FEMA ایسے افراد اور گھرانوں کو مالی اعانت فراہم کرسکتی ہے جنہیں، آفت کے نتیجے میں فوری یا بحرانی ضروریات ہیں کیونکہ انہیں اپنے اصل گھر سے منتقل کردیا گیا ہے۔ فوری یا بحرانی ضروریات زندگی بچانے اور زندگی کو قائم رکھنے والی چیزیں ہیں، جن میں درج ذیل شامل ہیں، لیکن یہ انہیں تک محدود نہیں ہیں: پانی، کھانا، ابتدائی طبی امداد، نسخہ جاتی دوائیں، شیر خواروں کا فارمولہ، ڈائپر، قابل استعمال طبی رسدات، پائیدار طبی سازوسامان، ذاتی حفظان صحت کی اشیاء، اور نقل و حمل کے لیے ایندھن۔
بحرانی ضروریات میں اعانت (CNA) انڈیویجؤلس اینڈ ہاؤس ہولڈ پروگرام (IHP) کی دیگر ضروریات میں اعانت کے انتظام کے تحت دی جاتی ہے اور یہ ریاست کے ذریعہ لاگت میں اشتراک سے مشروط ہے۔ یہ فی گھرانہ ایک بار $500 کی ادائیگی ہے۔ ریاست کے لیے یہ درخواست کرنا ضروری ہے کہ FEMA ایسے مخصوص جغرافیائی علاقوں کے لیے کسی آفت میں CNA کو منظوری دے جس کے کافی عرصے (جیسے کہ سات دن یا زیادہ) تک ناقابل رسائی ہونے کی توقع ہے۔ CNA کے لیے اہلیت کی مدت IHP کے معیاری رجسٹریشن کی مدت کے مطابق ہے، جو کہ صدر کے ذریعہ آفت کے اعلان کی تاریخ سے 60 دنوں کے اندر ہے۔
درج ذیل تمام شرائط کی تکمیل کرنے پر افراد اور گھرانے CNA کے لیے اہل ہوسکتے ہیں:
- کے ساتھ رجسٹریشن مکمل کیا گیا ہے؛
- عرضی دہندہ شناخت کی تصدیق میں پاس کرتا ہے؛
- رجسٹریشن کے وقت، عرضی دہندہ پورے وثوق سے دعوی کرے کہ اسے بحرانی ضروریات ہیں اور ان ضروریات اور اخراجات کے لیے مالی اعانت کی درخواست کرے۔
- آفت سے قبل کی ان کی بنیادی رہائش اس کاؤنٹی میں واقع ہو جسے CNA کے لیے نامزد کیا گیا ہے؛ اور
- آفت کے نتیجے میں عرضی دہندہ کو اس کے آفت سے قبل کے بنیادی رہائش گاہ سے منتقل کیا گيا ہو۔