آسٹن، ٹیکساس – ریاستہائے متحدہ امریکہ میں سیلاب سب سے زیادہ عام اور خرچیلی قدرتی آفات میں سے ایک ہے اور ٹیکساس کے لیے یہ موسمی وقوعے نئی بات نہیں ہیں۔ 1996 سے، ٹیکساس کے پالیسی حاملین کو 200,000 سے زائد سیلابی دعوؤں کی ادائیگی کی جا چکی ہے۔
20 فیصد سے زائد سیلابی دعوے ان اثاثوں کے ہوتے ہیں جو اعلی خطرہ کے زون سے باہر واقع ہیں۔ جیسے جیسے ہریکین کا موسم قریب آتا جا رہا ہے، یہی وقت ہے کہ سیلابی بیمہ خرید لیا جائے کیونکہ ہر کوئی ممکنہ سیلابی زون میں رہائش پذیر ہے۔
آفت زدہ قرار دی گئی کاؤنٹیز میں رہائش پذیر تیس فیص لوگ ہریکین ہاروے کے دوران سیلابی بیمہ کی پالیسی رکھتے تھے۔ 1 مارچ تک، ٹیکساس میں طوفان کے نتیجہ میں ہونے والی تباہ کاری کے لیے 8.5$ بلیئن کے دعوؤں کی ادائیگی کی جا چکی ہے۔
ہریکین ہاروے کے بعد تخمیناً 80,000 سیلابی بیمہ پالیسیاں خریدی گئیں۔
- 31 جولائی، 2017 تک 584,637 پالیسیاں زیر عمل تھیں
- 31 دسمبر، 2017 تک 664,251 پالیسیاں زیر عمل تھیں
جب کوئی گھر مالک ایک سیلابی بیمہ پاکیسی خریدتا ہے، تو وہ قومی سیلابی بیمہ پروگرام (NFIP) میں داخل ہو جاتا ہے۔ NFIP اثاثہ مالکین کو بیمہ فراہم کرتا ہے اور کمیونٹیز کی حوصلہ افزائی کرتا ہے کہ وہ سیلابی منصوبہ بندی سے متعلق ضوابط اختیار کریں اور ان کا نفاذ کریں۔
چونکہ سیلاب کو اکثر ایک خارج کردہ بحران کہا جاتا ہے، اس کا احاطہ گھر مالکان کی معیاری پالیسی کے تحت نہیں کیا جاتا ہے۔ اگرچہ کسی گھر مالک کو اس کے رہن رکھنے کے ضوابط کے ذریعہ سیلابی بیمہ خریدنا ضروری نہ بھہ قرار دیا گیا ہو، تب بھی انہیں چاہیے کہ وہ اضافی تحفظ کے بطور اس پر غور کریں۔
کسی پالیسی پر خرچ کیے جانے والے چند سو ڈالر سیلاب سے ہونے والے ہزاروں ڈالر کے نقصان سے بچا سکتے ہیں۔ ذیل میں اس کئ فوائد بیان کیے گئے ہیں:
- NFIP پالیسی حاملین خود اپنی احاطہ کردہ رقم کا انتخاب کر سکتے ہیں۔
- 1-4 خاندانوں والی رہائشی اکائیوں کے لیے زیادہ سے زیادہ 250,000$ کا عمارت کا کوریج اور مشمولات کے لیے 100,000$ کا کوریج ہوتا ہے۔
- پانچ یا زائد خاندانوں والی رہائشی اکائیوں کے لیے زیادہ سے زیادہ 500,000$ کا عمارت کا کوریج اور مشمولات کے لیے 100,000$ کا کوریج ہوتا ہے۔
سیلابی بیمہ کے بارے میں مزید معلومات کے لیے ملاحظہ فرمائیں: https://www.fema.gov/national-flood-insurance-program۔
ہریکین ہاروے اور ٹیکساس کی بحالی پر مزید معلومات کے لیے، ہریکین ہاروے کی تباہی سے متعلق ویب پیج www.fema.gov/disaster/4332 پر جائیں، یا فیس بک http://www.facebook.com/FEMAharvey یا FEMA Region6 ٹوئیٹر اکاؤنٹ twitter.com/FEMARegion6 ملاحظہ کریں یا ٹیکساس ڈویژن کی ایمرجنسی مینیجمنٹ ویب سائٹ www.dps.texas.gov/dem/ پر جائیں۔