کیا مجھے سیلاب کا بیمہ خریدنا چاہیے؟

Release Date Release Number
R4-DR-4399-FL FS 040
Release Date:
March 12, 2019

کیا مجھے سیلاب کا بیمہ خریدنا چاہیے؟

ہریکین مائیکل کے نتیجے میں 4000 سے زائد فلوریڈا کے مکان مالکین ، کاروباروں کے مالکین اور کرایہ داروں نے بیمہ کے دعوے داخل کیے ہیں جن کے پاس سیلاب کا بیمہ تھا۔ فلوریڈا کے بعض ایسے مکین ہیں جنھیں نقصان کا سامنا ہوا ہے لیکن ان کے پاس سیلاب کا بیمہ نہیں تھا۔

 

مجھے سیلاب کے بیمے کی ضرورت کیوں ہے؟

معیاری مالکین مکان کی بیمہ پالیسیاں سیلاب کا احاطہ نہیں کرتی ہیں۔ اس لیے، سیلاب بیمہ کرانے پر غور کرنا عقل مندی کی بات ہے، چاہے آپ کو اسے خریدنے کی ضرورت نہ بھی ہو تب بھی۔

 

 

 

 

 

 

 

 

  • حتی کہ اگر آپ کسی سیلاب کے اعلی خطرے والے زون جسے خصوصی سیلاب کے خطرے والا علاقہ کہا جاتا ہے، سے باہر رہتے ہوں تب بھی سیلاب کا بیمہ خریدنا عقل مندی کی بات ہے۔ درحقیقت، اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ سیلاب کے خطرے والے علاقے کے باہر رہنے والے لوگ ملک بھر کے کُل سیلاب دعوؤں کا 25 فیصد سے زائد دعوے داخل کرتے ہیں۔
    • اکثر کہا جاتا ہے کہ جب بھی بارش ہوتی ہے، سیلاب آسکتا ہے۔ اس لیے، سیلابی زون ایسے مخصوص جغرافیائی علاقے ہوتے ہیں جہاں سیلاب آنے کا اعلی تر شماریاتی امکان ہوتا ہے؛ لیکن سیلاب تو کہیں اور بھی آ سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر، فلوریڈا نے، گزشتہ پانچ برسوں سے زائد عرصے میں، شماریاتی امکان سے تجاوز کیا ہے جس کی وجہ سے توقع سے زیادہ مکان اور اثاثے خطرے کی زد میں آئے ہیں۔
    • FEMA کا حساب بتاتا ہے کہ کسی گھر میں صرف تین انچ سیلابی پانی بھر جانے سے ڈرائی وال، بیس بورڈز، کارپیٹس، فرنیچر تبدیل کرنے اور دیگر مرمت کے کام کروانے کی ضرورت ہوگی۔ اگر آپ کے پاس سیلاب کا بیمہ نہیں ہے، تو آپ کی اپنی جیب سے کی جانے والی لاگت (ایک منزلہ، 1500 مربع فٹ کے مکان کی بنیاد پر) کا تخمینہ تقریباً 15,000$ ہے۔ چھ انچ سیلابی پانی سے ہونے والے نقصان کا تخمینہ بڑھ کر قریب قریب 23,000$ ہو جاتا ہے۔
  • ظاہر ہے، جتنا زیادہ سیلابی پانی ہوگا، لاگت اتنی زیادہ ہوگی – 18 انچ یا اس سے زائد سیلابی پانی ہو تو اس کا مطلب ہوگا الیکٹرک سسٹم اور ہیٹنگ اینڈ کولنگ سسٹم کی بھی مرمت کروانی ہوگی۔ اس کا یہ بھی مطلب ہے کہ دروازے، آلات اور کیبینٹ بھی تبدیل کروانا پڑے گا، مرمت کے ان کاموں کی تخمینی لاگت؟ 30,000$۔

سیلابی بیمہ کیسے کام کرتا ہے؟

 

 

 

 

  • اگر آپ کی کمیونٹی نیشنل بیمہ پروگرام (NFIP) میں شرکت کرتی ہے، تو گھر مالک یا کاروبار کی حیثیت سے، عمارت اور اس کے مشمولات دونوں کا کوریج پالیسی میں شامل کیا جا سکتا ہے۔ کرایہ داروں کو صرف مشمولات کا کوریج ملتا ہے۔ NFIP کے ذریعے جاری کردہ پالیسیاں اس وقت بھی ادائیگی کرتی ہیں جب وفاقی آفت کا اعلان نہ بھی ہوا ہو۔
  • فلوریڈا اور دیگر ریاستوں میں حال ہی میں ہریکینز سے متاثرہ لوگوں کے لیے، NFIP نے دعوؤں کے نمٹارے کا کام بحسن و خوبی نپٹایا، جس سے پالیسی ہولڈروں کو اپنی تعمیر نو کا آغاز کرنے کے لیے پیشگی ادائیگی موصول ہوئی۔

 

 

(مزید)

 

کیا مجھے سیلاب کا بیمہ خریدنا چاہیے؟ – صفحہ 2

 

 

