واشنگٹن - فیڈرل ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی (فیما) لوگوں میں یہ آگاہی پیدا کر رہی ہے کہ سمندری طوفان ہاروی کی تباہی سے بچنے والوں، اور ان کے دوست اور خاندان والوں کو جھوٹی افواہوں، فریبی اسکیموں، شناخت کی چوری، اور دھوکہ دہی کی وارداتوں کے لئے خبردار رہنے کی ضرورت ہے ۔ اگرچہ بہت سے امریکی اپنے پڑوسیوں کی مدد کرنے کے لئے سخت محنت کررہے ہیں، تاہم اس افرتفری کے دور میں، ہمیشہ ایسے لوگ بھی ہوتے ہیں جو مصیبت زدہ لوگوں سے ناجائز فائدہ اٹھانے کی کو شش کرتے ہیں۔
انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی کچھ غلط افواہوں کا سدِ باب کرنے کے لئے، فیما نے بہت سےعام معاملات سے نمٹنے کے لئے وقف ایک ویب سائٹ بنائی ہے۔ یاد رکھیں، اگر کوئی چیز اتنی اچھی ہو کہ اس کا سچ ہونا مشکل لگتا ہو، تو یہ غالباً ایسا ہی ہو گا۔ قابل اعتماد ذرائع سے بالکل درست معلومات حاصل کرنے کے لئے https://www.fema.gov/hurricane-harvey-rumor-control پر جائیں.
خود اپنی یا کسی ایسے فرد کی جس کے بارے میں آپ متفکر ہوں، تباہی کے بعد پیش آنے والے فراڈ سے کیسے حفاظت کی جاۓ:
- وفاق اور ریاست کے کارکن کبھی بھی نہ تو پیسہ مانگتے ہیں اور نہ ہی قبول کرتے ہیں۔ فیما کا عملہ کبھی بھی تباہی سے نمٹنے میں مدد کرنے، گھر کی انسپیکشن کرنے، یا درخواستوں کو بھرنے میں متاثرہ درخواست گزاران سے پیسے نہیں لے گا۔ انشورنس کی تیزی سے ادائیگی، تباہی سے نمٹنے میں مدد، یا تعمیر کے لیے اجازت نامہ یا پرمٹ پر حاصل کرنے کے غلط جھوٹے وعدوں کے بارے میں خبردار رہیں.
- ذاتی طور پر، فیما کے کسی بِھی ملازم کا شناختی بیج دیکھنے کے لیے ہمیشہ مانگیں۔تباہی سے بچ جانے والوں کے لیے فیما کی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں موجود ہو سکتی ہیں جہاں وہ معلومات فراہم کر رہی ہیں اور رجسٹریشن کے عمل یا درخواست گزاروں کی فائلوں کے سلسلے میں انکی مدد کر رہی ہیں۔
- فیما شرٹ یا جیکٹ کسی کی شناخت کا ثبوت نہیں ہے. کنٹریکٹ پر کام کرنے والے انسپیکٹروں سمیت، فیما کے تمام نمائندوں کے پاس پلاسٹک کے کور میں (لیمینیٹد) فوٹو آئی ڈی ہوگی۔ نیشنل سیلاب انشورنس پروگرام کے تمام ایڈجسٹروں کے پاس این ایف آئی پی کی طرف سے منظور شدہ ایڈجسٹر کارڈ ہو گا جس پر ان کا نام اور اُن دعووں یا کلیمز کی اقسام دی گئی ہونگی جنکو وہ ایڈجسٹ کرسکتے ہیں.
- اگر آپ کو کسی بھی ایسے شخص کے بارے میں شک و شبہ ہوتا ہے یا اطمینان یا تسلی نہیں ہوتی جو ہنگامی حالات کی انتظامیہ کا اہلکار ہونے کا دعوی کرتا ہے، تو اپنی ذاتی معلومات نہ دیں، اور مقامی قانون نافذ کرنے والے اداروں سے رابطہ کریں۔
- اگر آپکو دھوکہ دہی کا شک ہے تو، فیما ڈیزاسٹر فراڈ ہاٹ لائن سے 866-720-5721 پر رابطہ کریں یا فیڈرل ٹریڈ کمیشن کو www.ftccomplaintassistant.gov اطلاع دیں۔
- آفت سے متعلق دھوکہ دہی کے بارے میں مزید معلومات ٹیکساس اٹارنی جنرل کے آفس کی ویب سائٹ texasattorneygeneral.gov/cpd/disaster-scams پر دستیاب ہے یا -800-252-8011 پر کال کریں۔
- لوئزانا میں، آفت کی تباہ کاری سے متعلق دھوکہ دہی کے بارے میں معلومات پر اسٹیٹ اٹارنی جنرل کے آفس کی ویب سائٹ http://www.agjefflandry.com پر دستیاب ہے یا 1-866-720-5721 پر یشنل سینٹر فار ڈساسٹر فراڈ کی ہاٹ لائن سے رابطہ کریں.
##
فیما کا مشن اپنے شہریوں اورمدد کے لیے سب سے پہلے پہنچنے والے افراد کی مدد کرنا ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جاسکے کہ ہم بطور ایک قوم تمام خطرات کا سامنا کرنے کی اہلیت کو تعمیر کریں، اسکو برقرار رکھیں اور اِن سے پہنچنے والے نقصانات سے محفوظ رہنے، ان سے نمٹنے اور ان کے اثرات کو کم کرنے کے لئے ساتھ مل کر کام کریں۔
www.fema.gov/blog, www.twitter.com/fema, www.twitter.com/femaspox, www.facebook.com/fema اور www.youtube.com/fema پر جا کر فیما کے بارے میں معلومات حاصل کریں۔ اس کے علاوہ ایڈمنسٹریٹر بروک لانگ کی سرگرمیوں کے لیے www.twitter.com/fema_brock پر جائیں۔ سوشل میڈیا کے یہ لنک صرف بطور حوالہ دیئے گئے ہیں۔ فیما کسی غیر سرکاری ویب سائٹس، کمپنیوں یا ایپلی کیشنز کی توثیق نہیں کرتا۔