آفات کے بعد ممکنہ دھوکہ دہی – کیسے بچیں – اور کہاں رپورٹ کریں

Release Date Release Number
R4-DR-4399-FL FS 009
Release Date:
November 9, 2018

TALLAHASSEE, Fla. – کسی قدرتی آفت کے نتیجے میں، یہ دانش مندی کی بات ہے کہ ممکنہ دھوکہ دہی اور جعل سازی کے بارے میں آگاہ رہیں۔ ایسے وقوعے مجرموں اور دھوکے بازوں کو متوجہ کرتے ہیں۔

 

اگر آپ کو لگتا ہے کہ آپ کسی معاہداتی اسکینڈل یا زیادہ قیمتیں چارج کیے جانے یا دیگر دھوکہ دہی کی سرگرمی کے شکار ہوئے ہیں، تو مقامی قانون نافذ کرنے والی ایجنسی سے رابطہ کریں اور اس کی رپورٹ فلوریڈا آفس آف دی اٹارنی جنرل سے 866-966-7226دھوکہ دہی ہاٹ لائن پر، the FEMA ڈیزاسٹر فراڈ ہیلپ لائن سے 866-720-5721, پر یا ای میل: disaster@leo.gov پر رابطہ کریں یا فیڈرل ٹریڈ کمشنر (ایف ٹی سی) سے www.ftc.gov/complaint پر رابطہ کریں۔

 

ہریکین مائیکل سے متاثرہ کاؤنٹیز میں ممکنہ دھوکہ دہی کی کوششوں کی ایک فہرست یہاں دی جا رہی ہے:

 

ٹیلیفون کالز

 

اگر آپ کو کوئی کال موصول ہو جس میں آپ کو بتایا جائے کہ آپ FEMA آفات کی امداد کے پروگرام کے لیے اہل ہیں، تو اپنی کوئی بھی ذاتی معلومات فراہم نہ کریں۔ فون پر کسی کو بھی اپنی ذاتی معلومات یا بینک کی معلومات فراہم نہ کریں۔ اگر آپ سے کوئی رابطہ کرتا ہے جس کے بارے میں آپ کا خیال ہو کہ وہ دھوکے باز ہے، تو اپنی مقامی قانون نافذ کرنے والی ایجنسی سے رابطہ کریں۔

 

FEMA "تصدیق یافتہ"

بعض اوقات متاثرہ علاقوں میں ایسے افراد اپنی گاڑیوں پر "FEMA تصدیق یافتہ ٹھیکیدار" کا سائن لگا کر چکر لگا رہے ہوتے ہیں۔ FEMA نہ تو کسی نجی شعبے کے ٹھیکیدار کو سند دیتا ہے نہ ہی کسی اور طرح سے تصدیق کرتا ہے۔ (افراد اور حکومتی اداروں کو چاہیے کہ کسی بھی قدرتی آفت کے بعد ٹھیکیداروں کی خدمات حاصل کرتے وقت انتہائی چوکسی برتیں۔)

اگر کوئی شخص ٹھیکیدار ہونے کا دعوی کرتے ہوئے آپ سے رابطہ کرتا ہے اور یہ کہتا ہے کہ وہ FEMA کی نمائندگی کرتا ہے یا FEMA نے اسے آپ کا نام دیا ہے، تو آپ کو چاہیے کہ اس ٹھیکیدار کی زیادہ سے زیادہ معلومات حاصل کریں اور اپنی مقامی قانون نافذ کرنے والی ایجنسی کو اس کی رپورٹ کریں۔

کوئی انسپیکٹر آپ کے گھر آتا ہے اور اس کے پاس FEMA کا تصویری آئی ڈی کارڈ نہیں ہے

کسی بھی ایسے فرد کو اپنے گھر میں نہ آنے دیں جو FEMA کا انسپیکٹر ہونے کا دعوی کرتا ہے لیکن اس کے پاس FEMA کا تصویری شناختی کارڈ نہ ہو۔ ہمیشہ FEMA کا تصویری آئی ڈی بیج دیکھنے کا مطالبہ کریں۔ FEMA کا شرٹ یا جیکیٹ شناخت کا ثبوت نہیں ہے۔ سبھی FEMA

 

 

نمائندوں، بشمول ہمارے ٹھیکے دار انسپیکٹروں کے پاس ایک لیمینیٹ کیا ہوا تصویری آئی موجود ہوگا۔ اگر یقین نہ ہو، تو FEMA کی ہیلپ لائن  800-621-3362پپر یا TTY 800-462-7585 پر کال کریں۔

کوئی شخص آپ کے گھر انسپیکشن کے لیے آتا ہے اور شروع کرنے سے پہلے آپ سے رقم کا مطالبہ کرتا ہے

وفاقی اور ریاستی کارکن نہ تو رقم کا مطالبہ کرتے ہیں نہ ہی قبول کرتے ہیں۔ FEMA کے نمائندے کبھی بھی آفات کی امداد، گھر کا انسپیکشن کرنے یا درخواستوں کو پُر کرنے میں مدد کے لیے چارج نہیں کریں گے۔ بیمہ، آفات کی امداد یا عمارتوں کے اجازت نامے کے حصول کو تیز تر کرنے کے جھوٹے وعدوں سے ہوشیار رہیں۔

خیراتی عطیہ

 

