نیشنل فلڈ پروگرام کی تعمیل کی بڑھی ہوئی لاگت تعمیر نو میں مدد کرسکتی ہے

Release Date Release Number
R4-DR-4399-FL FS 031
Release Date:
February 15, 2019

 

اگر آپ کے پاس نیشنل فلڈ انشورنس پروگرام (NFIP) کی پالیسی ہے اور آپ کے گھر کو ہریکین مائیکل کے سیلاب کی وجہ سے شدید نقصان پہنچا ہے اور یہ سیلاب کے خطرے والے خصوصی علاقے میں واقع ہے، تو آپ دعوے کے ایڈجسٹر یا انشورنس ایجنٹ سے تعمیل کی اضافی لاگت (ICC) کوریج کے لیے کہہ سکتے ہیں۔

 

اس کوریج کے تحت، آپ اپنے گھر کو کمیونٹی کے سیلاب پلان کی مطابقت میں لانے کے تقاضوں کی لاگت میں مدد کے لیے 30,00$ تک موصول کرنے کے اہل ہو سکتے ہیں۔ آپ کا کمیونٹی فلڈپلین ایڈمنسٹریٹر ان تقاضوں کے بارے میں معلومات فراہم کرسکتا ہے۔

 

ICC کوریج سیلاب کی وجہ سے عمارت کو ہونے والے حقیقی نقصان کی مرمت کے کوریج کے علاوہ ہے۔

 

سیلاب کے بعد، مقامی اہلکار یہ تعین کرتے ہیں کہ آیا ڈھانچے کو "نمایاں طور پر نقصان" پہنچا ہے۔  نمایاں طور پر نقصان کا مطلب ہے مکان کی تعمیر نو کی لاگت سیلاب سے پہلے کی مکان کی قیمت کے 50 فیصد سے زائد ہے۔ نمایاں طور پر نقصان کے تعین کا مطلب یہ ہے کہ تعمیر نو پر عمارت کو موجودہ ضوابط اور احکام کے تقاضوں کو پورا کرنا ہوگا۔

 

ICC فنڈز کا استعمال مکان کی تعمیر، اسے سیلاب پروف بنانے، اسے گرانے یا رہائشی ڈھانچے کو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرنے کی لاگتوں کی ادائیگی میں مدد کے لیے کیا جا سکتا ہے۔ ICC کوریج غیر رہائشی عمارتوں، بشمول NFIP پالیسی کے تحت بیمہ شدہ عوامی یا سرکاری عمارتوں جیسے اسکولوں، لائبریریوں اور میونسپل ڈھانچوں کے لیے بھی دستیاب ہے۔

 

آپ اپنی کمیونٹی سے نمایاں نقصان کا نوٹس منلے کی تاریخ سے 60 دنوں کے اندر ICC کوریج کی درخواست کر سکتے ہیں۔ 60 دنوں کے بعد فائل کیے جانے والے دعووں پر NFIP معاملہ بہ معاملہ کی بنیاد پرفیصلہ کرتا ہے۔

 

عمومی سیلاب بیمہ سے متعلق سوالات پر مزید معلومات کے لیے، اپنے مقامی فلڈ پلین ایڈمنسٹریٹر، NFIP سے 800-427-4661 پر یا اپنے بیمہ ایجنٹ سے رابطہ کریں۔ انگریزی کے علاوہ کسی اور زبان میں معلومات کے لیے درخواست کرنے کے لیے آپ FloodSmart@dhs.gov پر ای میل بھی کر سکتے ہیں۔ معلومات FEMA.gov اور FloodSmart.gov پر بھی دستیاب ہے۔

###

Tags:
Last updated