مع عدم وجود الرهن العقاري، أثبت الـتأمين ضد الفيضانات أنه كان القرار الجيد

Release Date Release Number
R4-DR-4399-FL NR 081
Release Date:
يناير 23, 2019

 

TALLAHASSEE, Fla. – سارہ ہیرنگ پورٹ سینٹ جو میں کھاڑی کے کنارے واقع اپنے خاندانی مکان میں پلی بڑھیں، ان کی شادی اسی مکان کے پچھواڑے میں ہوئی تھی اور اب وہ اسی مکان کی مالکن ہیں جس پر کوئی مارگیج نہیں ہے۔ ہریکین مائیکل کی تیز رفتار ہواوں نے اس مکان کی چھت اڑادی اور دیواروں کو چیر کر رکھ دیا تھا۔ طوفان کا ریلہ ان کے مکان میں در آیا تھا۔

برسوں پہلے، ان کے والد کے انتقال کے بعد، ان کی والدہ چاہتی تھیں کہ اس اثاثے پر سے مالک مکان اور طوفان کے بیمہ کی پالیسی ختم کردی جائے۔ "لیکن ہم نے انھیں ایسا نہیں کرنے دیا"، ہیرنگ کہتی ہیں۔

اس ایک فیصلے کی وجہ سے، ہیرنگ اپنے اس مکان کی تعمیر نو کر سکیں۔ طوفان بیمہ پالیسی کی جانب سے انھیں ایک پیشگی ادائیگی موصول ہوئی جس کے سبب وہ اس وقت عارضی طور پر ایک دوسری جگہ منتقل ہو سکیں جب ان کے مکان کی تعمیر نو جاری تھی۔

طوفان سب سے عام قدرتی آفت ہے، جس کی وجہ سے ہر سال لاکھوں ڈالرز کا نقصان ہوتا ہے۔ مکان مالکان کا بیمہ طوفان سے ہونے والے نقصان کا احاطہ نہیں کرتا ہے۔ طوفان بیمہ کے تقریباً ایک تہائی دعوے ان اثاثوں کے ہیں جو خصوصی طوفان کے خطرے والے علاقے سے باہر واقع ہیں۔

فلوریڈا میں سب سے زیادہ بیمہ پالیسیاں ہیں

فلوریڈا میں، 1,770,450 قومی طوفان بیمہ پروگرام (NFIP) پالیسیاں موثر ہیں، جو 441$ بلین ڈالر کا احاطہ کرتی ہیں۔ فلوریڈا میں کسی بھی دیگر ریاست سے زیادہ NFIP پالیسی ہولڈرز ہیں۔

 

NFIP بیمہ پالیسیاں رہائشی ڈھانچے کے لیے 250,000$ اور ذاتی اثاثوں کے لیے 100,000$ تک کی ادائیگی کرتی ہیں۔ کرایے دار اپنے ذاتی اثاثوں کا 100,000$ تک کا بیمہ کروا سکتے ہیں۔

 

یہ پالیسیاں ان کمیونٹیز میں دستیاب ہیں جو NFIP پروگرام میں شرکت کرتی ہیں، سیلاب سے ہونے والے نقصان کی روک تھام کرنے والے قوانین کو اختیار کرتی ہیں اور ان کے نفاذ پر اتفاق کرتی ہیں۔ یونائیٹیڈ اسٹیٹس میں 22,000 سے زائد کمیونٹیز اس پروگرام میں شرکت کرتی ہیں۔

 

مکان مالکان اور کرایے دار اپنی بیمہ کمپنی یا ایجنٹ سے رابطہ کرکے طوفان بیمہ خرید سکتے ہیں۔ مزید معلومات کے لیے، اس ویب سائٹ پر تشریف لے جائیں www.floodsmart.gov۔ ایجنٹ ریفرل کے لیے 800-427-4661 پر کال کریں۔ اگر آپ ویڈیو ریلے سروس کا استعمال کرتے ہیں تو 711 یا TTY 800-462-7585  پر کال کریں یا اس ویب سائٹ پر تشریف لے جائیں www.fema.gov/national-flood-insurance-program.

###

 

FEMA کا مشن: آفت سے قبل، دوران اور بعد میں لوگوں کی مدد کرنا۔

 

ہریکین مائیکل سے متاثرہ افراد اور کاروباروں کے لیے دستیاب وسائل کی فہرست کے لیے،   www.floridadisaster.org/info. پر جائیں۔

ہریکین مائیکل سے بحالی کی مزید معلومات کے لیے www.fema.gov/disaster/4399 پر تشریف لے جائیں۔

 

فیما اور فلوریڈا ڈویژن آف ایمرجنسی مینجمنٹ کو ٹویٹر پر  فالو کریں@FEMARegion4 and @FLSERT. آپ فیما اور ڈویژن کے فیس بک کے صفحات Facebook.com/FEMA and Facebook.com/FloridaSERT.پر دیکھ سکتے ہیں.

Tags:
آخر تحديث