سیلابی بیمہ پالیسی ہولڈرز کے لیے ہریکین مائیکل سے ہونے والے نقصان کے دعووں کے ثبوت فائل کرنے کے لیے مزید وقت دیا گیا

Release Date Release Number
R4-DR-4399-FL NR 077
Release Date:
January 15, 2019

TALLAHASSEE, Fla. –- FEMA کے ذریعے فائلنگ کے لیے اضافی وقت دیئے جانے کا فیصلہ کرنے کے بعد ہریکین مائیکل کے فلوریڈا میں رہنے والے پس ماندگان کو نیشنل فلڈ انشورنس پروگرام (NFIP) کے لیے نقصان کے دعووں کے ثبوت فائل کرنے کے لیے اضافی وقت دیا گیا ہے۔

اگر آپ فلوریڈا کے NFIP پالیسی ہولڈر ہیں، تو اب آپ کے پاس سیلابی بیمہ کے دعوے فائل کرنے کے لیے نقصان کی تاریخ سے 365 دنوں کا وقت ہوگا۔ اس توسیع سے نقصان کا اندازہ لگانے اور ایڈجسٹرز کی رپورٹوں، نیز ایک پوری طرح دستاویز بند، دستخط شدہ اور حلفیہ نقصان کے دعوے کا ثبوت پیش کرنے میں مدد ملے گی۔

FEMA نے ہریکین کی وجہ سے ہونے والی تباہی کے سبب یہ طئے کیا کہ فلوریڈا کے پالیسی ہولڈرز کو دعوے فائل کرنے کے لیے مزید وقت کی ضرورت ہے۔

نقصان کا ثبوت دعوے کے اس پیکیج میں شامل ہے جس میں سیلابی نقصانات فہرست بند ہیں۔ دعووں کے پیکیج میں درج ذیل شامل ہونے چاہیئں:

  • سیلابی نقصان کی تصویریں یا ویڈیو
  • جن اشیا کو نقصان پہنچا ہے اس کی مد وار جامع فہرست
  • نقصان زدہ اشیا کی رسیدیں، اگر ممکن ہو، ساتھ ہی کوئی اور معاون دستاویز جس سے اس شئے کی قیمت معلوم ہوتی ہو۔

اگر آپ نے اب تک ایسا نہیں کیا ہے تو جتنی جلدی ہوسکے اپنی بیمہ کمپنی سے رابطہ کریں تاکہ آپ کے دعوے پر عمل درآمد شروع ہو سکے۔

FEMA نے سوالات کا جواب دینے اور سیلابی بیمہ کے دعووں کو بہتر خدمات فراہم کرنے کے لیے اپنے طریقہ کار کو آسان بنا دیا ہے۔ آپ پیر تا جمعہ  صبج 8 بجے سے شام 8 بجے تک NFIP کے کال سینٹر کو 800-427-4661 پر فون کرسکتے ہیں۔ اگر آپ 711 یا ویڈیو ریلے سروس کا استعمال کرتے ہیں، تو 866-337-4262 پر کال کریں۔

اگر آپ کو روبرو مدد درکار ہو، تو آپ ڈیزاسٹر ریکوری سنٹر پر جا سکتے ہیں۔ آپ کے قریب ترین واقع DRC معلوم کرنے کے لیے fema.gov/drc ہر جائیں۔

NFIP کا عملہ پالیسی ہولڈرز کو ان کی پالیسی کے بارے میں معلومات فراہم کرنے میں مدد کرنے، بحالی میں مدد کرنے کے لیے سیلاب سے متعلق تکنیکی رہنمائی کرنے اور NFIP کے بارے میں سوالات کے جواب دینے کے لیے دستیاب ہے۔ اگر آپ کو سوال خاص طور پر آپ کے بیمہ دعوے کے بارے میں ہو تو FEMA آپ کو اضافی مدد کے لیے آپ کے بیمہ کیریئر کو ریفر کر سکتی ہے۔

                                                                                    ###

 

FEMA کا مشن: آفت سے قبل، دوران اور بعد میں لوگوں کی مدد کرنا۔

ہریکین مائیکل سے متاثرہ افراد اور کاروباروں کے لیے دستیاب وسائل کی فہرست کے لیے،   www.floridadisaster.org/info. پر جائیں۔

ہریکین مائیکل سے بحالی کی مزید معلومات کے لیے www.fema.gov/ur/disaster/4399 پر تشریف لے جائیں۔

FEMA اور فلوریڈا ڈویژن آف ایمرجنسی مینجمنٹ کو ٹویٹر پر @FEMARegion4  اور @FLSERT   پر فالو کریں۔ آپ FEMA اور ڈویژن کے Facebook کے صفحات Facebook.com/FEMA اور Facebook.com/FloridaSERT پر بھی

Tags:
Last updated