آسٹن، ٹیکساس – کیٹی ملز مال پارکنگ لاٹ (ہیرس کاؤنٹی)، 5000 کیٹی ملز سرکل، کیٹی، ٹیکساس 77494 میں واقع ریاست ٹیکساس / وفاقی ڈیزاسٹر ریکوری سنٹر (DRC) کو تھوڑی دوری پر منتقل کیا جارہا ہے۔
نیا مقام ہے:
Clay Road Shopping Center
19214 Clay Road
Katy, TX 77449
اوقات: پیر سے ہفتہ، صبح 9 بجے سے شام 6 بجے تک
کیٹی ملز والا مقام بروز منگل، 20 فروری، 2018 کو شام 6 بجے بند ہوجائے گا اور بروز بدھ، 21 فروری، 2018 کو صبح 9 بجے کلے روڈ شاپنگ سنٹر پر منتقل ہوجائے گا۔
ڈیزاسٹر ریکوری سنٹرز ہریکین ہاروے اور اس کے بعد آنے والے سیلاب کے مدنظر ٹیکساس کے وفاقی تباہی سے متعلق اعلامیہ میں شامل کاؤنٹیز کے افراد اور کاروباروں کوبذات خود تعاون پیش کرتے ہیں۔ ریاست ٹیکساس، امریکی اسمال بزنس ایڈمنسٹریشن (SBA), وفاقی ہنگامی نظم و نسق سے متعلق ایجنسی (FEMA) اوردیگر ایجنسیوں سے تعلق رکھنے والے بحالی کے ماہرین نئے DRC میں موجود رہیں گے۔
تباہی بحالی کے مراکز معذور افراد کے لیے قابل رسائی ہیں، اور معاون ٹیکنالوجی کے سازوسامان سے لیس ہوتے ہیں جیسے کہ آواز اونچی کرنے والے فون، ٹیکسٹ ڈسپلے کرنے والے فون، آواز اونچی کرنے والے سماعتی آلات اور تصویروں کو بڑا دکھانے والے آلات۔
ویڈیو پر ریموٹ ترجمانی دستیاب ہے اور درخواست کرنے پر شخصی طور پر اشاراتی زبان دستیاب ہے۔ ان مراکز کے پاس قابل رسائی پارکنگ، ریمپس اور آرام گاہیں بھی ہیں۔
امریکی اشاراتی زبان کے ترجمان تباہی بحالی مرکز میں مدد کے لیے موجود ہیں۔ (470) 379-5943 پر ٹیکسٹ پیغام کے ذریعہ درخواست کی جا سکتی ہے۔ آفت کے متاثرین کو اپنا نام، جس تباہی بحالی مرکز پر وہ جائیں گے اس کا پتہ، اپنے جانے کی تاریخ اور وقت اور مطلوبہ اشاراتی زبان کی نوعیت بتانے کی ضرورت ہوگی۔ مدد کے لیے سبھی درخواستوں کو تباہی بحالی مرکز جانے سے کم از کم 24 گھنٹے پہلے پیش کیا جانا چاہیے تا کہ مدد کی دستیابی کو یقینی بنایا جا سکے۔
ہریکین ہاروے اور ٹیکساس بحالی سے متعلق مزید معلومات کے لیے، ہریکین ہاروے کی تباہی سے متعلق ویب پیج www.fema.gov/disaster/4332 پر جائیں، یا فیس بک http://www.facebook.com/FEMAharvey یا FEMA Region6 ٹوئیٹر اکاؤنٹ twitter.com/FEMARegion6 ملاحظہ کریں یا ٹیکساس ڈویژن کی ایمرجنسی مینیجمنٹ ویب سائٹ www.dps.texas.gov/dem/ پر جائیں۔