ہریکین مائیکل کے پسماندگان کے لیے جاری کرایہ داری امداد [https://www.fema.gov/ur/news-release/20200220/hrykyn-mayykl-ky-psmandgan-ky-lyy-jary-krayh-dary-amdad] Release Date: January 22, 2019 TALLAHASSEE, Fla. – ہریکین مائیکل کے وہ پسماندگان جنھیں FEMA سے عارضی ہاوسنگ امداد ملی ہے اور جنھیں اب بھی اس کی ضرورت برقرار ہے، انھیں چاہیے کہ وہ کرایہ داری امداد کو جاری رکھنے کی ضرورت کا اعلان کرنے والا کرایہ داری امداد فارم مکمل کریں اور اسے جمع کرائیں۔ پس ماندگان کو یہ فارم کرایہ داری گرانٹ کی منظوری کے 15 دنوں کے اندر موصول ہوگئے ہوں گے۔ پس ماندگان کو چاہیے کہ مکمل کردہ فارم کو ابتدائی کرایہ داری امداد کے فنڈز کے اختتام کا ثبوت دکھانے والے معاونتی دستاویزات کے ساتھ واپس کریں۔ یہ ثبوت ذیل میں سے کسی ایک شکل میں ہو سکتا ہے:   * مالک مکان کا تحریری بیان * یوٹیلیٹی بل (اگر کرایے میں شامل نہ ہو) * سیکورٹی ڈیپازٹ * کرایہ داری رسید درخواست دہندگان کو آفت سے قبل اور اس کے بعد کی اپنی آمدنی کا ثبوت بھی اس میں شامل کرنا چاہیے۔ اس ثبوت میں مندرجہ ذیل شامل ہو سکتے ہیں: * پے اسٹب (اس کی تاریخ وقوعے کی مدت کے تین مہینوں کے اندر ہونی چاہیے) * حالیہ ترین ٹیکس سال کے W-2 فارمز، یا ٹیکس ریٹرن * حکومتی امداد کے دستاویز (بشمول سوشل سیکورٹی) * بے روزگاری کے دستاویزات * ذاتی روزگار کے دستاویزات درخواست میں قدرتی آفت سے قبل اور اس کے بعد ہاوسنگ کے اخراجات شامل ہونے چاہیئں۔ ان میں درج ذیل شامل ہوسکتے ہیں: * کرایہ داری لیز، کرایہ داری رسیدیں، یوٹیلیٹی بل (اگر کرایے میں شامل نہ ہو) * مارگیج اسٹیٹمینٹ، پراپرٹی ٹیکس اسٹیٹمینٹ، گھر کا بیمہ، یوٹیلیٹی بل   * کرایہ داری رسید * رواں لیز (جس پر درخواست دہندہ اور مالک مکان کے دستخط ہوں)   درخواست پر دستخط کرنا اور اسے ذیل میں سے کسی ایک طریقے سے FEMA کو لوٹانا یاد رکھیں:   * مکمل کردہ فارم کو بذریعہ ڈاک اس پتے پر بھیجیں: FEMA, P.O. Box 10055, Hyattsville MD 20782-8055; * Fax it to 800-827-8112; or * اسے DisasterAssistance.gov [https://www.disasterassistance.gov/?/] پر آن لائن دستیاب FEMA کے قدرتی آفات کے امدادی مرکز کے اپنے اکاونٹ میں اپ لوڈ کریں۔ لاگ ان کرنے یا نیا اکاونٹ بنانے کے لیے 'چیک اسٹیٹس' پر کلک کریں۔   اگر آپ کو فارم موصول نہیں ہوا ہو، کھو گیا ہو یا اگر آپ کے کوئی سوالات ہوں، تو FEMA ہیلپ لائن کو 800-621-3362 پر TTY 800-462-7585 پر کال کریں، یا آفت کے بحالی مرکز پر تشریف لائیں۔ اپنے قریب ترین مرکز کے بارے میں معلوم کرنے کے لیے ذیل کا استعمال کریں: fema.gov/DRCLocator [https://egateway.fema.gov/ESF6/DRCLocator]   ہریکین مائیکل کے پسماندگان کو 18 مہینوں تک کی جاری کرایہ داری امداد، مع سیکورٹی ڈپازٹ مل سکتی ہے، جس سے انھیں طویل مدتی ہاوسنگ تلاش کرنے کے سلسلے میں پیش رفت کرنے کا وقت مل سکتا ہے۔  ###   FEMA کا مشن: آفت سے قبل، دوران اور بعد میں لوگوں کی مدد کرنا۔   ہریکین مائیکل سے متاثرہ افراد اور کاروباروں کے لیے دستیاب وسائل کی فہرست کے لیے، www.floridadisaster.org/info [http://www.floridadisaster.org/info]. پر جائیں۔ ہریکین مائیکل سے بحالی کی مزید معلومات کے لیے www.fema.gov/disaster/4399 [https://www.fema.gov/disaster/4399] پر تشریف لے جائیں۔   فیما اور فلوریڈا ڈویژن آف ایمرجنسی مینجمنٹ کو ٹویٹر پر فالو کریں@FEMARegion4 [https://twitter.com/FEMARegion4]and @FLSERT. [http://www.twitter.com/flsert] آپ فیما اور ڈویژن کے فیس بک کے صفحات Facebook.com/FEMA [https://facebook.com/fema]and Facebook.com/FloridaSERT [http://www.facebook.com/floridasert].پر دیکھ سکتے ہیں.