ہریکین مائیکل کے بعد حقیقی نقصان کا تجزیہ

Release Date Release Number
R4-DR-4399-FL FS 029
Release Date:
February 7, 2019

FEMA حقیقی نقصان کا تعین نہیں کرتی اور کسی پراپرٹی کے مالک کو نقصان کے تعین سے مطلع نہیں کرتی۔ FEMA سے کہا جا سکتا ہے کہ بعض ڈھانچوں کو قدرتی آفت سے ہونے والے نقصان کی حد کا اندازہ کرنے کے لیے کسی مقامی دائرہ اختیار کی مدد کرے۔ مقامی دائرہ اختیار کو ڈیٹا فراہم کیا جاتا ہے، جو اپنے عہد کی بنا پر ہونے والے حقیقی نقصان کا تعین کرسکتا ہے۔ ایک رہائشی ڈھانچہ نمایاں طور پر نقصان زدہ مانا جا سکتا ہے جب اس کی مرمت کی لاگت قدرتی آفت سے قبل کی اس کی بازاری قیمت کے 50 فیصد کے برابر یا اس سے زائد ہو۔

 

"حقیقی نقصان" سے کیا مراد ہے؟

 

فلوریڈا کی کمیونیٹیز میں بچ جانے والوں نے مقامی تعمیراتی افسران سے حالیہ ایک اصطلاح "حقیقی نقصان" سنی ہو گی۔ تو اس کا کیا مطلب ہے؟ حقیقی نقصان کا اطلاق سیلاب سے تباہ مخصوص علاقے ((SFHA) ) یا سیلابی علاقے میں ایسی تعمیر پر ہوتا ہے جس کی مرمت کی لاگت قطع نظر نقصان کے اسباب سے، آفت کے واقع ہونے سے پہلے کی اُس تعمیر کی مارکیٹ کی قدر کا 50 فی صد یا زیادہ ہو۔

 

  • کسی تعمیر کے حقیقی نقصان کا فیصلہ مقامی حکومت کی سطح پر، عام طور پر تعمیراتی شعبے کے افسر یا سیلابی علاقے کے مینجر کے ذریعے ہو گا۔

 

  • اگر کمیونٹی کی سیلابی علاقے کی انتظامیہ یا تعمیراتی افسران آپ کے گھر یا کاروبار کو حقیقی نقصان زدہ ہونے کا اندیشہ رکھتے ہوں تو وہ آپ کی ملکیت کا معائنہ کر سکتے ہیں۔

 

  • افراد، کمیونٹیز، کاروباری اور سرکاری ایجنسیاں سب آفت سے تباہ شدہ عمارات کی تعمیرِ نو اور مرمت کا سرمایہ رکھتے ہیں۔  آفت کے بعد کی از سرِ نو تعمیرِ عمارات کو مزید مضبوط اور محفوظ بنانے کا موقعہ مہیا کرتی ہے۔ بنیادی مقصد مستقبل کی آفات سے نقصان کے خطرے کو کم کرنا ہے۔

 

  • اگر مقامی افسران تعین کریں کہ ایک رہائشی تعمیر حقیقی نقصان زدہ ہے – یعنی گھر کی مرمت کی لاگت آفت کے واقع ہونے سے پہلے کی اُس گھر کی مارکیٹ کی قیمت کا 50 فی صد یا زیادہ ہو – تو مکان مالک کے پاس عام طور پر تعمیر کو تعمیل میں لانے کے تین انتخابات ہوتے ہیں۔

 

    • مقامی افسران کی تعین کردہ بلندی تک عمارت کو اونچا کرے۔ 
    • تعمیر کو سیلابی علاقے سے باہر منتقل کرے۔
    • تعمیر کو منہدم کر دے۔

 

  • اس معلومات کو جاننے سے مکان مالکان کو فیصلہ کرنے میں مدد ملتی ہے آیا کہ تباہ شدہ مسکن کی مرمت کریں یا تبدیل کریں، اور آیا کہ مقامی ضوابط اور قوانین کے مطابق ہونے کے لئے اضافی کام کی ضرورت ہے

 

  • وہ کمیونیٹیز جو قومی سیلابی انشورینس کے پروگرام (NFIP) میں شمولیت کرتی ہیں ان کے لیے حقیقی نقصان کا تعین مقامی سیلابی علاقے کی انتظامیہ کے قوانین کے ذریعے مطلوب ہے۔ NFIP کے ذریعے سیلاب کی انشورنس خریدنے والے کسی کمیونٹی کے افراد کے لئے یہ قوانین اپنی جگہ مقرر ہیں۔

 

  • اگر کسی سیلابی علاقے میں ایک عمارت حقیقی نقصان زدہ قرار دی جائے، تو اسے مقامی سیلابی انتظامیہ کے قوانین کے مطابق تعمیل میں لانا لازم ہو گا۔ 

 

  • FEMA حقیقی نقصان کا تعین نہیں کرتی اور کسی پراپرٹی کے مالک کو نقصان کے تعین سے مطلع نہیں کرتی۔ FEMA کی نقصان کا تجزیہ کرنے والی ٹیمز کو بعض عمارتوں کے آفت کے سبب ہونے والے نقصان کی مقدار کا جائزہ لینے کے لئے مقامی درخواستوں کو جوابدہی کا کہا جا سکتا ہے۔ یہ حقائق مقامی عدالتی حلقوں کو مہیا کئے جائیں گے، جو کہ خود اپنے قوانین کے مطابق حقیقی نقصان کا فیصلہ کریں گے۔

 

  • FEMA مصالحتی ماہرین مقامی افسران کے ساتھ قریبی رابطے میں رہے ہیں اور رہیں گے۔

 

  • وہ پراپرٹی مالکان جو سیلاب سے تباہ مخصوص علاقے میں FEMA سیلابی-انشورنس کی پالیسی اور حقیقی نقصان زدہ عمارت رکھتے ہیں، 
    اہلیت رکھتے ہیں کہ تعمیر کو بلند کرنے، منتقل کرنے اور منہدم کرنے کی لاگت ادا کرنے کے لئے اپنی پالیسی سے اضافی فنڈ ($30,000 تک) استعمال کر سکیں۔ تعمیل کی اضافی قیمت کے طور پر معروف - اس فراہمی پر مزید معلومات کے لئے – اپنے انشورنس ایجنٹ سے رابطہ کیجیئے۔

 

  • بعض صورتوں میں، حقیقی نقصان کے فیصلے پراپرٹی کے حصول کے عمل تک لے جاتے ہیں، جہاں
    کمیونٹی اختیار رکھتی ہے کہ پراپرٹیز کو خریدنے اور منہدم کرنے کی پیشکش کرے۔ یہ پیچیدہ اور وقت طلب عمل ہو سکتا ہے، لیکن آئندہ آنے والی آفات، بالخصوص سیلابوں میں مزید بڑے اور مزید تواتر سے ہونے والے اخراجات سے بچنے کا ایک کامیاب طریقہ رہا ہے۔

 

مزید معلومات کے لئے، اپنے عمل درآمد کے مقامی ضابطے کے افسران یا سیلابی علاقے کے منتظم، FEMA کے قومی سیلابی انشورنس کے پروگرام سے 800-427-4661 یا 800-427-5593 (TTY) یا مقامی انشورنس ایجنٹ سے رابطہ کیجیئے۔ مزید معلومات fema.gov اور floodsmart.gov. پر دستیاب ہے

 

###

Tags:
Last updated