Texas Severe Winter Storms

4586-DR-TX
Texas

واقعے کی مدت:11 فروری : Feb 11, 2021 - Feb 21, 2021

اعلان کی تاریخ: Feb 19, 2021


ابھی بند ہے: آفت کی امداد کی درخواست دینے کی مدت

alert - warning

آفت گزرنے کے بعد افراد اور خاندانوں کے لئے امداد کی درخواست کا آخری دن گزر چکا ہے۔ اب آپ نیا دعوی شروع نہیں کر سکتے۔

پہلے سے جمع کروائے گئے دعوے کی حیثيت دیکھنے کے لئے DisasterAssistance.govملاحظہ کریں۔

میں نے معاونت کی درخواست دی۔ اب کیا ہو گا؟

آپ کو امریکی ڈاک یا برقی ذریعے سے FEMA کی جانب سے اطلاع خط موصول ہو گا۔ آپ کو اپنی شناخت کی تصدیق کرنے یا گھر کا معائنہ مکمل کروانے کی ضرورت ہو سکتی ہے۔ کووڈ-19 کے باعث اور ہماری افرادی قوت اور آفت سے بچنے والے افراد کی صحت و تحفظ کو محفوظ رکھنے کے مقصد سے تمام معائنے فون پر انجام دیے جائیں گے۔

"آفت کے بعد مدد کریں" بروشرز

27 زبانوں میں ترجمہ شدہ "آفت کے بعد مدد کریں" کا بروشر ایک ٹول ہے جسے اپنی کمیونٹی میں پہنچا کر لوگوں کو یہ سمجھنے میں مدد دی جا سکتی ہے کہ آفت سے بحالی سے دوران افراد اور فیملیز کی معاونت کے لئے کن اقسام کی FEMA معاونت دستیاب ہو سکتی ہے۔

بروشر ڈاؤنلوڈ کریں

رضاکارانہ خدمات اور عطیات

آفت کے بعد بحالی میں کئی سال لگ سکتے ہیں۔ مدد کرنے کے کئی طریقے ہیں، جیسا کہ نقد رقم، ضروری اشیاء یا اپنا وقت عطیہ کرنا۔ ضرورت مند افراد کی مدد کرنے کے متعلق مزید جانیں۔

FEMA کے ساتھ کاروبار کرنا

اگر آپ آفت میں مدد کرنے کے لئے خدمات اور اشیاء کی فراہمی میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آغاز کرنے کے لئے ہمارا FEMA کےساتھ کاروبار کرنے کا صفحہ ملاحظہ کریں۔


مقامی وسائل

مقامی خبریں اور میڈیا

تقریبات، فیکٹ شیٹس، پریس ریلیز اور دیگر ملٹی میڈیا وسائل کے لئے خبروں اور میڈیا کا صفحہ ملاحظہ کریں۔

Local Resources Custom Text

فوری لنکس

مقامی سطح کی مزید معلومات کے لیے ریاست ٹیکساس (Texas) کا صفحہ ملاحظہ کریں۔

معاونت کے لیے درخواست دیں

اگر آپ نے موسم سرما کے طوفانوں کے دوران پڑنے والی برفباری اور آئس کی وجہ سے نقصان اٹھایا ہے اور آپ کے پاس انشورنس ہے، تو اپنی انشورنس کمپنی سے رابطہ کریں اور پھر FEMA سے رابطہ کریں۔ وفاقی معاونت کی اہلیت کا تعین کرنے کے لیے آپ کے انشورنس کے دعوے کی معلومات درکار ہے۔

  • معاونت کے لیے درخواست دینے سے پہلے جانیے کہ کون سے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔
  • اگر آپ غیر بیمہ شدہ ہیں، تو معاونت کی غرض سے آن لائنDisasterAssistance.gov پر درخواست دینا تیز ترین اور آسان ترین طریقہ ہے۔ آپ بغیر کسی انتظار یا تاخیروں کے، دن میں 24 گھنٹے، ہفتے کے ساتوں دن درخواست دے سکتے ہیں۔
  • نوٹ: بجلی کی خرابی کی وجہ سے اشیائے خوردونوش کے ضیاع پر FEMA آپ کو زرتلافی ادا نہیں کر سکتا۔ تاہم، ہو سکتا ہے کہ آپ کی کمیونٹی میں موجود رضاکارانہ تنظیمیں آپ کی مدد کے قابل ہوں۔ آپ معاونت کے لیے 211 پر کال بھی کر سکتے ہیں۔

تباہی کے بعد مدد 

میں نے معاونت کے لیے درخواست دی تھی. آگے کیا ہو گا؟

آپ FEMA کی جانب سے اطلاعی خطوط آیا بذریعہ امریکی محکمہ ڈاک یا برقی خط و کتابت موصول کریں گے۔ آپ کو اپنی شناخت کی توثیق کرنے یا گھر کا معائنہ مکمل کروانے کی ضرورت ہو سکتی ہے۔ 

درخواست دینے کے بعد اقدامات کے بارے میں جانیں | اپنی بحالی کا عمل شروع کرنے کے لیے اقدامات | تباہی کے متعلق دستاویزات بھیجنے کا بہترین طریقہ

