Main Content

Updates and Articles, Blogs, and News Releases

2019-03-12 19:43 - News Release

کیا مجھے سیلاب کا بیمہ خریدنا چاہیے؟ہریکین مائیکل کے نتیجے میں 4000 سے زائد فلوریڈا کے مکان مالکین ، کاروباروں کے مالکین اور کرایہ داروں نے بیمہ کے دعوے داخل کیے ہیں جن کے پاس سیلاب کا بیمہ تھا۔ فلوریڈا کے بعض ایسے مکین ہیں جنھیں نقصان کا سامنا ہوا ہے لیکن ان کے پاس سیلاب کا بیمہ نہیں تھا۔ مجھے سیلاب کے بیمے کی ضرورت کیوں ہے؟معیاری مالکین مکان کی بیمہ پالیسیاں سیلاب کا احاطہ نہیں کرتی ہیں۔ اس لیے، سیلاب بیمہ کرانے پر غور کرنا عقل مندی کی بات ہے، چاہے آپ کو اسے خریدنے کی ضرورت نہ بھی ہو تب بھی۔

2019-02-28 19:07 - News Release

• پس ماندگان جن کے گھروں کو ہریکین مائیکل سے نقصان پہنچا اور جن کا بیمہ نہیں ہے یا جن کے بیمے کی مالیت کم ہے، اپنے گھر کو محفوظ، صاف ستھرا اور قابل رہائش حالت میں لانے کے لیے FEMA سے مدد کے لیے اہل ہو سکتے ہیں۔• FEMA کی امداد ویسی نہیں ہے جیسی بیمے کی ہوتی ہے اور نہ ہی یہ پس ماندہ کو پوری طرح بحال کرسکتی ہے۔ FEMA سے وفاقی امداد کسی گھر کو قابل رہائش بنانے کی صرف بنیادی ضروریات فراہم کرتی ہے—بشمول بیت الخلا، چھت، انتہائی ضروری یوٹیلیٹیز، کھڑکیاں اور دروازے۔ نا اہل اشیا کی مثالوں میں شامل ہیں غیر ضروری کیبینیٹس اور گیراج کے دروازے۔

2019-02-27 19:46 - News Release

 فلوریڈا پین ہینڈل کے وہ مکین جنھیں ہریکین مائیکل کے نتیجے میں نقصان پہنچا ہے، اور جن کی اب بھی قدرتی آفت سے وابستہ ایسی ضروریات ہیں جن کا احاطہ ریاستی یا وفاقی امداد کے ذریعے نہیں کیا جاتا ہے، طویل مدتی بحالی گروپس کے ذریعے مدد حاصل کر سکتے ہیں۔ 

2019-02-20 21:08 - News Release

TALLAHASSEE, Fla. – کلہون کاونٹی میں ریاستی/ FEMA کا ڈیزاسٹر ریکوری سنٹر جمعہ، 22 فروری شام 6 بجے بند ہوجائے گا۔ لیکن مدد اب بھی بذریعہ فون، آن لائن یا قریبی سنٹر پر جانے پر دستیاب ہوگی۔ FEMA ریاست اور مقامی حکام کے ساتھ مل کر کلہون کاونٹی میں ہریکین مائیکل سے بحالی کا کام جاری رکھے ہوئے ہے۔ یہ سنٹر 26 اکتوبر کو Blountstown Public Library, 17731 NE Pear St., Blountstown, FL 32424 میں کھولا گیا تھا۔تب سے اس سنٹر کا 3978 لوگوں نے دورہ کیا ہے۔  

2019-02-19 18:52 - News Release

 اگر آپ کے پاس نیشنل فلڈ انشورنس پروگرام (NFIP) کی پالیسی ہے اور آپ کے گھر کو ہریکین مائیکل کے سیلاب کی وجہ سے شدید نقصان پہنچا ہے اور یہ سیلاب کے خطرے والے خصوصی علاقے میں واقع ہے، تو آپ دعوے کے ایڈجسٹر یا انشورنس ایجنٹ سے تعمیل کی اضافی لاگت (ICC) کوریج کے لیے کہہ سکتے ہیں۔ 

2019-02-14 21:01 - News Release

TALLAHASSEE, Fla. – ہریکین مائیکل کی تباہی کے چار ماہ بعد، فلوریڈا ڈویژن آف ایمرجنسی مینجمینٹ، FEMA اور دیگر ریاستی و وفاقی ایجنسیاں طوفان سے بحالی میں مصروف پس ماندگان اور کمیونٹیز کی مسلسل مدد کرنا جاری رکھے ہوئے ہیں۔  یہ ایک طویل مدتی عہد ہے۔ 

2019-02-11 20:34 - News Release

FEMA حقیقی نقصان کا تعین نہیں کرتی اور کسی پراپرٹی کے مالک کو نقصان کے تعین سے مطلع نہیں کرتی۔ FEMA سے کہا جا سکتا ہے کہ بعض ڈھانچوں کو قدرتی آفت سے ہونے والے نقصان کی حد کا اندازہ کرنے کے لیے کسی مقامی دائرہ اختیار کی مدد کرے۔ مقامی دائرہ اختیار کو ڈیٹا فراہم کیا جاتا ہے، جو اپنے عہد کی بنا پر ہونے والے حقیقی نقصان کا تعین کرسکتا ہے۔ ایک رہائشی ڈھانچہ نمایاں طور پر نقصان زدہ مانا جا سکتا ہے جب اس کی مرمت کی لاگت قدرتی آفت سے قبل کی اس کی بازاری قیمت کے

2019-02-05 17:55 - News Release

ہریکین مائیکل سے بحالی کے وسائل کا پورٹل اس معلومات تک آن لائن رسائی فراہم کرتا ہے جو فلوریڈا میں مقامی حکومتوں، غیرمنفعتی تنظیموں، پرائیویٹ سیکٹر اور انسان دوست کمیونٹی کی طوفان سے بحالی کے وسائل تلاش کرنے میں مدد کرسکتا ہے۔ 

2019-01-31 19:23 - News Release

TALLAHASSEE, Fla. – گلف کاؤنٹی میں واقع ڈیزاسٹر ریکوری سنٹر جمعرات، 31 جنوری سے ویواچیکا سے منتقل ہو کر پورٹ سینٹ جو میں کھلے گا۔ویواچیکا کا سنٹر 30 اکتوبر کو Wewahitchka Branch Library, 314 N. 2nd St, Wewahitchka, FL 32465 میں کھولا گیا تھا۔ یہ بروز بدھ شام 6 بجے بند ہو جائے گا۔ 26 جنوری کو اس سنٹر نے 2220 ملاقاتیوں کو قدرتی آفات سے متعلق معلومات فراہم کیں اور ساتھ ہی پس ماندگان کے سوالات کے جواب دیئے۔

2019-01-29 18:18 - News Release

مرحلہ 1 – اپنے نقصان کی اطلاع دینے کے لیے فوراً اپنے بیمہ ایجنٹ یا کمپنی سے رابطہ کریں۔ اس امر کو یقینی بنائیں کہ آپ کو اپنی بیمہ کمپنی کا نام معلوم ہو اور ایک فون نمبر یا ای میل ایڈریس ہو جہاں آپ کی بیمہ کمپنی آپ تک پہنچنے سے قبل آپ سے رابطہ کرسکے۔ اگر آپ کو اپنی بیمہ کمپنی کا نام معلوم نہیں ہو، تو NFIP کے ہیلپ سینٹر کو