واشنگٹن- ٹراپیکل طوفان ہاروی کی مشرقی ٹیکساس اور جنوب مغربی لوئزینا میں تباہ کاریاں جاری ہیں۔ اس دوران امدادی کاروائیاں کرنے والے مقامی افراد، ٹیکساس کے حکام، وفاقی ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی (فیما) اور تمام متعلقہ وفاقی اداروں کی پہلی ترجیح بدستور زندگی کی حفاظت اور محفوظ پناہ گزینوں تک رسائی فراہم کرناہے۔
اسوقت طوفان سے متاثرہ اور ارد گرد کے علاقوں میں 230 سے زائد پناہ گاہیں موجود ہیں۔ موسم کی قومی سروس سے موجود پناہ گاہوں کے بارے میں ہدایات، رجسٹریشن کے بارے میں معلومات، تباہی سے محفوظ رہنے کے لیے تجاویز، اور موسم سے خبردار رہنے کے لیے فیما کی موبائل اپلیکیشن کو ڈاؤن لوڈ کریں، جو انگریزی اور ہسپانوی زبانوں میں دستیاب ہے ۔
اگرچہ فیما اور ہمارے شراکت داروں کی ترجیح زندگیاں بچانا اور امدادی کاروائیوں کو برقرار رکھنا ہے، اُن متعین کاوٰنٹیز میں جہاں ٹراپیکل طوفان ہاروی کی وجہ سے تباہی ہوئی ہے، مقامی شہری اور کاروباری حضرات جو ایسا کرنے کے قابل ہوں، وہ www.DisasterAssistance.gov پر آن لائن رجسٹریشن کر کے مدد کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔
فیما کی مدد کے لئے رجسٹریشن کا سب سے تیز ترین طریقہ آن لائن رجسٹریشن ہے کیونکہ تباہ کاری کا یہ سلسلہ کئی دنوں تک جاری رہے گا اور نقصانات کا مکمل اندازہ اسوقت تک واضح نہیں گا جب تک طوفان ختم نہیں ہو جاتا۔اگر آپ کی انٹرنیٹ تک رسائی نہیں ہے تو آپ 1-800-621-3362 یا 1-800-462-7585 (TTY) پر کال کر کے رجسٹر کرسکتے ہیں۔ اگر آپ 711 ریلے یا ویڈیو ریلے سروس (VRS) کا استعمال کرتے ہیں تو براہ راست 800-621-3362 کو کال کریں. ٹول فری ٹیلی فون نمبر اگلے نوٹس تک ہفتے میں ساتوں دن صبح 6:00 بجے سے رات 10:00 بجے (مقامی وقت) تک کام کریں گے.
بچ جانے والے اُن افراد کے لیے جنہوں نے رجسٹریشن کرا لی ہے، مختصر مدت کے لیے رہائشی معاونت اور دیگر فوری مالی امداد دستیاب ہے:
- عبوری یا عارضی پناہ گاہوں کی معاونت (TSA)، ٹیکساس میں آفت سے بچنے والے اُن اہل افراد کے لئے منظور کی گئی ہے جنہیں پناہ گاہ کی بدستور ضرورت ہے کیونکہ وہ اپنے گھروں میں ایک لمبے عرصے تک واپس نہیں جا سکتے۔ اس اقدام کا مقصد آفت سے بچ جانے والے اُن اہل افراد کو مختصر مدت کے قیام فراہم کرنا ہے، جن کے علاقے طوفان کی وجہ سے ہونے والے نقصان کی سبب ناقابل رہائش یا ناقابل رسائی ہیں۔ اگر آپ پروگرام کے اہل ہیں تو فیما آپ سے رابطہ کرے گی۔ اس پروگرام کے تحت دستیاب عمارات کی فہرست www.femaevachotels.com پر دستیاب ہے۔
