نیویارک ــ اب جبکہ نیویارک کے لوگ اپنے گھروں کی مرمت اور تعمیرنو کر رہے ہیں تو ایف ای ایم اے نے گھروں کو بہتر بنانے کا کام کرنے والے لووز سٹور کے اشتراک سے کوئینز میں انہیں مفت معلومات اور مشورے دینے کا اہتمام کیا ہے جس میں لوگوں کو یہ بتایا جائے گا کہ وہ قدرتی آفات سے متاثر ہونے والے گھروں کو کیسے مضبوط تر اور محفوظ تر بنا سکتے ہیں۔
خبریں اور میڈیا: آفت 4615
پریس ریلیز اور فیکٹ شیٹس
14
سَفوک کاؤنٹی میں آفت سے بحالی کا مرکز ہفتے کو شام 6 بجے مستقل طور پر بند ہو جائے گا لیکن اس کے باوجود کاؤنٹی میں ایڈا طوفان سے متاثرہ رہائشی آفت سے بحالی کی امداد حاصل کرنے کے لیے ایف ای ایم اے کودرخواستیں دینے میں مدد حاصل کر سکتے ہیں۔ آپ کو یہ مدد ٹیلی فون، کمپیوٹر یا موبائل فون پر دستیاب ہے۔
ایف ای ایم اے (فیما) کا آفت سے بحالی میں مدد دینے والا ایک متحرک مرکز 29 اکتوبر تا یکم نومبر برونکس کا دورہ کرے گا جس کا مقصد ایڈا طوفان کے متاثرین کو ایف ای ایم اے کی آفت سے بحالی کی امداد کے لیے درخواست دینے میں مدد فراہم کرنا اور امداد کے حصول سے متعلق ان کے سوالات کے جواب دینا ہے۔ .
ایف ای ایم اے (فیما) نے ڈَچس کاؤنٹی کوایڈا طوفان سے متعلق 5 ستمبر کو آفات کے حوالے سے جاری کردہ وفاقی اعلامیے میں شامل کر لیا ہے جس کے بعد ایسی کاؤنٹیوں کی تعداد نو ہو گئی ہے جن کے رہائشی اب آفت سے بحالی کے لیے ایف ای ایم اے کی امداد کے لیے درخواست دینے کے اہل ہیں ۔ .
ایف ای ایم اے (فیما) آفت کے ایسے متاثرین تک پہنچنے اور ان سے بات کرنے کے لیے ترجمے اور ترجمانی کی خدمات فراہم کرتا ہے جن کی انگریزی بولنے کی صلاحیت محدود ہے یا وہ یہ زبان نہیں بول سکتے۔ ایف ای ایم اے کے پاس گونگے بہروں، سماعت میں دشواری کا سامنا کرنے والوں یا کمزور نظر والوں کو آفت سے بحالی میں مدددینے کے لیے عملہ اور ٹیکنالوجی بھی موجود ہے۔ .
PDFs، گرافکس اور ملٹی میڈیا
View the Disaster Multimedia Toolkit for social media and video content to help communicate about general disaster recovery.
آخری.