نیویارک ــ اب جبکہ نیویارک کے لوگ اپنے گھروں کی مرمت اور تعمیرنو کر رہے ہیں تو ایف ای ایم اے نے گھروں کو بہتر بنانے کا کام کرنے والے لووز سٹور کے اشتراک سے کوئینز میں انہیں مفت معلومات اور مشورے دینے کا اہتمام کیا ہے جس میں لوگوں کو یہ بتایا جائے گا کہ وہ قدرتی آفات سے متاثر ہونے والے گھروں کو کیسے مضبوط تر اور محفوظ تر بنا سکتے ہیں۔
ایف ای ایم اے کے ماہرین خطرات کے مقابل مضبوط گھروں کی تعمیر سے متعلق سوالات کے جواب، مشورے اور تکنیکی معلومات دینے کے لیے درج ذیل مقامات پر موجود ہوں گے تاکہ آفات میں گھروں کا نقصان روکنے یا محدود رکھنے میں مدد دی جا سکے۔ ایسی بیشتر معلومات اپنی مدد آپ کے تحت کیے جانے والے کام اور عمومی ٹھیکہ داروں سے متعلق ہوں گی۔
خطرات کو محدود رکھنے کے لیے معلومات دینے والے ایف ای ایم اے کے مشیر سوموار، یکم نومبر سے ہفتہ، 6 نومبر تک دستیاب ہیں۔
لووز
253-01 راک اوے بلیوارڈ
روزڈیل، نیویارک 11422
اوقات: صبح 9 تا شام 6 بجے
گھر کو سیلاب سے ہونے والے نقصان سے تحفظ دینے کے بارے میں معلومات پر مبنی حوالے کے کتابچے بھی متاثرین کے لیے مفت دستیاب ہوں گے۔ املاک کے تحفظ سے متعلق مزید معلومات fema.gov/emergency-managers/risk-management پر مل سکتی ہیں۔
نیویارک میں بحالی کی کوششوں سے متعلق تازہ ترین معلومات جاننے کے لیے www.fema.gov/disaster/4615 پر وزٹ کیجیے۔ ہمیں https://twitter/com/femaregion2 پر ٹویٹر اور www.facebook.com/fema پر فیس بک پر فالو کیجیے۔