- ٹیکساس میں آفت کے بچنے وال اہل افراد کے لئے دو مہینے کے لیے فوری کراۓ کی امداد بھی منظور کی گئی ہے۔تباہی کے حجم کی وجہ سے، تباہ شدہ گھروں کی نشاندہی کرنے کے لئے فیما ساحل کی گہرائی اور قرب و جوار میں سیلاب کے اعداد و شمار استعمال کررہا ہے، تا کہ بچ جانے والے افراد فوری مالی امداد حاصل کرسکیں اور اپنے عارضی رہائشی کے حل کے لیے فیصلے کرنا شروع کر سکیں۔
- نیشنل فلڈ انشورنس پروگرام (NFIP) کی طرف سے پیشگی ادائیگی. اگر بچ جانے والے افراد کے پاس این ایف آئی پی کی سیلاب کی انشورنس ہے، اور انہیں طوفان ہاروی سے ہونے والے حالیہ سیلاب کے دوران نقصان پہنچا ہے، تو وہ ایڈجسٹر کے معائنہ سے قبل، ایک دسخط شدہ پیشگی ادائیگی کے معاہدے کے ساتھ، تعمیر اور چیزوں کا نقصان پورا کرنے کے لیے 5،000 ڈالر حاصل کرنے کے اہل ہو سکتے ہیں۔ اگر پالیسی ہولڈر کے پاس تصاویر اور ایسی رسیدیں موجود ہیں جو انکی طرف ہونے والے اخرجات کی تصدیق کرتی ہیں، تو وہ 10،000 ڈالر تک پیشگی ادائیگی وصول کرسکتے ہیں۔ اگر سیلاب کی انشورنس کے ایڈجسٹر نے نقصان کا معائنہ کر لیا ہے، اور پالیسی ہولڈر کی جائیداد میں اچھا خاصا نقصان ہوا ہے، اور ایک ٹھیکیدار کی طرف سے خرچے کے تخمینے کی ایک کاپی موجود ہے، تو وہ نقصان کو پورا کرنے کے متوقع خرچے کے لیے ایک نسبتاً بڑی رقم کی پیشگی ادائیگی حاصل کرسکتے ہیں۔ یہ پیشگی ادائیگی حتمی ادائیگی کے کلیم سے کاٹ لی جاتی ہے۔
- اہم ضروریات میں معاونت (CNA) اب اُن افراد اور گھر والوں کو دستیاب ہوسکتی ہیں، جن کو اس آفت کے نتیجے میں، فوری یا اہم ضروریات درپیش ہیں کیونکہ وہ اپنے پرائمری گھرجانے کے قابل نہیں ہیں۔ فوری یا اہم ضروریات میں یہ شامل ہیں، لیکن یہ ضروریات صرف ان تک ہی محدود نہیں ہیں: پانی، خوراک، ابتدائی طبی امداد، نسخہ جات، بچوں کی غذا، ڈایاپرز یا بچوں کے لنگوٹ ، قابل استعمال طبی سامان، پائیدار طبی سامان، ذاتی حفظان صحت کے سامان، اور گاڑی کے لئے ایندھن۔ CNA اُن اہل درخواست گزاروں کے لئے ایک گھرانے کے لیے صرف ایک وقتی محدود ادائیگی ہے جو فیما کی مدد کے لئے رجسٹر کراتے ہیں۔
- تباہی کی وجہ سے ہونے والی بے روزگاری میں معاونت ٹیکساس کے اُن رہائشیوں کے لئے دستیاب ہے جن کی ملازمتیں ٹیکساس میں آنے والے طوفان ہاروی سے متاثر ہوئے ہیں، خاص طور پر وہ لوگ جو اُن کاؤنٹیز میں رہتے ہیں یا وہاں کام کرتے ہیں جو بڑے پیمانے پر ہونے والی تباہی کے اعلان میں شامل کی گئی ہیں۔ ان میں وہ افراد بھی شامل ہو سکتے ہیں جو عام طور پر بے روزگاری کے فوائد کے لۓ اہل نہیں ہیں، جیسے وہ لوگ جو خود اپنے لیے کام کرتے ہیں اور کھیتوں میں کام کرنے والے۔ یہ افراد https://apps.twc.state.tx.us/UBS/security/logon.do پر جا کر آن لائن بے روزگاری فوائد کے لئے درخواست دے سکتے ہیں۔
