لیوؤن کاؤنٹی میں 24-29 جنوری باز تعمیر اور مرمت کے مفت مشورے دستیاب ہیں

Release Date Release Number
R4-DR-4399-FL NR 082
Release Date:
January 23, 2019

TALLAHASSEE, Fla. – ہریکین مائیکل سے نقصان زدہ اپنے مکانات کی مرمت یا بازتعمیر کرنے والے فلوریڈا ریاست کے رہائشیوں کے لیے، FEMA اور لیوؤن کاؤنٹی میں واقع گھروں کو بہتر بنانے والے اسٹورز ساتھ مل کر گھروں کو مضبوط و محفوظ بنانے کے لیے مفت معلومات اور مواد فراہم کرنے کے لیے 24-29 جنوری موجود ہوں گے۔

 

FEMA کے ماہرین تالاہاسی میں سوالوں کے جواب دینے کے لیے موجود ہوں گے اور گھروں کو بہتر بنانے یا انہیں مزید قدرتی آفات سے مستقبل میں ہونے والے نقصانات کو کم کرنے کے لیے ثابت شدہ طریقوں کی پیش کش کریں گے۔

 

زیادہ تر معلومات اور مفت اشاعتیں اپنی مدد آپ کے تحت کیے جانے والے کام اور عام ٹھیکیداروں کے لئے آسان کر دئیے گئے ہیں۔

 

مشیر مندرجہ ذیل اسٹورز پر صبح 8 بجے سے 5:30 بجے شام تک دستیاب ہوں گے۔ جمعرات، جمعہ، پیر اور منگل۔ ہفتہ صبح 9 بجے سے دوپہر 1 بجے تک۔  مشیر اتوار کو دستیاب نہیں ہوں گے۔

 

Esposito Ace Hardware                        Home Depot  

2743 Capital Circle NE                           3200 Capital Circle NE

Tallahassee, FL 32308                            Tallahassee, FL 32301

 

جائیداد کو مستحکم بنانے کے بارے میں مزید معلومات یہاں دستیاب ہیں fema.gov/protect-your-property۔

FEMA کے ماہرین سیلابی بیمہ پالیسیوں کے بارے میں عمومی معلومات فراہم کر سکتے ہیں اور بحالی میں تکنیکی امداد کی پیشکش کر سکتے ہیں۔

 

FEMA سے رابطے کیلئے، ہیلپ لائن 800-621-3362 یا 800-462-7585 (TTY) پر فون کریں۔ ایک سے زائد زبانوں میں آپریٹرز موجود ہیں۔ آپریٹرز صبح 7 بجے سے رات 10 بجے تک ہفتے کے ساتوں دن مزید نوٹس تک دستیاب ہوں گے

  

### 

 

FEMA کا مشن: آفت سے قبل، دوران اور بعد میں لوگوں کی مدد کرنا۔

ہریکین مائیکل سے متاثرہ افراد اور کاروباروں کے لیے دستیاب وسائل کی فہرست کے لیے اس ویب سائٹ پر تشریف لائیں www.floridadisaster.org/info.

ہریکین مائیکل سے بحالی کی مزید معلومات کے لیے www.fema.gov/disaster/4399 پر تشریف لے جائیں۔

فیما اور فلوریڈا ڈویژن آف ایمرجنسی مینجمنٹ کو ٹویٹر پر  فالو کریں@FEMARegion4 and @FLSERT. آپ FEMA اور ڈویژن کے فیس بک کے صفحات Facebook.com/FEMA اور Facebook.com/FloridaSERT.پر دیکھ سکتے ہیں.

Tags:
Last updated