FDEM اور FEMA فلوریڈا میں پس ماندگان اور کمیونٹیز کے ساتھ مسلسل کام کررہے ہیں۔

Release Date Release Number
R4-DR-4399-FL NR 090
Release Date:
February 13, 2019

TALLAHASSEE, Fla. – ہریکین مائیکل کی تباہی کے چار ماہ بعد، فلوریڈا ڈویژن آف ایمرجنسی مینجمینٹ، FEMA اور دیگر ریاستی و وفاقی ایجنسیاں طوفان سے بحالی میں مصروف پس ماندگان اور کمیونٹیز کی مسلسل مدد کرنا جاری رکھے ہوئے ہیں۔  یہ ایک طویل مدتی عہد ہے۔

 

12 فروری تک، 935$ ملین سے زائد کی وفاقی فنڈنگ گرانٹس، قرضہ جات اور طوفان بیمہ کی ادائیگی کے لیے فراہم کی جا چکی ہے۔ یو۔ایس سمال بزنس ایڈمنسٹریشن (SBA) نے گھرمالکان، کرایہ داروں اور کاروباروں کو 605$ ملین کی رقم فراہم کی ہے اور قدرتی آفت سے متعلق قرضہ جات کے درخواست دہندگان کی مدد کرنے کے لیے پانچ سنٹرز چلا رہا ہے۔ نیشنل فلڈ انشورنس پروگرام نے طوفان کے دعووں کی ادائیگی کی صورت میں 195$ ملین کی ادائیگی کی ہے۔ FEMA نے گھر مالکان اور کرایہ داروں کے لیے 135$ سے زائد کی گرانٹس منظور کی ہیں۔

 

تقریباً 21,000 گھر مالکان اور کرایہ داروں کو FEMA سے مالیاتی کرایہ داری امداد موصول ہوئی ہے۔ FEMA اہل پس ماندگان کوعارضی ہاوسنگ یونٹس کی فراہمی جاری رکھے ہوئے ہے جبکہ وہ زیادہ مستقل ہاوسنگ کے لیے منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ آج کی تاریخ تک، گھرانوں کو 556p یونٹوں میں قیام کروایا گیا ہے۔ سات گروپ ہاوسنگ سائٹس میں لوگ آتے جا رہے ہیں یا زیر تعمیر ہیں۔ FEMA نے 30 کمرشیل پارکس کے ساتھ ہاوسنگ یونٹس رکھنے کے لیے معاہدہ کیا ہے۔ متعدد یونٹس کو پس ماندگان کی پراپرٹی پر بھی رکھا گیا ہے۔

 

قدرتی آفت کے اعلان کے بعد، FEMA عموماً مختصر مدت کے لیے بحالی سنٹرز چلاتی ہے۔ فلوریڈا میں، FEMA نے اکتوبر 2018 سنٹرز کھولنا شروع کیا تھا۔ آج کی تاریخ تک، پین ہینڈل میں 29  مقامات پر سنٹرز کھولے جا چکے ہیں۔ ان سنٹرز پر 49,000 سے زائد پس ماندگان نے ریاست، FEMA اور دیگر ایجنسیوں کے نمائندوں کے ساتھ بات کرنے کے لیے دورہ کیا ہے۔

 

FEMA ریاست فلوریڈا کے اشتراک سے یہ تعین کرتی ہے کہ کس جگہ پر سنٹر قائم کرنے کی ضرورت ہے اور اسے کتنے عرصے تک کھلا رکھنا چاہیے۔ جب کوئی سنٹر بند ہو جاتا ہے، تب بھی پس ماندگان اپنی درخواستوں کے بارے میں اپ ڈیٹ حاصل کرسکتے ہیں، اپیل کرنے کے طریقہ کار کے بارے میں معلومات یا اپنی درخواست کا اسٹیٹس مندرجہ ذیل میں سے کسی بھی طریقے سے چیک کرسکتے ہیں:

 

  • اپنے اکاونٹ میں یہاں لاگ ان کرکے DisasterAssistance.gov۔
  • کسی بھی کھلے ہوئے بحالی سنٹر میں جاکر؛ کسی قریبی سنٹر کے بارے میں آن لائن معلوم کرنے کے لیے یہاں پر جائیں FEMA.gov/DRC۔
  • قدرتی آفت کی امداد کی ہیلپ لائن کو 800-621-3362, (TTY, 800-462-7585) پر کال کرے۔ ٹول فری نمبرز روزانہ 7 بجے صبح تا 11 بجے رات کام کرتے ہیں۔

ریاست اور مقامی ایجنسیوں کی جوابی کارروائی اور بحالی کی لاگتوں کی ادائیگی میں مدد کے لیے، FEMA کا عوامی امدادی پروگرام ملبہ ہٹانے، زندگی بچانے والے ایمرجنسی حفاظتی اقدامات اور آفت میں نقصان شدہ عوامی ملکیت والی اور بعض نجی غیر منفعتی اداروں کی فیسلٹیز کی مرمت، تبدیلی یا بحالی کے لیے اضافی وفاقی قدرتی آفت کی گرانٹس فراہم کرتا ہے۔

ریاستی اور مقامی ایجنسیوں نے 26 ملین مکعب گز سے زائد کا ملبہ صاف کیا ہے۔ سرکاری امداد کا پروگرام ریاست اور مقامی کمیونٹیز کے ساتھ مل کر ملبہ ہٹانے کی اہل لاگتوں کی باز ادائیگی کے لیے کام کر رہا ہے۔

سرکاری امداد کا پروگرام نقصان زدہ فیسلٹیز کے تحفظ اور انہیں مستقبل میں ہونے والے نقصان سے بچانے کی حوصلہ افزائی کے لیے، بحالی کے عمل کے دوران خطرات کو کم کرنے کے لیے فنڈنگ بھی فراہم کرتا ہے۔ خطرہ کم کرنے کا پروگرام ریاست کے ساتھ مل کر ان پروجیکٹس کو فنڈ گرانٹ کرتا ہے جو پینہینڈل کو مستقبل کے طوفانوں کے لیے زیادہ لچکدار بنادیں گے۔

 

###

 

FEMA کا مشن: قدرتی آفات سے پہلے، اس کے دوران اور بعد میں لوگوں کی مدد کرنا۔

ہریکین مائیکل سے متاثرہ افراد اور کاروباروں کے ليے دستیاب وسائل کی ایک فہرست کے ليے، یہ سائٹ ملاحظہ فرمائیں www.floridadisaster.org/info۔

ہریکین مائیکل سے بحالی سے متعلق معلومات کے ليے، یہ ویب سائٹ ملاحظہ فرمائیں www.fema.gov/ur/disaster/4399

ٹوئیٹر پر @FEMARegion4  اور @FLSERT پر FEMA اور فلوریڈا ڈویژن آف ایمرجنسی مینجمینٹ سے جڑے رہیں۔ آپ Facebook صفحات Facebook.com/FEMA  پر Facebook.com/FloridaSERT پر بھی FEMA اور ڈویژن کے Facebook صفحات ملاحظہ کر سکتے ہیں۔

Tags:
Last updated March 18, 2021