کمیونٹی کی مدد سے موریس ویل (Mauriceville) کے طلباء کے لیے نیا کلاس روم، سازوسامان

Release Date Release Number
NR 186
Release Date:
April 4, 2018

 

آسٹن، ٹیکساس – آرینج کاؤنٹی، ٹیسکاس میں لِٹل سائپرس - موریس ویل کانسولیڈیٹڈ انڈیپنڈنٹ سکول ڈسٹرکٹ (LC-M CISD) کے اندر موریس ویل ایلیمنٹری سکول اور موریس ویل مڈل سکول کے طلباء کے پاس اب محفوظ کلاس رومز، خشک کتابیں اور صاف ستھرے سازوسامان ہیں، جس کے لیے مقامی رفاہی ادارے، اور ریاست اور وفاقی پارٹنرز شکریہ کے مستحق ہیں جو ہیریکن ہاروے سے بحالی میں سکولوں کی مدد کررہے ہیں۔

 

کلاسوں کی شروعات کے لیے 28 اگست، 2017 کا وقت متعین کیا گيا ہے، لیکن ہاروے ابھی بھی ٹیکساس کے کچھ حصوں میں بدستور موجود ہے جس کی وجہ سے ہزاروں طلباء کو واپس اسکول جانے کے پہلے دن تاخیر کا سامنا ہوا۔ طوفان کے گزر جانے اور پانی اتر جانے کے بعد، دو کیمپس کے 850 طلباء کے لیے کوئی کلاس روم باقی نہیں بچا تھا جہاں وہ واپس جاسکیں۔

 

20 ستمبر کو، پورے ڈسٹرکٹ کے طلباء جزوقتی طور پر کلاس میں آئے۔  موریس ویل مڈل سکول کے طلباء کو مقامی ہائی سکول کے تین کیمپس کے طلباء کے ساتھ اپنا سکولی دن تقسیم کرنا پڑا، اور موریس ویل ایلیمنٹری سکول کے طلباء کو نارتھ آرینج بپٹسٹ چرچ تک کا سفر کرنا پڑا، جہاں ڈسٹرکٹ نے عبوری کلاس رومز کے لیے جگہ کرایے پر لی ہے جس کا اشتراک لٹل سائپرس ایلیمنٹری سکول کے ساتھ کیا گیا۔ منتقل شدہ طلباء کو اپنے اصل کیمپس کے مقام سے 10 میل کا اضافی سفر کرنا پڑا۔

 

دونوں سکولوں کے طلباء یونائیٹڈ اسٹیٹس آرمی کارپس آف انجینیئرز  (USACE) کی مدد سے 19 فروری کو اپنے کیمپس واپس جاسکے۔

 

USACE نے ماڈیولر عمارتوں کی نشاندہی کی، بنیادوں کی تعمیر کی، کلاس روم نصب کیے، یوٹیلیٹیز کو مربوط کیا اور شامیانوں اور راہداریوں کی تعمیر کی۔ بھیگے سرمائی موسم کے سبب تاخیر کے باوجود، پروجیکٹ تین مہینوں میں مکمل ہوگیا۔

 

LC-M CISD کے اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ گریگ پیرے نے کہا کہ "یہ پورا تجربہ ہمارے لیے اتنا ہی ہموار اور خوشگوار رہا جتنا ہوسکتا تھا"۔ "آرمی کارپس آف انجینیئرز نے بہترین کام کیا؛ ہر کوئی صاف ستھرے کلاس روم کے لیے پرجوش تھا۔"

 

اسٹیو ٹی۔ شیرل، ایک پورٹ آتھر، ٹیکساس، USACE ریزیڈنٹ انجینیئر نے کہا کہ"ہم اس بات کو سمجھتے ہیں کہ کسی آفت کے بعد سکولوں کو کچھ حد تک معمول پر لانا ایک بڑا قدم ہے، لہذا ہیریکن ہاروے سے بحالی میں مدد کرنا ہماری ترجیح تھی" ۔

 

پورے تعمیر کے دوران، اساتذہ نے اپنے طلباء پر توجہ مرکوز رکھنے کے لیے سخت محنت کی۔

 

موریس ویل مڈل سکول اور موریس ویل ایلیمنٹری سکول دونوں ہی نے اپنے فیس بُک صفحات کے ذریعہ کمیونٹی کو طلباء کی کیمپس میں واپسی کے حوالے سے تازہ ترین خبروں سے آگاہ رکھا۔ دونوں سکولوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیں جن کی تازہ کاری ہر دن ان کے نئے کلاس رومز اور بھیڑ بھاڑ والے لنچ ٹائم کی تصویروں کے ساتھ کی جاتی رہی۔ روزانہ کی سرگرمیوں سے متعلق پوسٹس کے ساتھ، سکولوں نے کمیونٹی کے ذریعہ دیے گئے عطیات کی خبروں کا بھی اشتراک کیا۔

 

موریس ویل مڈل سکول کے ایک استاد، بروک ڈیٹس نے کہا کہ "کرّہ زمین پر بعض  انتہائی لچک پذیر مڈل سکول طلباء سے ملیں! وہ حیران کن ہیں،" جن کے فیس بُک پوسٹ کا اشتراک سکول کے ذریعہ اپنے صفحہ پر کیا گيا تھا۔ "ہم نے 'پورٹ ویلی' (موریس ویل میں منتقل شدہ) میں ایک ہفتہ مکمل کیا۔ یہ بچے آئے اور وہ تعلیم حاصل کرنے کے لیے تیار تھے۔ کوئی شکایات نہیں۔ انہیں اپنا طالب علم کہنے پر مجھے فخر ہے۔"

 

کتابیں، لنچ ٹیبلز، موسیقی کے ساز اور رسدات سے بھرے بیک پیکس ان عطیات کی مثالیں ہیں جن سے کلاس رومز، اور طلباء اور اساتذہ کے بازو بھر گئے۔

 

خاندان، دوستوں، پڑوسیوں، ریاستی اور وفاقی پارٹنرز، اور سب سے نمایاں طور پر، LC-M CISD کے لچک پذیر طلباء اور اساتذہ، ہر کسی نے ہاروے سے سکول کی بحالی میں مدد کی، اور کمیونٹی کی اجتماعی کوشش کو معنویت بخشی۔

Tags:
Last updated