- یو ایس ڈیپارٹمنٹ آف ہاؤسنگ اربن ڈیولیپمنٹ ( (HUDکی طرف سے جائیداد کے حقِ رہن سے محرومی یا فور کلوژر (Foreclosure) کے لیے فوری ریلیف ٹیکساس رہائشیوں کے لئے دستیاب ہوسکتی ہے. وفاقی ہاؤسنگ ایڈمنسٹریشن (ایف ایچ اے) سے انشورڈ گھروں کی رہن یا مورٹگیج (mortgages) کے فور کلوژر سے بچنے کے لیے HUD ادائیگی میں 90 دنوں کا التوا اور فور کلوژر سے احتراز کی سہولت فراہم کر رہا ہے۔ ان متاثرہ کاؤنٹیز میں رہنے والے تقریبا 200،000 ایف ایچ اے سے انشونس کرانے والے گھروں کے مالکان ہیں جو اس سہولت کے اہل ہو سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ HUD بچ جانے واے افراد اور متاثرہ لوگوں کے لئے طویل مدتی وصولی یا ریکوری میں بھی معاونت بھی پیش کر رہی ہے۔ مزید معلومات کے لئے، HUD کی ویب سائٹ (HUD’s website) پر جائیں.
فیما کی معاونت میں عارضی رہائش، گھر کی مرمت اور ایسی جائیداد کے نقصانات کے لئے مالی امداد شامل ہیں جن کی انشورنس نہیں کی گئی۔ آپ کے گھر یا کاروبار کو سیلاب کی وجہ سے ہونے والے نقصان کی مرمت میں مدد دینے اور ذاتیچیزوں کو بدلنے کے لیے سمال بزنس ایڈمنسٹریشن یا ایس بی اے (SBA) سے قرضہ بھی مل سکتا ہے۔ ایس بی اے پرائمری رہائش گاہ کی مرمت کے لیے 200،000 ڈالر تک، مالک مکان یا کرایہ داروں کو ذاتی اشیاء کی تبدیلی کے لیے 000، 40ڈالر اور کاروباری اور زیادہ تر نجی غیر منافع بخش اداروں کو اس تباہی سے ہونے والے مادی نقصانات اور اقتصادی نقصانات کے لئے 20 لاکھ ڈالر تک کم شرح سود پر قرضہ فراہم کرتا ہے۔ یہ تعین کرنے کے لیے کہ آیا کو وہ کسی وفاقی معاونت کے اہل ہیں، بچ جانے والے افراد کو سب سے پہلے فیما میں رجسٹر کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ ٹراپیکل طوفان ہاروی سے متاثر ریاستوں میں بحالی کے وسائل کے بارے میں مزید معلومات کے لئے، www.fema.gov/hurricane-harvey پر جائیں۔
# # #
فیما کو آن لائین www.facebook.com/fema, ،www.twitter.com/fema ، www.fema.gov/blog www.youtube.com/fema پر پڑھیں۔ اس کے علاوہ، ایڈمنسٹریٹر بروک لانگ (Administrator Brock Long) کی سرگرمیوں کو دیکھنے کےلیے http://www.twitter.com/fema_brock پر جائیں۔
سوشل میڈیا کے یہ لنک صرف بطور حوالہ دیئے گئے ہیں۔ فیما کسی غیر سرکاری ویب سائٹس، کمپنیوں یا ایپلی کیشنز کی توثیق نہیں کرتا۔
فیما کا مشن اپنے شہریوں اورمدد کے لیے سب سے پہلے پہنچنے والے افراد کی مدد کرنا ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جاسکے کہ ہم بطور ایک قوم تمام خطرات کا سامنا کرنے کی اہلیت کو تعمیر کریں، اسکو برقرار رکھیں اور اِن سے پہنچنے والے نقصانات سے محفوظ رہنے، ان سے نمٹنے اور ان کے اثرات کو کم کرنے کے لئے ساتھ مل کر کام کریں۔