حقائق کی شیٹ: کیا FEMA ہمارے گھر واپس لوٹنے میں میری فیملی کی مدد کر سکتی ہے؟

Release Date Release Number
R4-DR-4399-FL FS 013
Release Date:
November 14, 2018

سوال: میں اپنی فیملی کی بحالی شروع کرنے کے لیے اپنے گھر واپس لوٹنا چاہتا ہوں، لیکن انسپیکٹر نے کہا ہے کہ میرا گھر قابل رہائش نہیں ہے۔ کیا کوئی امداد دستیاب ہے تاکہ ہم چیزوں کو ٹھیک کرسکیں؟

جواب: FEMA کی گھر کی مرمت کی امداد، مالک کے قبضے و رہائش والے پہلے گھر کی بنیادی مرمت کے لیے ایک گرانٹ ہے تاکہ اسے محفوظ، صاف ستھرا اور قابل رہائش بنایا جا سکے۔ محفوظ، صاف ستھرے اور قابل رہائش گھر حسب ذیل تقاضوں کو پورا کرتے ہیں:

 

 

 

 

  • گھر سے اور گھر تک آنا جانا محفوظ ہو۔
  • گھر اپنے مطلوبہ مقصد کو پورا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہو۔
  • اندرونی قابل رہائش حصے ڈھانچہ جاتی طور پر محفوظ ہوں (بشمول چھت اور فرش)۔
  • بجلی، گیس، حرارت، پلمبنگ، اور نکاسی آب نیز سیپٹک سسٹم ٹھیک سے کام کرتے ہوں۔
  • بیرونی ڈھانچہ مستحکم ہو (بشمول دروازے، چھت اور کھڑکیاں)۔

 

سوال: گھر کی مرمت کی امداد کے لیے کون اہل ہے؟

جواب: وہ گھر مالکان جن کے مکان کو صدر مملکت کے ذریعے اعلان کردہ قدرتی آفت سے اتنا نقصان پہنچا ہو کہ گھر ناقابل رہائش ہو گیا ہو، اسے دوبارہ قابل رہائش بنانے کی گرانٹ کے لیے اہل ہو سکتے ہیں۔

نوٹ: مرمت کا احاطہ کسی دیگر ذریعے جیسے بیمہ کے ذریعے سے نہیں ہونا چاہیے۔

 

سوال: کس قسم کی مرمت کا احاطہ کیا جاتا ہے؟

جواب: ممکنہ مرمتوں میں شامل ہیں:

 

 

 

 

    • کسی موبائل گھر کو بلاک کرنا، مسطح کرنا اور زمین پر نصب کرنا اور اس کے آب نکاسی، پانی، بجلی اور ایندھن کی لائنوں اور ٹینکوں کو دوبارہ جوڑنا اور سیٹ کرنا۔
    • گھر میں داخل ہون اور باہر نکلنے کے راستے، بشمول نجی ملکیت والے رسائی روڈز۔
    • یوٹیلٹیز (بجلی، پلمبنگ اور گیس کے سسٹمز)۔
    • حرارت، ہوا کی آمد و رفت، اور ایئرکنڈیشننگ سسٹمز۔
    • کنواں یا گھر کے لیے پانی کا واحد ذریعہ۔
    • سیپٹک ٹینکس کی صفائی اور مرمت یا پورے سسٹم کو تبدیل کرنا۔
    • کھڑکیاں، دروازے، فرش، دیواریں، چھتیں، کیبینٹ۔
    • گھر کا ڈھانچہ جاتی حصہ (بنیاد، بیرونی دیوار، چھت)۔

 

کیا FEMA ہمارے گھر واپس لوٹنے میں میری فیملی کی مدد کر سکتی ہے؟-صفحہ 2

سوال: گھر کی مرمت کی امداد میرے گھر کو اس کی اصل حالت میں لانے کے لیے کافی نہیں ہے۔ میں اس کے لیے اور کیا کر سکتا/سکتی ہوں؟

جواب: FEMA کی امداد سے پورے گھر کی مرمت نہیں کی جاسکتی، اس کا مقصد گھر کی صرف بنیادی مرمتیں کرنا ہے۔ آپ کے ذریعے قدرتی آفت کی امداد کے لیے درخواست دیئے جانے کے بعد، آپ کو SBA کو ریفر کیا جا سکتا ہے۔ SBA آپ سے رابطہ کرسکتا ہے اور آپ کو کم سودی شرح پر قدرتی آفت کے قرض کی پیش کش کرسکتا ہے۔ اگر آپ سے رابطہ کیا جائے، تو آپ درخواست آن لائن SBA.gov/disaster, پرجمع کراسکتے ہیں یا کسی قدرتی آفت کے بحالی مرکز پر جاکر روبرو پیش کر سکتے ہیں۔ ضروری نہیں ہے کہ آپ SBA کا قرض قبول ہی کریں۔ SBA کے قرض کی درخواستیں جمع کرنے کی آخری تاریخ 10 دسمبر ہے۔ دیگر دستیاب امداد کے بارے میں مزید معلومات کے لیے DisasterAssitance.govپر تشریف لائیں۔ قدرتی آفت کی امداد کے لیے درخواست دینے کی آخری تاریخ 10 دسمبر ہے۔

 

##

FEMA کا مشن: آفت سے قبل، دوران اور بعد میں لوگوں کی مدد کرنا۔

 

ہریکین مائیکل سے متاثرہ افراد اور کاروباروں کے ليے دستیاب وسائل کی ایک فہرست کے ليے، یہ سائٹ ملاحظہ فرمائیں www.floridadisaster.org/info

 

ہریکین مائیکل سے بحالی کی مزید معلومات کے لیے www.fema.gov/ur/disaster/4399 پر تشریف لے جائیں۔

 

FEMA اور فلوریڈا ڈویژن آف ایمرجنسی مینجمنٹ کو ٹویٹر پر @FEMARegion4 اور @FLSERT پر فالو کریں۔ آپ FEMA اور ڈویژن کے Facebook کے صفحات Facebook.com/FEMA اور Facebook.com/FloridaSERT پر بھی دیکھ سکتے ہیں۔

 

Tags:
Last updated