بے ٹاؤن DRC، SBA ڈزاسٹر لون آؤٹ ریچ سینٹر کا عارضی قیام عمل میں لاتی ہے

Release Date Release Number
NR-115
Release Date:
November 24, 2017

آسٹن، ٹیکساس – طوفان ہاورے سے متاثرہ ٹیکساس کے رہائشیوں کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے، بے ٹاؤن شہر میں ٹیکساس کی ریاست/فیڈرل ڈیزاسٹر ریکوری سینٹر (DRC) بروز بدھ، 22 نومبر سے شروع کرتے ہوئے، ریاست ہائے متحدہ امریکہ کے چھوٹے کاروبار کی انتظامیہ (SBA) ڈزاسٹر لون آؤٹ ریچ سینٹر  کا عارضی قیام عمل میں لائے گی۔

سینٹر کا پتہ حسب ذیل ہے:

 

ہیرس کاؤنٹی
Baytown Community Center
2407 Market Street
Baytown, TX  77520
اوقات: پیر سے سینچر صبح 9 بجے سے شام 6 بجے تک

بروز جمعرات 23 نومبر اور جمعہ، 24 نومبر کو شکریہ ادا کرنے کے تہوار کے موقع پر DLOC کو عارضی طور پر بند کر دیا جائے گا۔ یہ 9 بجے صبح سے اپنا کام شروع کر دے گا۔ سنیچر، 25 نومبر۔

SBA کسٹمر سروس کے نمائندے، کاروباری افراد، گھر کے مالکان اور کرایہ کاروں کے ساتھ انفرادی طور پر ملنے کے لئے DLOC میں دستیاب ہوں گے تاکہ ان کے سوالات کا جواب دیں، SBA کے تباہی قرضہ کے پروگرام کی وضاحت کریں، انہیں اپنی درخواستیں مکمل کرنے میں مدد کر سکیں اور ان کے منظور کردہ قرضوں کو بند کر سکیں۔

تمام حجم کے کاروبار اور نجی غیر منافع بخش تنظیمیں نقصان پہنچی یا تباہ شدہ ریئل اسٹیٹ، مشینری اور سامان، انوینٹری اور دیگر کاروباری اثاثوں کی مرمت کرنے یا تبدیل کرنے کے لئے $2 ملین تک کا قرض ادا کر سکتی ہیں۔ SBA مستقبل میں واقع ہونیوالی اسی قسم کی تباہی کے نقصان سے تحفظ، روکنے یا کم سے کم کرنے کے لئے بہتری کے اخراجات میں مدد کرنے کی خاطر گھر کے مالکان اور کاروباری اداروں کو اضافی رقوم بھی قرض دے سکتا ہے۔

چھوٹے کاروبار، چھوٹی زرعی کوآپریٹیوز، آبی پودوں یا حیوانات میں مصروف عمل چھوٹے کاروبار اور کسی بھی سائز کی انتہائی نجی غیر منافع بخش تنظیموں کے لئے، SBA تباہی کی وجہ سے پیدا ہونیوالے فعال سرمایہ کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے معاشی انجری ڈزاسٹر لونز کی پیشکش کرتا ہے۔ اقتصادی نقصانات کی معاونت اس بات سے قطع نظر دستیاب یے کہ آیا کاروبار کسی املاک کے نقصان سے دوچار ہوا ہے یا نہیں۔

$200,000 تک کے تباہی کے سلسلہ میں قرضے گھریلو مالکان کے لئے ٹوٹ پھوٹ کا شکار یا تباہ حال املاک کی مرمت یا تبدیلی کرنے کے لئے دستیاب ہیں۔ گھریلو مالکان اور کرایہ دار ٹوٹ پھوٹ کا شکار یا تباہ شدہ ذاتی املاک کی مرمت یا تبدیل کرنے کے لئے $40,000 تک کے اہل ہیں۔

درخواست دہندگان، SBA کی محفوظ ویب سائٹ disasterloan.sba.gov/ela. پر آن لائن درخواست دے سکتے ہیں۔

اب تک، SBA نے طوفان ہاروے سے متاثرہ ٹیکساس کے کاروباری اور رہائشی افراد کے لئے کم سود کے حامل آفت کے قرضوں میں سے $2.4 بلین ڈالر  سے زیادہ کی منظوری دی ہے۔

متاثرہ افراد ابھی بھی 30 نومبر 2017 تک مندرجہ ذیل طریقوں میں وفاقی آفت کی امداد کے لئے رجسٹر کر سکتے ہیں:

  • آن لائن DisasterAssistance.gov پر۔
  • FEMA ہیلپ لائن کو 800-621-3362 (وائس، 711 / VRS-ویڈیو ریلے سروس) پر کال کریں (TTY: 800-462-7585)۔ کثیر لسانی آپریٹرز دستیاب ہیں (ہسپانوی کے لیے 2 دبائیں)۔
  • FEMA ایپ کی معرفت، Apple اور Android موبائل ڈیوائسز کے لیے دستیاب ہے۔ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے ملاحظہ کریں: fema.gov/mobile-app۔
  • ان ڈیزاسٹر ریکوری سینٹرز پر جا کر جو اب بھی کھلے ہیں۔ مقامات اور گھنٹے fema.gov/DRC پر آن لائن پایا جا سکتا ہے

ہریکین ہاروے اور ٹیکساس کی بحالی پر مزید معلومات کے لیے، ہریکین ہاروے کی تباہی سے متعلق ویب پیج www.fema.gov/disaster/4332 پر جائیں، یا فیس بک http://www.facebook.com/FEMAharvey یا FEMA Region6 ٹوئیٹر اکاؤنٹ twitter.com/FEMARegion6 ملاحظہ کریں یا ٹیکساس ڈویژن کی ایمرجنسی مینیجمینٹ ویب سائٹ www.dps.texas.gov/dem/ پر جائیں۔

Tags:
Last updated