آسٹن، ٹیکساس - پورٹ آرنساس میں ریاست ٹیکساس/وفاقی تباہی بحالی مرکز (DRC) 14 جنوری کو شام 5 بجے مستقل طور پر بند ہو جائے گا۔ تاہم، مدد صرف ایک ماؤس کلک، فون کال یا FEMA ایپ پر ایک ٹیپ کرنے کی دوری پر ہے۔
سینٹر کا پتہ حسب ذیل ہے:
نوئیسس کاؤنٹی
Port Aransas Community Center
408 N. Alister St.
Port Aransas, TX 78373
اوقات: جمعہ اور ہفتہ، جنوری 12-13، صبح 9 سے شام 6 بجے تک۔
اتوار، 14 جنوری، دوپہرسے شام 5 بجے تک
کاؤنٹیز میں افراد اور کاروبار جو ہریکین ہاروے اور اس کے بعد کے سیلاب کے لیے ٹیکساس وفاقی اعلامیہ برائے آفات میں شامل ہیں، اب بھی درج ذیل کے ذریعہ مدد حاصل کر سکتے ہیں:
- DisasterAssistance.govپر اپنے اکاؤنٹ میں لاگ ان کرکے۔
- FEMA ہیلپ لائن کو 800-621-3362 (وائس، 711 / VRS-ویڈیو ریلے سروس) پر کال کرکے (TTY: 800-462-7585)۔ کثیر لسانی آپریٹرز دستیاب ہیں (ہسپانوی کے لیے 2 دبائیں)۔
- FEMA ایپ ڈاؤن لوڈ کرکے جو Apple اور Android موبائل ڈیوائسز کے لیے دستیاب ہے۔ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے ملاحظہ کریں: fema.gov/mobile-app۔
- ان ڈیزاسٹر ریکوری سینٹرز پر جا کر جو اب بھی کھلے ہیں۔ ریکوری سنٹرز کے مقامات fema.gov/DRC پر آن لائن مل سكتے ہیں۔
اگرچہ اثاثہ کے نقصان سے متعلق امریکی اسمال بزنس ایڈمنسٹریشن (SBA) کے قرض کے لئے درخواست کی آخری تاریخ گزر گئی ہے، تاہم چھوٹے کاروبار، چھوٹی زرعی کوآپریٹیوز، آبی پودوں یا حیوانات کی کاشت میں لگے چھوٹے کاروبار اور کسی بھی سائز کے زیادہ تر نجی غیر منافع بخش تنظیموں کے لئے تباہی
کی وجہ سے پیدا ہونے والی کاروباری سرمایہ کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے وہ اب بھی اکنامک انجری ڈیزاسٹر لونز کی درخواست 25 مئی تک کر سکتے ہیں۔ اقتصادی نقصانات کی معاونت اس بات سے قطع نظر دستیاب ہے کہ آیا کاروبار کو املاک کا کوئی نقصان ہوا ہے یا نہیں۔ کاروبار کے مالکان، SBA کی محفوظ ویب سائٹ https://disasterloan.sba.gov/ela پر آن لائن درخواست دے سکتے ہیں۔
ہریکین ہاروے اور ٹیکساس کی بحالی پر مزید معلومات کے لیے، ہریکین ہاروے کی تباہی سے متعلق ویب پیج www.fema.gov/disaster/4332 پر جائیں، یا فیس بک www.facebook.com/FEMAharvey یا FEMA Region 6 ٹوئیٹر اکاؤنٹ twitter.com/FEMARegion6 ملاحظہ کریں یا ٹیکساس ڈویژن کی ایمرجنسی مینیجمنٹ ویب سائٹ www.dps.texas.gov/dem/ پر جائیں۔