثرین کو ایف ای ایم اے کی آفت سے بحالی کی امداد کے لیے درخواست دینے میں مدد فراہم کرنا اور امداد کے حصول سے متعلق ان کے سوالات کے جواب دینا ہے۔

متاثرین متحرک یونٹ کا دورہ کر کے ایف ای ایم اے کے عملے اور دیگر وفاقی و ریاستی اداروں کے نمائندوں سے ملاقات کر سکتے ہیں۔ وہ دستاویزات اپ لوڈ کرنے میں بھی مدد لے سکتے ہیں۔ امریکہ میں چھوٹے کاروباروں سے متعلق انتظامیہ کے نمائندے بھی یہ سمجھانے کے لیےوہاں موجود ہوں گے کہ گھر مالکان، کرایہ دار، کاروبار اور نجی غیرمنفعی ادارے آفت سے بحالی کے لیے کم شرح سود پر قرضوں کے حصول کے لیے کیسے درخواست دے سکتے ہیں۔

متحرک یونٹ کے دورے کا شیڈول درج ذیل ہے:

برونکس کاؤنٹی – صبح 9 تا شام 5 بجے

آئیلین بی، ریکریئشنل کمپلیکس، پیلہم بے پارک

مڈل ٹاؤن روڈ اینڈ سٹیڈیم ایونیو

برونکس، نیویارک 10465

جمعہ 29 اکتوبر، ہفتہ 30 اکتوبر اور سوموار یکم نومبر

متاثرین کو مدد کے حصول کے لیے مرکز پر آنے کی ضرورت نہیں۔ آپ DisasterAssistance.gov پر آن لائن درخواست دے سکتے ہیں، ایف ای ایم اے کی موبائل ایپلی کیشن استعمال کر سکتے ہیں یا 800-621-3362 پر ہیلپ لائن پر کال کر کے مدد لے سکتے ہیں۔ اگر آپ  گونگے بہروں کے لیے ویڈیو کے ذریعے بات چیت کی مخصوص سہولت یا ٹیلی فون پر سماعت میں دشواری کا سامنا کرنے والوں کے لیے مخصوص سہولت یا ایسی دیگر سہولیات استعمال کرتے ہیں تو ایف ای ایم اے کو اس سہولت کا نمبر مہیا کریں۔ ہیلپ لائن کے آپریٹر ہفتے کے ساتوں دن صبح 8 بجے سے شام 7 بجے تک دستیاب ہیں۔ ہسپانوی زبان کے لیے بٹن 2 دبائیں۔ اپنی زبان میں بات کرنے کے لیے ترجمان سے رابطے کے لیے بٹن 3 دبائیں۔

ایف ای ایم اے کی آفت سے بحالی کی امداد کے لیے درخواست دینے کی آخری تاریخ سوموار، 6 دسمبر ہے۔

نیویارک میں بحالی کی کوششوں سے متعلق تازہ ترین معلومات جاننے کے لیے www.fema.gov/disaster/4615 پر وزٹ کیجیے۔ ہمیں https://twitter/com/femaregion2 پر ٹویٹر اور www.facebook.com/fema پر فیس بک پر فالو کیجیے۔

Tags:
Last updated