"تباہی کے بعد مدد" کے بروشرز

27 زبانوں میں ترجمہ شدہ، "تباہی کے بعد مدد" بروشر ایک ایسا ذریعہ ہے جسے FEMA کی انفرادی معاونتی مدد کی ان اقسام کو سمجھنے میں لوگوں کی مدد کرنے کے لیے آپ کی کمیونٹی میں شیئر کیا جا سکتا ہے جو تباہی سے بحالی میں دستیاب ہو سکتی ہیں۔

بروشرز ڈاؤن لوڈ کریں

انتظام برائے چھوٹے کاروبار

تباہی کے متاثرین کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے، FEMA نے دیگر ایجنسیز کے ساتھ شراکت داری کی ہے۔ تباہی کی وجہ سے آفت زدہ قرار دیے گئے علاقے میں مکان مالکان اور کرایہ داروں کے لیے کم شرح سود پر قرضوں کی پیشکش کے لیے FEMA امریکی انتظام برائے چھوٹے کاروبار (SBA) کے ساتھ کام کرتی ہے۔ تباہی کی صورت میں قرضے کے لیے یہ درکار نہیں کہ آپ کسی کاروبار کے مالک ہوں۔ انتظام برائے چھوٹے کاروبار کی غرض سے درخواست دینے کے مختلف طریقوں کے بارے میں مشورے کے لیے آپ ایک فون کال موصول کر سکتے ہیں۔

مزید جانیں

افواہ پر قابو

افواہ: اگر آپ "ٹیکساس تباہی میں مدد (Texas Disaster Relief)" کا نمبر ڈائل کریں تو FEMA ہوٹلز کے اخراجات کی ادائیگی کرے گا۔

حقیقت: سوشل میڈیا اور ٹیکسٹ پیغامات پر ایک غلط فون نمبر شیئر کیا جا رہا ہے جس میں بتایا جا رہا ہے کہ حالیہ طوفان کی وجہ سے FEMA ٹیکساس میں ہوٹلز کے اخراجات کی ادائیگی کر رہا ہے۔ یہ نوسربازی ہے۔ آپ کے علاقے میں قانونی ذرائع کے بارے میں بہترین معلومات مقامی افسران یاٹیکساس ڈویژن برائے ہنگامی نظم (Texas Division of Emergency Management) کے ذریعے دستیاب ہو گی۔ اگر آپ نامزد کردہ کاؤنٹیز میں سے ایک میں ہیں، تو آپ FEMA کی معاونت کے لیے DisasterAssistance.gov پر آن لائن یا 1-800-621-3362 پر کال کر کے درخواست دے سکتے ہیں۔

24 فروری 2021

افواہ: تباہی کے متاثرین کی انشورنس کٹوتیوں کے لیے FEMA ادائیگی کرے گا۔

حقیقت: FEMA ان اہل درخواست گزاروں کو مالی وظائف فراہم کرتا ہے جو غیر بیمہ شدہ یا کم بیمہ شدہ ہوتے ہیں، لیکن یہ وظائف انشورنس کے تصفیے کے بعد شروع کیے جاتے ہیں۔ FEMA انشورنس کی طرف سے وظائف کی دوبارہ سے یا آپ کی کٹوتی کے لیے ادائیگی نہیں کر سکتا۔

21 فروری 2021

مزید افواہیں دیکھیں

مقامی وسائل

اگر آپ کو کسی بھی ایسی چیز کے لیے معاونت درکار ہے جو انشورنس کے ذریعے کور کردہ نہیں ہے، تو ہو سکتا ہے کہ آپ کی کمیونٹی میں موجود مقامی رضاکارانہ تنظیمیں آپ کی مدد کے قابل ہوں۔ آپ معاونت کے لیے 211 پر کال بھی کر سکتے ہیں۔ 

محکمہ انشورنس ٹیکساس (TDI)

امریکی محکمہ زراعت (U.S. Department of Agriculture)

اٹارنی جنرل ٹیکساس

قیمت میں اضافے اور کسی بھی دیگر نوسربازیوں کی رپورٹ

مدد کیسے کریں

عطیہ کریں

نقد رقم مدد کا بہترین طریقہ ہے۔ رقم کے علاوہ دیگر اشیاء جمع کرنے سے پہلے رابطہ کریں۔

عطیے کی معلومات کے لیے ویب سائٹ ملاحظہ کریں۔

رضاکار

تقرری سے پہلے رابطہ کریں! 

ٹیکساس (TX) میں بہترین رضاکارانہ کام کیسے کیے جا سکتے ہیں اس بارے میں سمجھنے کے لیےtxvoad.org/volunteer ملاحظہ کریں۔

 


فنڈنگ کے فرائض

انفرادی معاونت Amount
Total Housing Assistance (HA) - Dollars Approved $182,084,388.35
Total Other Needs Assistance (ONA) - Dollars Approved $20,831,580.90
Total Individual & Households Program Dollars Approved $202,915,969.25
Individual Assistance Applications Approved 60329
عوامی معاونت Amount
Emergency Work (Categories A-B) - Dollars Obligated $50,114,173.68
Permanent Work (Categories C-G) - Dollars Obligated $40,764,118.89
Total Public Assistance Grants Dollars Obligated $96,120,771.01
Hazard Mitigation Assistance Amount
Hazard Mitigation Grant Program (HMGP) - Dollars Obligated $261,278.49
Last updated March 25, 2023