فلوریڈا میں آفت کے پسماندگان کے لیے مفت بحرانی مشاورت دستیاب

Release Date Release Number
R4-DR-4399-FL NR 075
Release Date:
January 10, 2019

TALLAHASSEE, Fla. — ہریکین مائیکل کی وجہ سے ہونے والی کشیدگی سے نمٹنے والوں کی مدد کرنے کے لئے مفت مشاورتی خدمات دن کے 24 گھنٹے،
ہفتے کے ساتوں دن دستیاب ہیں۔ پسماندگان ان تربیت یافتہ، دیکھ بھال کرنے والے، پیشہ ورمشیروں کے ساتھ فوری طور پر منسلک ہونے کے لیے 800-985-5990
(TTY 800-846-8517) پر کال کر سکتے ہیں یا 66746 پر TalkWithUs لکھ کر متنی پیغام ارسال کر سکتے ہیں 
جو آفت سے متعلق ان کی جذباتی پریشانی میں مدد کریں گے۔

 

منشیات کے ناجائز استعمال اور دماغی صحت کی خدمات کی انتظامیہ (SAMHSA) (Substance Abuse and Mental Health Services Administration ((SAMHSA
کی جانب سے سپانسر کردہ ہیلپ لائن کال کرنے والوں کو فوری طور پر عملے سے منسلک کرتی ہے جو رازداری کی مشاورت، ریفرلز
اور دیگر معاونتی خدمات فراہم کریں گے۔

 

قدرتی آفت کے بعد کے ہفتوں اور مہینوں میں، بحالی کی راہ پر کئی غیر یقینیاں ہوتی ہیں
اور ان کی وجہ سے غیر متوقع کشیدگی اور تشویش ہوتی ہے۔ ان کی علامات میں عمومی سے کم یا زیادہ سونا،
تھکان، ناامیدی یا بھوک کم لگنا شامل ہو سکتے ہیں۔

 

قدرتی آفت سے متاثر کسی بھی فرد کے لیے SAMHSA کے ذریعے معاونت دستیاب ہے۔  SAMHSA متابعتی دیکھ بھال اور معاونت کے لیے مقامی وسائل کے لیے ریفرل کر سکتا ہے۔

 

ہریکین مائیکل سے فلوریڈا کی بحالی پر مزید معلومات کے لیے، fema.gov/disaster/4399 
اور FloridaDisaster.org پر تشریف لائیں۔

 

###

 

FEMA کا مشن: آفت سے قبل، دوران اور بعد میں لوگوں کی مدد کرنا۔

ہریکین مائیکل سے متاثرہ افراد اور کاروباروں کے لیے دستیاب وسائل کی فہرست کے لیے،   www.floridadisaster.org/info. پر جائیں۔

ہریکین مائیکل سے بحالی کی مزید معلومات کے لیے www.fema.gov/ur/disaster/4399 پر تشریف لے جائیں۔

FEMA اور فلوریڈا ڈویژن آف ایمرجنسی مینجمنٹ کو ٹویٹر پر @FEMARegion4  اور @FLSERT   پر فالو کریں۔ آپ FEMA اور ڈویژن کے Facebook کے صفحات Facebook.com/FEMA اور Facebook.com/FloridaSERT پر بھی دیکھ سکتے ہیں۔

Tags:
Last updated