گھر کا بروقت معائنہ یقینی بنانے کے لیے FEMA سے رابطے میں رہیں

Release Date Release Number
NR-086
Release Date:
October 31, 2017

 

آسٹن، ٹیکساس – ہریکین ہاروے سے جن ٹیکساس باشندوں کی تباہی اورنقصان ہوا ہے ان کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے کہ وہ بروقت معائنہ کروانے اور اپنی بحالی کو معمول پر لانے کے لیے FEMA کے رابطے میں رہیں۔

 

ان مشوروں پر عمل کرتے ہوئے آپ معائنہ شیڈیول کرانے کے عمل کو حتی الامکان ہموار بنا سکتے ہیں:

  • اس امر کو یقینین بنائیں کہ FEMA کے پاس آپ کی تازہ ترین رابطہ معلومات ہو۔                                                  
    • اس معلومات کو یہاں پر آن لائن اپ ڈیٹ کیا جا سکتا ہے DisasterAssistance.gov، یا FEMA ہیلپ لائن کو اس نمبر پر کال کریں 800) 621-3362) (وائس، 711 یا وائس ریلے سروس)،
       TTY: 800)) 462-7585، یا ڈیزاسٹر ریکوری سینٹر (DRC) جائیں۔ اپنے نزدیکی DRC کا پتہ لگانے کے لیے، ملاحظہ کریں http://asd.fema.gov/inter/locator/home.htm۔
  • ہر کال کا جواب دیں چاہے آپ نمبر کو نہ پہچانتے ہوں تب بھی؛
  • جلد ترین دستیاب اپائنٹمینٹ شیڈیول کرنے کے لئے انسپیکٹر کے ساتھ مل کر کام کریں؛
  • معائنہ سے متعلق کسی بھی "افسوس ہے میں آپ سے مل نہیں سکا" جیسے معذرتی خطوط یا مواصلات کا جتنی جلدی ممکن ہو جواب دیں۔

 

اگر معائنہ کے وقت آپ کا گھر ناقابل رسائی تھا، تو جب بھی آپ کا گھر قابل رسائی ہو جائے، FEMA کو بتانا اور ایک نیا معائنہ کا وقت متعین کرنے کی درخواست کرنا ضروری ہے۔

  • اپنی معلومات کو اپ ڈیٹ کرنے کے لئے آپ کو FEMA ہیلپ لائن کو کال کرنا چاہیے۔
    • کال کرنے والوں کو مختصر سا انتظار کرنے کے لئے تیار رہنا چاہیے۔ صبح یا شام کو کال کرنے کی کوشش کریں جب انتظار کا وقت کم ہو سکتا ہے۔

 

ایک بار جب آپ کے گھر کا اسٹیٹس اپ ڈیٹ ہوجائے اور نئے معائنہ کی درخواست آپ کر چکیں، تو FEMA کے کسی ٹھیکیدار انسپیکٹر کے ذریعہ آپ سے رابطہ کرکے معائنہ کا وقت مقرر کرنے میں 18 سے 21 دن لگ سکتے ہیں لیکن اس میں 45 دن تک لگ سکتے ہیں۔

 

 

جب انسپکٹر آئے:

  • اس کا سرکاری شناخت نامہ طلب کریں۔ بیج پر انسپکٹر کا نام، کمپنی اور تصویر موجود ہونا چاہیے۔
  • انسپکٹر کے پاس آپ کا کیس نمبر اور آپکی جائیداد کی تفصیل ہوگی۔
  • انسپکٹر آفت کی وجہ سے ہونے والے نقصان کا تجزیہ اور توثیق کرے گا۔ کوئی انسپکشن فیس نہیں ہے۔ عام طور پر، انسپکشن کی مدت 30 منٹ یا اس سے کم ہوتی ہے۔

 

آج کی تاریخ تک FEMA کے انسپیکٹروں نے ریاست ٹیکساس میں پچاس لاکھ سے زائد گھروں کا معائنہ مکمل کیا ہے۔

 

ہریکین ہاروے اور ٹیکساس کی بحالی پر مزید معلومات کے لیے، ہریکین ہاروے کی تباہی سے متعلق ویب پیج www.fema.gov/disaster/4332 پر جائیں، یا فیس بک http://www.facebook.com/FEMAharvey یا FEMA Region ٹوئیٹر اکاؤنٹ twitter.com/FEMARegion6 ملاحظہ کریں یا ٹیکساس ڈویژن کی ایمرجنسی مینیجمینٹ ویب سائٹ www.dps.texas.gov/dem/ پر جائیں۔

Tags:
Last updated