FEMA کی تخفیفی جائزہ ٹیم نے عمارتوں پر ہریکین مائیکل کے اثرات کا جائزہ لیا

Release Date Release Number
R4-DR-4399-FL NR 083
Release Date:
January 25, 2019

TALLAHASSEE, Fla. – عمارتوں اور ان کی کارکردگی کے ماہرین کی ایک ٹیم نے فلوریڈا پین ہینڈل میں ہریکین مائیکل سے متاثرہ 350 ڈھانچوں کے جائزے کا انعقاد کیا۔

 

جائزے سے، FEMA کی تخفیفی جائزہ ٹیم (MAT) نتائج اخذ کرے گی اور فلوریڈا میں عمارتوں اور ان کے یوٹیلٹی سسٹمز کی لچکداری کے سدھار کے بارے میں سفارشات کرے گی۔ یہ ٹیم ریاست میں دیگر مقامات پر طوفان سے نقصان زدہ کمیونٹیز میں تعمیر نو میں مدد کرنے کے لیے ہریکین سے بحالی کے مشورے بھی تیار کرے گی۔

 

جائزہ ٹیم نے ہریکین مائیکل کے ریلے اور سیلاب سے متاثرہ عمارتوں کی کارکردگی جیسے بے، کیلہوون، فرینکلن، گلف، جیکسن اور واکولہ کاونٹیز میں پانی میں ڈوبے ہوئے ملبوں، چھیج اور تیز رفتار ہواوں کے اثرات پر توجہ مرکوز کی۔

 

اس ٹیم نے جن عمارتوں کا جائزہ لیا ان میں اسکولیں، اہم فیسلیٹیز جیسے اسپتال، پولس اور فائر اسٹیشنز، ایمرجنسی آپریشنز سینٹرز اور پناہ گاہیں، ساتھ ہی دیگر سرکاری عمارتیں اور غیر رہائشی ڈھانچے شامل ہیں۔

 

MAT میں نجی سیکٹر کے ماہرین اور وفاقی نیز ریاستی ایجنسیوں کے درج ذیل شعبوں کے ماہرین شامل ہیں: ڈھانچوں، ساحلی اور سول انجینئرنگ؛ آرکیٹیکچر؛ عمارت سازی؛ سیلابی میدان اور ایمرجنسی مینجمینٹ کوڈ ڈیولپمینٹ اور نفاذ کے ماہرین۔

 

قدرتی آفتوں کے بعد، FEMA کا MAT پروگرام سخت خطرات کے وقوع ہونے پر عمارت کی کارکردگی کا مشاہدہ کرنے، عمارت کو پہنچنے والے نقصان کے اسباب کا تعین کرنے، تخفیفی پروجیکٹس کی کارکردگی کی قدر پیمائی کرنے اور نقصان کو کم کرنے نیز زندگیاں محفوظ کرنے میں مدد کے لیے ڈیزائن اور عمارت سازی کی سفارشات فراہم کرنے کا ذمہ دار ہے۔

 

یہ ٹیم منتخبہ چھتوں، دیواروں، پائلنگز، سمندری دیواروں، نچلی منزل کے احاطوں اور رجحانات کے لیے عمارت کے دیگر اجزاء کی کارکردگی کا تجزیہ کرے گی۔ دیگر عوامل جن پر غور کیا جاتا ہے ان میں عمارت کا ارتفاع، نشست، اضافی سازوسامان، پرانا بمقابلہ نیا کنسٹرکشن، عمارت کے کوڈز اور ان کے نفاذ اور دیگر وہ عوامل شامل ہیں جن کی کارکردگی کسی طوفان سے متاثر ہو سکتی ہے۔

MAT کی سابقہ رپورٹس، بحالی کے مشورے اور حقائق نامے یہاں سے ڈاونلوڈ کیے جا سکتے ہیں www.fema.gov/fema-mitigation-assessment-team-mat-reports۔ FEMA کے عمارت سازی سائنس کے اضافی وسائل یہاں دستیاب ہیں www.fema.gov/building-science/۔

 

###

 

FEMA کا مشن: آفت سے قبل، دوران اور بعد میں لوگوں کی مدد کرنا۔

ہریکین مائیکل سے متاثرہ افراد اور کاروباروں کے لیے دستیاب وسائل کی فہرست کے لیے اس ویب سائٹ پر تشریف لائیں www.floridadisaster.org/info.

ہریکین مائیکل سے بحالی کی مزید معلومات کے لیے www.fema.gov/ur/disaster/4399 پر تشریف لے جائیں۔

فیما اور فلوریڈا ڈویژن آف ایمرجنسی مینجمنٹ کو ٹویٹر پر  فالو کریں@FEMARegion4 and @FLSERT. آپ FEMA اور ڈویژن کے فیس بک کے صفحات Facebook.com/FEMA اور Facebook.com/FloridaSERT.پر دیکھ سکتے ہیں.

 

Tags:
Last updated