پالیسی ہولڈرز کو 5,000$ تک کی پیشگی ادائیگی بغیر کسی ایڈجسٹر کے دورے یا اضافی دستاویزات کے ادا کی گئی۔ بعض لوگوں کو 20,000$ تک کی پیشگی ادائیگی کی گئی اگر ان کے پاس نقصان کی تصاویر/ویڈیو ثبوت یا کسی ٹھیکے دار کا تخمینہ موجود تھا۔

 

 

  • ایک ترجیحی خطرے کی پالیسی (ایک کم لاگتی سیلاب بیمہ پالیسی) درمیانی یا کم خطرے والے علاقوں میں عمارت اور اس کے مشمولات دونوں کو کوریج فراہم کرتی ہے۔ یہ پالیسی فی سال 325$ جتنی کم قیمت پر خریدی جا سکتی ہے۔

 

مجھے پالیسی کب خریدنی چاہیے؟ جتنی جلدی ممکن ہوسکے۔ ایک انتظار کی مدت بھی ہے۔

 

 

  • NFIP اس وقت کسی دعوے کی ادائیگی نہیں کرتا ہے جب نقصان کے واقع ہونے کے وقت آپ کے پاس پالیسی نہ ہو۔ NFIP کی ایک نئی پالیسی آپ کے ذریعے خریدنے کے 30 دن بعد مؤثر ہو تی ہے، تاوقتیکہ کسی اعلی خطرے والے علاقے میں یہ خریداری کسی وفاقی طور پر حمایت کردہ اثاثے پر قرض سے کے مبدا، تجدید یا توسیع سے وابستہ نہ ہو۔

 

اگرچہ میں سیلاب کے خطرے والے علاقے میں نہیں ہوں تو کیا میں سیلاب بیمہ خرید سکتا ہوں؟

 

 

  • جی ہاں، اگر آپ کی کمیونٹٰی NFIP میں شرکت کرتی ہے۔ آپ سیلاب کی پالیسی اسی کوریج کے ساتھ خرید سکتے ہیں جو آپ کو اس وقت ملا ہوتا جب آپ کسی اعلی خطرے والے علاقے میں رہتے۔

اگر میں کسی جائیداد کو کرایہ پر لے رہا ہوں تو کیا میں اب بھی سیلاب کا بیمہ خرید سکتا ہوں؟

 

 

  • جی ہاں۔ اگر آپ کسی ایسی کمیونٹی میں رہتے ہیں جو NFIP میں شرکت کرتی ہے اور آپ کرایہ دار ہیں، تو آپ اپنے مکان، اپارٹمینٹ یا کاروبار کے مشمولات کا احاطہ کرنے والا سیلاب بیمہ حاصل کر سکتے ہیں۔


پالیسی کی لاگت کتنی ہوتی ہے؟ بیمہ ایجنٹ آپ سے آپ کے اثاثے کے کوریج کی لاگت پر گفتگو کر سکتا ہے۔ ایسے اختیارات موجود ہیں جو آپ کی لاگت کو کم کر سکتے ہیں اور آپ کا بیمہ ایجنٹ ان اختیارات پر آپ سے گفتگو کر سکتا ہے۔

 

 

 

 

  • NFIP پالیسی حاملین خود اپنی احاطہ کردہ رقم کا انتخاب کر سکتے ہیں۔ 1-4 خاندانوں والی رہائشی ڈھانچوں کے لیے زیادہ سے زیادہ 250,000$ کا عمارت کا کوریج اور مشمولات کے لیے 100,000$ کا کوریج ہوتا ہے۔ 5 یا زائد خاندانوں والی رہائشی اکائیوں کے لیے زیادہ سے زیادہ 500,000$ کا عمارت کا کوریج اور مشمولات کے لیے 100,000$ کا کوریج ہوتا ہے۔
  • کاروبار کے لیے زیادہ سے زیادہ عمارت کا کوریج 500,000$ اور مشمولات کا کوریج 500,000$ ہوتا ہے۔

 

سیلاب سے میری عمارت اور مشمولات کو نقصان پہنچنے پر مجھے NFIP سے کتنی رقم ملے گی؟

سیلاب سے ہونے والے نقصان پر پالیسی ہولڈر کو موصول ہونے والی رقم کے بارے میں کچھ غلط فہمیوں ہیں۔ کوئی پالیسی یہ کہہ سکتی ہے کہ وہ ایک مخصوص رقم تک نقصان کا احاطہ کرتی ہے:

 

 

 

 

 

 

  • ڈھانچے اور مشمولات کے لیے احاطہ کردہ کاروباروں کو کی جانے والی ادائیگی صرف سیلاب سے ہونے والے اصل نقصان کے لیے ہی ہوگی۔
  • مشمولات کے لیے کی جانے والی ادائیگی صرف سیلاب سے ہونے والے اصل نقصان کا ہی احاطہ کرے گی۔
  • گھر مالک کے سیلاب کے بیمہ پر پالیسی ہولڈر کو ملنے والے رقم صرف سیلاب سے ہونے والے اصل نقصان کا ہی احاطہ کرے گی۔

 

میں سیلاب بیمہ کہاں سے خرید سکتا ہوں؟

 

 

 

  • آپ اپنی بیمہ کمپنی یا ایجنٹ سے رابطہ کرکے سیلاب بیمہ خرید سکتے ہیں۔
  • ایجنٹ ریفرل کے لیے 800-427-4661پر کال کریں یا FloodSmart.gov. پر جائیں۔

 

###

Tags:
Last updated