رسائی اور عملی ضروریات والے ٹیکساس کے باشندوں کے لیے مدد دستیاب ہے

Release Date:
March 11, 2021

FEMA 11 فروری، 2021 سے شروع ہونے والے شدید سرمائی طوفان سے متاثر ہونے والے ٹیکساس کے باشندوں کو مساوی رسائی اور پروگراموں کی ڈیلیوری فراہم کرنے کے لیے عہد بستہ ہے۔ اس میں خصوصی ضروریات والا کوئی بھی فرد شامل ہے۔ FEMA کے رہنما خطوط کا مقصد یہ یقینی بنانا ہے کہ رسائی اور عملی ضروریات والے افراد کو طوفان سے قبل، دوران اور اس کے بعد قانونی اور مساوی تعاون حاصل ہو۔

کون شامل ہے؟

ضرورت والے افراد کو تعاون درکار ہو جنہیں کسی بھی صورتحال کی وجہ، خواہ مستقل ہو یا عارضی، جو ان کی عمل کرنے کی صلاحیت کو متاثر کرتا ہو۔ اس کے لیے کسی بھی قسم کی تشخیص یا خصوصی تجزیہ کی ضرورت نہیں ہے۔

مرکز برائے ضبط و انسداد امراض (سینٹر فار ڈسیز کنٹرول اینڈ پریونشن) کے مطابق، ٹیکساس میں 25.6 فیصد بالغ افراد کو کسی نہ کسی قسم کی معذوری ہے۔ FEMA بازیابی کے عمل کے ہر مرحلہ پر رہائش فراہم کرتی ہے۔

اخبارات، ریڈیو، ٹیلیویژن، سوشل میڈیا، فلائرز، مقامی اہلکاران اور نجی شعبہ کے پارٹنرز متعدد زبانوں میں بازیابی کی معلومات کو پھیلانے میں مدد کرتے ہیں۔

 

اعانت کے لیے درخواست دینا

درخواست کی کارروائی کے دوران، FEMA ڈیزاسٹر اسسٹنس کے لیے تمام اہل درخواست دہندگان کو FEMA کے تمام پروگراموں اور خدمات تک مساوی رسائی حاصل ہوگی۔

FEMA سے تعاون کی درخواست کرتے وقت، درخواست دہندگان کو معذور افراد اور رسائی اور عملی ضروریات والے دوسرے لوگوں کے بارے میں سوال نمبر 24 پر خصوصی دھیان دینا چاہئے۔ اگر درخواست دہندہ معذور، خصوصی ضروریات والے ہیں، یا انہیں دوسری صحت یا طبی کیفیت لاحق ہیں تو اس سوال کا جواب "ہاں" میں دیں۔

معذوری سے متعلق کسی بھی اضافی نقصانات اور/ یا ضروریات جیسے کہ طبی اعانتی مدد، پائیدار طبی سازوسامان کی مرمتیں، یا معاون ٹکنالوجی کے بدل کو نوٹ کرنے کا یہ بہترین طریقہ ہے جو آفت کی وجہ سے گم یا نقصان زدہ ہوگيا ہے۔ (مثالوں میں وھیل چیئر، اسکوٹر، واکر، CPAP مشین، سماعتی آلات، چشمے، اور اسکرین ریڈر شامل ہیں۔)

یہ سوال دوسری ایسی خدمات کی شناخت کرنے میں مدد نہیں کرتا جس کے لیے درخواست دہندگان بازادائيگی حاصل کرنے کے اہل ہوسکتے ہیں۔ سوال 24 میں مدد کے لیے یہاں لنک موجود ہے: اعانت کے لیے رجسٹر کرتے وقت معذوری سے متعلق سوال کا ہاں میں جواب دینا۔

 

رسائی اور عملی ضروریات والے افراد کے لیے مدد دستیاب ہے

اگر آپ کو معقول رہائش یا اپنی FEMA کی درخواست بھرنے میں مدد کی ضرورت ہے، تو براہ کرم 833-283-7448 پر یا TTY 800-462-7585 پر کال کریں۔ جو لوگ ریلے سروس جیسے کہ ویڈیوفون، اننو کیپشن یا کیپ ٹیل استعمال کرتے ہیں انہیں FEMA کو اس سروس کے لیے مخصوص خصوصی نمبر بتانا چاہئے۔

اعانت کی درخواست دینے، یا خصوصی اعانت کی درخواست شامل کرنے کے لیے معلومات کو اپ ڈیٹ کرنے کی خاطر FEMA سے ذیل کے ذریعہ رابطہ کریں:

  • آن لائن جاکرDisasterAssistance.gov
  • اسمارٹ فون یا ٹیبلٹ پر FEMA ایپ ڈاؤن لوڈ کرکے
  • 800-621-3362 یا TTY 800-462-7585 پر کال کرکے

 

درج ذیل قابل رسائی ویڈیو ایسے تین طریقوں کی وضاحت کرتا ہے جس سے آپ FEMA اعانت کے لیے رجسٹر ہوسکتے ہیں: https://www.youtube.com/watch?v=WZGpWI2RCNw&feature=youtu.be

اعانت کے لیے درخواست دیتے وقت، درج ذیل معلومات تیار حالت میں دستیاب رکھیں:

  • موجودہ فون نمبر جہاں آپ سے رابطہ کیا جاسکتا ہو
  • آفت کے وقت آپ کا پتہ اور وہاں کا پتہ جہاں آپ فی الحال رہ رہے ہیں
  • آپ کا سوشل سیکیوریٹی نمبر، اگر دستیاب ہو
  • نقصانات اور زیاں کی عمومی فہرست، اور
  • اگر بیمہ ہو تو، بیمہ پالیسی نمبر، اور ایجنٹ یا کمپنی کا نام

درج ذیل قابل رسائی ویڈیو اعانت کے لیے رجسٹر ہونے کے وقت آپ کو درپیش ہوسکنے والے سوالات کے جوابات فراہم کرتاہے: https://www.youtube.com/watch?app=desktop&v=Kfbf56VHOcc&feature=youtu.be

تیار رہیں

اگلے طوفان کے آنے سے پہلے تیاری کرنا ضروری ہے۔ منصوبہ بنانے سے متعلق خیالات کے لیے Ready.gov پر جائيں۔

اگلے طوفان سے قبل، اونچا سننے والے، بہرے، اور حسیاتی معذوری والے افراد FEMA کا انگریزی اور اشاراتی زبان میں پیش کردہ ویڈیو "معذوری افراد اور رسائی اور عملی ضروریات والے دوسرے لوگوں کے لیے تیاری معنی رکھتی ہے"یہاں موجود ہے: www.youtube.com/watch?v=ZLLMDOScE4g۔

ٹیکساس میں گزشتہ مہینے آنے والے سرمائی طوفانوں کے بارے میں مزید جاننے کے لیے، ملاحظہ کریں fema.gov/disaster/4586۔ FEMA خطہ 6 کے ٹویئٹر اکاؤنٹ twitter.com/FEMARegion6 کو فالو کریں۔

Tags:
Last updated