آسٹن، ٹیکساس – چونکہ ٹیکسینس (ٹیکساس میں رہنے والوں) کو ہیریکن ہاروے اور بعد میں آنے والے سیلاب سے نقصان زدہ اپنے گھروں کی مرمت یا تعمیر نو کرنی ہے، لہذا گلویسٹن، ہیرس، جیفرسن اور نیوسیس کاؤنٹیز میں FEMA اور گھر کی اصلاح کرنے والے سٹورز نے مل کر گھروں کو مضبوط اور محفوظ بنانے سے متعلق مفت معلومات، تجاویز اور تحریری مواد فراہم کرنے کے لئےایک ٹیم بنائی ہے۔
FEMA کے تخفیف سے متعلق ماہرین سوالات کے جواب دینے اور گھروں کو بہتر بنانے سے متعلق مشورے ساتھ ہی مستقبل کی آفات میں نقصان کی روک تھام یا اسے کم کرنے کے آزمودہ طریقے نیز خطرات سے مزاحمت کرنے والے گھروں کی تعمیر کے لیے مشورے اور تکنیکیں فراہم کرنے کے لیے موجود رہیں گے۔ فراہم کردہ زیادہ تر معلومات اور مفت اشاعتیں زیادہ تر خود سے کیے جانے والے کاموں اور عمومی ٹھیکیداروں سے متعلق ہیں۔
بحالی سے متعلق احاطہ کردہ موضوعات میں سیلاب کا بیمہ، سہولیات کو بہتر بناے اور سیلاب سے متاثرہ گھروں کی دوبارہ تعمیر شامل ہیں۔ گھروں کو سیلاب کے نقصانات سے محفوظ رکھنے کے لیے حوالہ جاتی کتابچے مفت دستیاب ہوں گے۔ ان سٹورز میں FEMA کے صلاح کار دستیاب ہوں گے:
کاؤنٹی |
مقامات |
تاریخیں |
اوقات |
گلویسٹن |
Clear Lake Shores Home Depot (سٹور نمبر 6560) 507 FM 2094, Clear Lake Shores, 77565 |
منگل، 20 فروری بدھ، 21 فروری - سنیچر، 24 فروری |
صبح 11 سے شام 6 بجے تک صبح 8 سے شام 6 بجے تک |
ہیرس |
Meyerland Lowe's (سٹور نمبر 1570) 4645 Beechnut St., Houston, 77096 |
منگل، 20 فروری بدھ، 21 فروری - سنیچر، 24 فروری |
صبح 11 سے شام 6 بجے تک صبح 8 سے شام 6 بجے تک |
ہیرس |
Brinkman Home Depot (سٹور نمبر 577) 999 North Loop West, Houston, 77008 |
منگل 20 فروری بدھ، 21 فروری - سنیچر، 24 فروری |
صبح 11 سے شام 6 بجے تک صبح 8 سے شام 6 بجے تک |
جیفرسن |
Beaumont Lowe's (سٹور نمبر 0095) 4120 Dowlen Road, Beaumont, 77706 |
منگل، 20 فروری بدھ، 21 فروری - سنیچر، 24 فروری |
صبح 11 سے شام 6 بجے تک صبح 8 سے شام 6 بجے تک |
نیوسیس |
Ace Hardware-Western Auto 10605 Leopard St., Corpus Christi, 78410 |
منگل، 20 فروری بدھ 21 فروری - سنیچر 24 فروری |
صبح 11 سے شام 6 بجے تک صبح 8 سے شام 6 بجے تک |
ٹیکساس میں تباہی میں کمی کی معلومات کے لئے، www.fema.gov/texas-disaster-mitigation ملاحظہ کریں۔
کمی سے متعلق دیگر معلومات کے لئے www.fema.gov/what-mitigation ملاحظہ کریں۔
جائیدادوں کو مستحکم بنانے سے متعلق مزید معلومات یہاں سے حاصل کی جا سکتی ہے www.fema.gov/protect-your- property
ہریکین ہاروے اور ٹیکساس کی بحالی کے بارے میں مزید معلومات کے لئے، ہریکین ہاروے ویب صفحہ http://www.fema.gov/disaster/4332، FEMA ہاروے فیس بک کے صفحہ، www.facebook.com/FEMAharvey، FEMA Region 6 ٹوئیٹر اکاؤنٹ twitter.com/FEMARegion6 اور ٹیکساس ڈویژن کے ایمرجنسی مینجمنٹ ویب سائٹ www.dps.texas.gov/dem پر جائیں۔
###
FEMA کا مشن ہمارے شہریوں اور اولین جواب دہندگان کا تعاون کرنا ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جائے کہ ایک ملک کے بطور ہم ساتھ مل کر سبھی خطروں کے لیے تیار ہونے، ان سے بچاؤ کرنے، ان پر ردعمل کرنے، ان سے ابھرنے اور ان میں کمی کرنے کی اپنی اہلیت کی تعمیر کر سکتے ہیں، اسے برقرار رکھ سکتے اور اس میں بہتری لا سکتے ہیں۔
تباہی سے متعلق اعانت نسل، رنگ، مذہب، قومیت، جنس، عمر، معذوری، انگریزی کی مہارت یا معاشی حیثت کا لحاظ کیے بغیر دستیاب ہے۔ اگر آپ یا آپ کے کسی واقف کار کے خلاف امتیازی سلوک ہوا ہے تو FEMA کو ٹول فری 800-621-3362 (وائس، 711/VRS - ریڈیو ریلے سروس) (ٹی ٹی وائی: 800-462-7585) پر کال کریں۔ کثیر لسانی آپریٹرز دستیاب ہیں (ہسپانوی کے لیے 2 دبائیں)۔
SBA تباہی سے نقصان شدہ نجی املاک کی طویل مدتی تعمیر نو کے لیے وفاقی حکومت کی رقم کا بنیادی ذریعہ ہے۔ SBA ہر سائز کے کاروبار، نجی غیر منفعتی تنظیموں، گھر مالکان اور کرایہ داروں کو مرمتوں اور تعمیر نو کی کوششوں کی فنڈنگ کرنے اور ضائع شدہ یا تباہی سے نقصان شدہ ذاتی املاک کو تبدیل کرنے کی لاگت کی تلافی میں مدد کرتا ہے۔ تباہی سے متعلق یہ قرض، بیمہ اور دیگر وصولیابیوں سے مکمل معاوضہ نہ مل پانے والے نقصانات کی تلافی کرتے ہیں اور دیگر ایجنسیوں یا تنظیموں سے ملنے والی مراعات کا بدل نہیں ہیں۔ مزید معلومات کے لیے، درخواست دہندگان SBA کے ڈیزاسٹر اسسٹنس کسٹمر سروس سنٹر سے (800) 659-2955 پر کال کرکے، یا disastercustomerservice@sba.gov پر ای میل کرکے، یا www.sba.gov/disaster پر SBA کی ویب سائٹ ملاحظہ کرکے رابطہ کر سکتے ہیں۔ سماعت سے محروم اور اونچا سننے والے افراد (800) 877-8339 پر کال کر سکتے ہیں۔ سماعت سے محروم اور اونچا سننے والے افراد (800) 877-8339 پر کال کر سکتے ہیں۔