ہریکین مائیکل سے بحالی کے وسائل کا پورٹل [https://www.fema.gov/ur/news-release/20200220/heolikein-maikeul-boggugwanlyeon-jalyo-potalsaiteu] Release Date: February 4, 2019 ہریکین مائیکل سے بحالی کے وسائل کا پورٹل اس معلومات تک آن لائن رسائی فراہم کرتا ہے جو فلوریڈا میں مقامی حکومتوں، غیرمنفعتی تنظیموں، پرائیویٹ سیکٹر اور انسان دوست کمیونٹی کی طوفان سے بحالی کے وسائل تلاش کرنے میں مدد کرسکتا ہے۔   یہ پورٹل FEMA کے مربوط بحالی تال میل (IRC) گروپ کے ذریعے تیار کیا گیا ہے جو ریاست فلوریڈا اور پین ہینڈل کمیونٹیز کے ساتھ وفاقی معاونت کے لیے تال میل کر رہا ہے۔ IRC کا ایک اہم کام ایسے مالیاتی اور دیگر وسائل تلاش کرنا ہے جو ان ضروریات کو پورا کرسکے جنھیں FEMA، ریاست اور دیگر پروگرام پورا نہیں کرسکتے۔   جبکہ FEMA پروگرامز کمیونٹیز کو بحالی کی اہل لاگتوں کی بازادائیگی کے لیے کام کررہے ہیں، اکثر ایسا ہوتا ہے کہ کل اخراجات اور جو کچھ FEMA قانونی طور پر آپ کو ادا کر سکتی ہے ان کے مابین خلا رہ جاتا ہے۔ انسان دوست پورٹل ایک ایسا ٹول ہے جس کا استعمال IRC کمیونٹی تنظیموں کو ممکنہ وسائل سے جوڑنے کے لیے استعمال کر رہی ہے، بشمول ہاوسنگ، اقتصادیات، قدرتی اور تقافتی وسائل اور کمیونٹی بحالی کے دیگر پہلووں کے شعبوں میں گرانٹس اور تکنیکی امداد۔   اس پورٹل تک رسائی اس پتے پر کی جا سکتی ہے:  https://fema.connectsolutions.com/dr4399fl/ صارفین بطور ”Guest“ لاگ ان کریں اور پھر ویب پیج پر دی گئی ہدایات کی تعمیل کریں۔