معتبر خیراتی اداروں کی ایک فہرست جنہیں بیٹر بزنس بیوریو کے وائز گیونگ الائنس نے منظوری دی ہے اس ویب سائٹ پر دستیاب ہے www.give.org۔ الائنس کا مشورہ ہے کہ "غیر مطلوبہ ای میلز کا جواب نہ دیں، دست انداز ٹیلی مارکیٹیئرز سے ہوشیار رہیں اور جعلی خیراتی اداروں سے بچ کر رہیں جو ملتے جلتے ناموں کی وجہ سے اصل ادارے معلوم ہوں۔"

 

جعل ساز خیراتی اداروں کے بارے میں مزید معلومات کے لیے، وفاقی ٹریڈ کمشنر کی ویب سائٹ  www.consumer.ftc.gov/features/scam-alerts ملاحظہ فرمائیں

 

کرایہ داری کے اشتہارات

 

وفاقی ٹریڈ کمیشن (ایف ٹی سی) کے پاس اس بارے میں معلومات ہیں کہ کرایہ داری اشتہارات کی جعل سازی کیسے کام کرتی ہے۔ مثال کے طور پر، جعل ساز یہ جانتے ہیں کہ صحیح اپارٹمنٹ یا چھٹیوں کی کرایہ داری حاصل کرنا کتنا مشکل کام ہوسکتا ہے، اور بظاہر اچھا نظر آنے والا سودا ہاتھ سے جانے دینا مشکل ہوتا ہے۔ اس بارے میں مزید جاننے کے لیے www.consumer.ftc.gov/articles/0079-rental-listing-scams پر جائیں۔

 

نقصان زدہ موٹر گاڑیاں

 

ایک اور دھوکہ دہی جو قدرتی آفات کے بعد کی جاتی ہے، نیشنل انشورینس کرائم بیوریو (این آئی سی بی) کے مطابق یہ ہے کہ ہریکین سے نقصان زدہ گاڑی کا اشتہار اچھی کنڈیشن والی استعمال شدہ کار کے بطور کیا جاتا ہے۔ این سی آئی بی ایک آن لائن VINCheck پروگرام چلاتی ہے جو کار خریداروں کو یہ دیکھنے کی سہولت دیتا ہے کہ آیا کسی گاڑی کو این آئی سی بی کے پروگرام میں شرکت کرنے والے کسی رکن نے "بھنگار" یا پوری طرح نقصان زدہ قرار دیا ہے۔ بیمہ کار جو ذاتی کار انشورنس مارکیٹ کے تقریباً 88 فیصد کی نمائندگی کرتے ہیں، اپنا بھنگار ڈیٹا پروگرام کو فراہم کرتے ہیں۔ آپ VINCheck تک رسائی اس ویب سائٹ کے ذریعے کر سکتے ہیں www.nicb.org/how-we-help/vincheck۔

 

یوٹیلیٹی کی مرمتیں

 

یوٹیلیٹی کے گاہکوں، خاص طور پر الیکٹرک پاور کے گاہکوں کو چاہیے کپ ذاتی طور پر جعل سازوں سے ہوشیار رہیں، فون پر بھی اور آن لائن بھی۔ بعض اوقات وہ خود کو کمپنی کا ملازم بتاتے ہیں اور فوری طور پر کریڈٹ کارڈ، پری پیڈ ڈیبٹ کارڈ یا گفٹ کارڈ کے ذریعے ادائیگی کا مطالبہ کرتے ہیں اور آپ کے گھر میں یا کاروبار میں خدمات کو بند کرنے کی دھمکی دیتے ہیں۔ اپنے کریڈٹ کارڈ کی معلومات فون پر کسی کو نہ دیں تاوقتیکہ آپ کو کال کرنے والے فرد کی شناخت کا یقین نہ ہو۔ جب بھی شبہ ہو، اپنی یوٹیلیٹی کمپنی کو کال کریں۔

افواہوں پر قابو

انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی بعض افواہوں کو دور کرنے کے لیے، FEMA نے بعض سب سے زیادہ عام تھیمز کا مسئلہ حل کرنے کے لیے ایک وقف کردہ ویب پیج بنایا ہے۔ معتبر ذرائع سے سب سے زیادہ درست معلومات حاصل کرنے کے لیے ہمارے ہریکین مائیکل کے افواہوں پر قابو پانے کا صفحہ یہاں ملاحظہ فرمائیں www.fema.gov/hurricane-michael-rumor-control۔

###

 


FEMA کا مشن: قدرتی آفات سے پہلے، اس کے دوران اور بعد میں لوگوں کی مدد کرنا۔

 

ہریکین مائیکل سے متاثرہ افراد اور کاروباریوں کے ليے دستیاب وسائل کی ایک فہرست کے ليے، یہ سائٹ ملاحظہ فرمائیں www.floridadisaster.org/info

ہریکین مائیکل سے بحالی سے متعلق معلومات کے ليے، یہ ویب سائٹ ملاحظہ فرمائیں www.fema.gov/ur/disaster/4399

 

ٹوئیٹر پر @FEMARegion4  اور @FLSERT پر FEMA اور فلوریڈا ڈویژن آف ایمرجنسی مینجمینٹ سے جڑے رہیں۔ آپ Facebook صفحات Facebook.com/FEMA  پر Facebook.com/FloridaSERT پر بھی FEMA اور ڈویژن کے Facebook صفحات ملاحظہ کر سکتے ہیں۔

 

 

Tags:
Last updated