آسٹن، ٹیکساس - دسیوں ہزار گھرانوں کو FEMA کے عارضی ہوٹل میں پناہ کے پروگرام سے منتقل کیا جاچکا ہے، ریکوری آفیسرز ان لوگوں کی مدد کرنے کے لیے کام کررہے ہیں جو اب بھی باقی ہیں تاکہ وہ پروگرام کے ختم ہونے سے قبل زیادہ مستقل رہائش گاہ میں منتقل ہوجائیں۔
عارضی پناہ کی فراہمی میں مدد کے پروگرام (TSA) نے 54,000 سے زیادہ گھرانوں کو عبوری رہائش فراہم کی ہے۔ آج TSA میں 8,661 گھرانے ہی باقی بچے ہیں، جن میں ہر ہفتے سینکڑوں خاندان ہوٹلوں سے جارہے ہیں۔
فیڈرل کوآرڈنیٹنگ آفیسر کیوین ہینیس کا کہنا ہے کہ "پروگرام ٹھیک اسی طرح کام کررہا ہے جیسے کرنا چاہیے"۔ "یہ عارضی نوعیت کا ہے۔ ہمیں معلوم ہے کہ متاثرین کے لیے آخری ہدف واپس اپنے مرمت شدہ یا دوبارہ تعمیر شدہ گھروں میں واپس لوٹ جانا ہے اور کرایے داروں کے لیے کرایے پر نئی رہائش گاہیں تلاش کرنا ہے۔"
مہینے کے درمیان میں معیار سے متعلق جائزہ سے ایسے لوگوں کی شناخت ہوجائے گی جو عارضی پروگرام کے مزید مستحق نہیں ہیں۔ ایسے متاثرین سے یا تو رابطہ کیا گیا ہے یا اگلے چند دنوں میں رابطہ کیا جائے گا تاکہ انہیں 21 فروری کو ان کے ہوٹلوں سے چیک آؤٹ کرنے کے لیے تیار کیا جائے۔
- ہوٹلوں میں موجود ایسے متاثرین جنہیں اپنی TSA اہلیت کے بارے میں ٹھیک سے معلوم نہیں ہے:
- آپ ہیلپ لائن سے 800-621-3362 (وائس 711 یا وی آر ایس) یا 800-462-7585 (ٹی ٹی وائی) پر رابطہ کرسکتے ہیں۔
- اس پتے پر ان کے اکاؤنٹ پر لاگ ان کریں https://www.disasterassistance.gov/.
- ڈیزاسٹر ریکوری سنٹر (DRC) میں تشریف لے جائیں۔ DRC کے مقامات اور کام کے اوقات کے لیے اس پتے پر جائیں www.fema.gov/DRC
- ہوٹل سے لاجنگ ویب پورٹل پر یہ دیکھنے کو کہیں کہ آیا ان کے پاس 20 فروری کے بعد بھی اہلیت موجود ہے۔
ہینیس نے آگے کہا کہ "ایسی صورت میں یہ بہت ضروری ہے کہ متاثرین خود اپنی بحالی میں فعال طور پر شرکت کریں۔" "بہتوں کو کرایے میں اعانت کی فنڈنگ موصول ہوچکی ہے، کئی مہینوں تک کرایہ نہ دینے سے رقم کی بچت کرنے کا موقع ملا ہے، یا اب وہ محفوظ، صاف ستھرے اور قابل رہائش اور قابل استعمال گھروں میں واپس جانے کے اہل ہیں۔"
بحالی سے متعلق پارٹنرز یہ یقینی بنانے کے لیےہر سطح پر مل کر کام کررہے ہیں کہ ہوٹل میں باقی بچے شرکت کنندگان کو عارضی پروگرام سے باہر نکلتے وقت وہ تعاون ملے جس کی انہیں ضرورت ہے، جو معلومات، دستیاب مالیاتی وسائل اور رہنمائی کی شکل میں دستیاب ہے۔
TSA پروگرام میں چار بار توسیع کی گئی ہے؛ حالیہ ترین توسیع 12 مارچ تک تھی۔
ہریکین ہاروے اور ٹیکساس بحالی سے متعلق مزید معلومات کے لیے، ہریکین ہاروے کی تباہی سے متعلق ویب پیج www.fema.gov/disaster/4332 پر جائیں، یا فیس بک http://www.facebook.com/FEMAharvey یا FEMA Region6 ٹوئیٹر اکاؤنٹ twitter.com/FEMARegion6 ملاحظہ کریں یا ٹیکساس ڈویژن کی ایمرجنسی مینیجمنٹ ویب سائٹ www.dps.texas.gov/dem/ پر جائیں۔
###
FEMA کا مشن ہمارے شہریوں اور اولین جواب دہندگان کا تعاون کرنا ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جائے کہ ایک ملک کے بطور ہم ساتھ مل کر سبھی خطروں کے لیے تیار ہونے، ان سے بچاؤ کرنے، ان پر ردعمل کرنے، ان سے ابھرنے اور ان میں کمی کرنے کی اپنی اہلیت کی تعمیر کر سکتے ہیں، اسے برقرار رکھ سکتے اور اس میں بہتری لا سکتے ہیں۔
تباہی سے متعلق اعانت نسل، رنگ، مذہب، قومیت، جنس، عمر، معذوری، انگریزی کی مہارت یا معاشی حیثت کا لحاظ کیے بغیر دستیاب ہے۔ اگر آپ یا آپ کے کسی واقف کار کے خلاف امتیازی سلوک ہوا ہے تو FEMA کو ٹول فری 800-621-3362 (وائس، 711/VRS - ویڈیو ریلے سروس) (ٹی ٹی وائی: 800-462-7585) پر کال کریں۔ کثیر لسانی آپریٹرز دستیاب ہیں (ہسپانوی کے لیے 2 دبائیں)۔
SBA تباہی سے نقصان شدہ نجی املاک کی طویل مدتی تعمیر نو کے لیے وفاقی حکومت کی رقم کا بنیادی ذریعہ ہے۔ SBA ہر سائز کے کاروبار، نجی غیر منفعتی تنظیموں، گھر مالکان اور کرایہ داروں کو مرمتوں اور تعمیر نو کی کوششوں کی فنڈنگ کرنے اور ضائع شدہ یا تباہی سے نقصان شدہ ذاتی املاک کو بدلنے کی لاگت کی تلافی میں مدد کرتا ہے۔ تباہی سے متعلق یہ قرض، بیمہ اور دیگر وصولیابیوں سے مکمل معاوضہ نہ مل پانے والے نقصانات کی تلافی کرتے ہیں اور دیگر ایجنسیوں یا تنظیموں سے ملنے والی مراعات کا بدل نہیں ہیں۔ مزید معلومات کے لیے، درخواست دہندگان SBA کے ڈیزاسٹر اسسٹنس کسٹمر سروس سنٹر سے (800) 659-2955 پر کال کرکے، یا disastercustomerservice@sba.gov پر ای میل کرکے، یا www.sba.gov/disaster پر SBA کی ویب سائٹ ملاحظہ کرکے رابطہ کر سکتے ہیں۔ سماعت سے محروم اور اونچا سننے والے افراد (800) 877-8339 پر کال کر سکتے ہیں۔