آسٹن، ٹیکساس – بیومونٹ (جیفرسن کاؤنٹی) میں ریاست ٹیکساس/فیڈرل ڈیزاسٹر ریکوری سنٹر کو تھوڑی دوری پر منتقل کیا جا تاہے۔
فی الحال یہ سنٹر یہاں واقع ہے:
Goodwill
3871 Stagg Drive, Unit 166
Beaumont, TX 77701
تعطیل کے لئے اس مقام کو بند کردیا جائے گا۔
ہفتہ 30 دسمبر، 2017 سے پیر، 1 جنوری 2018 تک؛
اور یہ دوبارہ منگل، 2 جنوری، 2018 کو صبح 9 بجے سے شام 6 بجے تک کھلا ریے گا۔
بروز بدھ، 3 جنوری، 2018 کو یہ سنٹر صبح 9 بجے مندرجہ ذیل مقام پر کھلے گا:
Old Parker School Uniforms
3863 Stagg Dr.
Beaumont, TX 77701
باضابطہ اوقات: پير-ہفتہ صبح 9 بجے سے شام 6 بجے تک، اور اتوار دوپہر سے شام 5 بجے تک۔
ڈیزاسٹر ریکوری سنٹرز ہریکین ہاروے اور اس کے بعد آنے والے سیلاب کے مدنظر ٹیکساس کے وفاقی تباہی سے متعلق اعلامیہ میں شامل کاؤنٹیز کے افراد اور کاروباروں کوبذات خود تعاون پیش کرتے ہیں۔ وفاقی ہنگامی نظم و نسق سے متعلق ایجنسی (FEMA) اور امریکہ کے چھوٹے موٹے کاروبار سے متعلق انتظامیہ (SBA)، ریاستی اور دیگر ایجنسیوں سے تعلق رکھنے والے باز بحالی سے متعلق ماہرین خصوصی اعانت کے بارے میں بات کرنے اور درخواست پُر کرنے میں رہنمائی کے ضرورتمند کسی کی بھی مدد کرنے کے لیے سنٹر پر موجود رہیں گے۔
تباہی بحالی کے مراکز معذور افراد کے لیے قابل رسائی ہیں، اور معاون ٹیکنالوجی کے سازوسامان سے لیس ہوتے ہیں جیسے کہ ایمپلیفائیڈ فون، ایسے فون جو ٹیکسٹ ڈسپلے کرتے ہیں، ایمپلیفائیڈ سماعتی آلات اور میگنیفائر۔ ویڈیو پر ریموٹ ترجمانی دستیاب ہے اور درخواست کرنے پر بذات خود اشاراتی زبان دستیاب ہے۔ ان سنٹرز کے پاس قابل رسائی پارکنگ، ڈھلانیں اور آرام گاہیں بھی ہیں۔
امریکی اشاراتی زبان کے ترجمان DRC میں مدد کے لیے موجود ہیں۔ (470) 379-5943 پر ٹیکسٹ پیغام کے ذریعہ درخواست کی جا سکتی ہے۔ پسماندگان کو اپنا نام، جس DRC کا وہ دورہ کریں گے اس کا پتہ، اپنے دورہ کی تاریخ اور وقت اور درخواست کی جانے والی اشاراتی زبان کی قسم فراہم کرنے کی ضرورت ہوگی۔ مدد کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے مدد کے لیے سبھی درخواستوں کو DRC دورہ سے کم از کم 24 گھنٹے پہلے پیش کیا جانا چاہیے۔
ارنساس، آسٹن، بیسٹراپ، بی، بریزوریا،کالڈویل، کیلہؤن، چیمبرز، کولوراڈو، ڈیوٹ، فائٹے، فورٹ بینڈ، گالویسٹن، گولیاڈ، گوانزالیز، ہارڈن، ہیرس، جیکسن، جیسپر، جیفرسن، کرنیز، کلیبرج، لیواسا، لی، لبرٹی، میٹاگورڈا، مونٹگمری، نیوٹن، نوئیسس، آرینج، پولک، ریفیوجیو، سبائن، سان جیسنٹو، سان پیٹریسیو، ٹائلر، وکٹوریا، والر، والکراور وھارٹن کے گھر مالکان، کرایہ داران اور کاروبار مدد کے لیے اہل ہو سکتے ہیں۔
ہریکین ہاروے اور ٹیکساس کی بحالی پر مزید معلومات کے لیے، ہریکین ہاروے کی تباہی سے متعلق ویب پیج www.fema.gov/disaster/4332 پر جائیں، یا فیس بک http://www.facebook.com/FEMAharvey یا FEMA Region 6 ٹوئیٹر اکاؤنٹ twitter.com/FEMARegion6 ملاحظہ کریں یا ٹیکساس ڈویژن کی ایمرجنسی مینیجمینٹ ویب سائٹ www.dps.texas.gov/dem/ پر جائیں۔