ٹیکساس میں شدید موسم سرما سے متاثرہ افراد جو وفاقی امداد کے لئے درخواست دینا چاہتے ہیں انہیں لازماً یہ ثابت کرنے کے قابل ہونا چاہیئے کہ وہ طوفانی آفات سے قبل بحرانی صورتحال سے نقصان زدہ بنیادی رہائش گاہ میں رہائش پذیر تھے۔ جب وہ ثبوت فراہم کر دیں گے، تو انہیں FEMA، جیسا کہ اقامتی امداد اور کچھ دیگر اقسام کی ضروریاتی امداد کے لئے ممکنہ طور پر زیر غور لایا جا سکتا ہے، جن میں ذاتی جائیدادی امداد اور نقل مکانی/اسٹوریج کی امداد شامل ہیں۔
بحران کے وقت گھرانے کے تمام افراد کو مکین سمجھا جاتا ہے۔ FEMA درخواست دہندہ کے امداد کے لئے رجسٹر ہوتے وقت یا دوران عمل درخواست دہندہ کی جانب سے معاونتی دستاویز کی فراہمی پر اس کی سکونت کی تصدیق کرے گا۔ اس کا اطلاق بحرانی صورتحال سے نقصان زدہ املاک کے مالکان اور کرایہ داران پر ہوتا ہے۔
اگر FEMA کسی درخواست دہندہ کی سکونت کی تصدیق نہ کر پایا، تو اس فرد سے ذیل میں درج کردہ دستاویزات میں سے کوئی بھی FEMA کو فراہم کرنے کا تقاضا کیا جا سکتا ہے۔ FEMA ان صورتوں میں بھی اضافی دستاویزات طلب کر سکتا ہے کہ جہاں یوٹیلیٹی بلز پر موجود نام نقصان زدہ گھر کے بنیادی مکین کے نام سے مماثل نہ ہو۔ جو دستاویزات سکونت کو ثابت کر سکتی ہیں وہ یہ ہیں:
- بحرانی صورتحال سے قبل تین ماہ تک کے یوٹیلیٹی بلز:
- بجلی، گیس، تیل، کوڑا کرکٹ، پانی/نکاسی کے بلز جو درخواست دہندہ یا شریک درخواست دہندہ کا نام اور بحرانی صورتحال سے نقصان زدہ رہائش گاہ کا پتہ ظاہر کرتے ہوں۔
- بحرانی صورتحال سے قبل تین ماہ تک کی مرچنٹ کی اسٹیٹمنٹ:
- بینک یا کریڈٹ کارڈ کی اسٹیٹمنٹ، فون کا بل، کیبل/سیٹیلائٹ بل وغیرہ، جو درخواست دہندہ یا شریک درخواست دہندہ کا نام اور بحران سے نقصان زدہ رہائش گاہ کا پتہ ظاہر کرتے ہوں۔
- بحرانی صورتحال سے قبل تین ماہ تک کی آجر کی رسید:
- تنخواہ کی رسیدیں اور اس جیسے دیگر کاغذات جو درخواست دہندہ یا شریک درخواست دہندہ کا نام اور بحران سے نقصان زدہ رہائش گاہ کا پتہ ظاہر کرتے ہوں۔
- لیز/اقامتی معاہدہ جو بحرانی صورتحال کے وقت نافذ العمل تھا:
- تحریری لیز، اقامتی معاہدے یا مالک مکان کے تحریری بیان کی نقل جس میں درخواست دہندہ یا شریک درخواست دہندہ کا نام، مالک مکان کی رابطے کی معلومات، اور کرایہ داری کی بنیادی شرائط، بشمول نقصان زدہ گھر کا مقام، کرائے کی مالیت، اور لیز کی مدت شامل ہو۔ یہ اس بات کی تصدیق کرنے کے لئے ہے کہ درخواست دہندہ بحرانی صورتحال کے وقت وہاں رہائش پذیر تھا۔ مالک مکان اور درخواست دہندہ یا شریک درخواست دہندہ دونوں کو دستاویز پر لازماً دستخط کرنا ہوں گے۔
- بحرانی صورتحال سے قبل تین ماہ تک کی کرائے کی رسیدیں:
- کرائے کی رسید یا بینک اسٹیٹمنٹ کی نقل، جس میں منسوخ کردہ چیک شامل ہو، جو درخواست دہندہ یا شریک درخواست دہندہ کا نام، مالک مکان کی رابطے کی معلومات، بحرانی صورتحال سے قبل گھر کا پتہ، کرائے کی مالیت، اور مالک مکان کے دستخط ظاہر کرتا ہو۔
- 18 ماہ کی امدادی مدت کے دوران کی کسی تاریخ کا افسر عامہ کا بیان:
- کسی افسر (پولیس چیف، میئر، پوسٹ ماسٹر، وغیرہ) کی جانب سے تحریری بیان جس میں درخواست دہندہ یا شریک درخواست دہندہ کا نام، رہائش گاہ کا پتہ، عرصہ سکونت، اور افسر کا نام اور رابطے کی معلومات شامل ہوں۔
- ڈرائیور لائسنس، ریاستی اجراء کردہ ID کارڈ یا ووٹر کارڈ جو درخواست دہندہ یا شریک درخواست دہندہ کا نام اور نقصان زدہ رہائش گاہ کا پتہ ظاہر کرتا ہو۔ یہ دستاویزات بحرانی صورتحال کے وقت لازماً حالیہ ہونی چاہیئں۔
طوفانی آفات کے بارے میں مزید معلومات کے لئے:
- ٹیکساس میں موسم سرما کی شدید طوفانی آفات پر مزید معلومات کے لیے، fema.gov/disaster/4586 ملاحظہ کریں۔ FEMA ریجن 6 کا Twitter اکاؤنٹ .twitter.com/FEMARegion6 فالو کریں۔
- جن لوگوں کی ابتدائی زبان انگریزی نہیں ہے وہ درج ذیل فوری لنکس استعمال کر کے دیگر زبانوں میں اس دستاویز کے ترجمے حاصل کر سکتے ہیں : FEMA.govArabic | Chinese| English | Hindi | Korean| Spanish| Tagalog| Urdu| .Vietnamese