Federal Emergency Management Agency

ایس بی اے کے قرضے سے گھر یا کاروبار کی حفاظت کو بہتر بنائیں

Main Content
Release date: 
01/28/2013
Release Number: 
4086 - NR 090

 

  ٹرینٹن، نیو جرزی - نیو جرزی والے اپنے گھر اور کاروباروں کو مستقبل کے حادثوں سے بہتر حفاظت کرنے کے لیے )اسمال بزنس ایڈ منسٹریشن Small Business Administration ( کی طرف سے کم سود والے حادثاتی قرضے استمعال کر سکتے ہیں.

 

 تخفیفی اصلاح کے لئے جس میں عمارت کی بلندی، سہارنے والی دیواریں، پانی کی دیواریں، سمپ پمپس، اور گھر بدلنے کی افادیت شامل ہیں، گھر اور کاروبار کے مالک منظور ہوے قرضے کی قیمت کے مزید 20 فی سد تک قرض لینے کا انتخاب کر سکتے ہیں

 بچنے والے اپنی ایس بی اے کی درخواست پے یہ اشارہ کر سکتے ہیں کہ وہ مزید تخفیفی فنڈز کے لئے درخواست دینا چاہتے ہیں اور یہ وضاحت کریں کہ وہ اپنے گھر یا کاروبار کی حفاظت کیسے کریں گے.

 مالک مکانوں کو $200,000 تک کے قرضے مل سکتے ہیں، نقصان شدہ املاک کی مرمت یا بدلنے کے لئے جب کہ کاروباروں کو 2 ملین  تک کے قرضے مل سکتے ہیں.

.

عمارت کے کوڈ کے تقاضوں کے لئے ایس بی اے کے ہنگامی حالات کے قرضےکل قرضے کو ١٠٠ فی سد تک بڑھا سکتے ہیں.

 

ایس بی اے کے کم سود والے ہنگامی حالات کے قرضے کی درخواست دینے کی آخری تاریخ ٣٠ جنوری ہے.

 

ایس بی اے لمبے عرصے کی دوبارہ تعمیر کے لئے وفاقی فنڈز کا اصلی ذریعہ ہے. اکثر واقعوں میں، فیڈرل ایمرجنسی مینجمینٹ ایجنسی کے فنڈز مالک مکانوں کی ساری مرمت کی ضروریات کو کور نہیں کرے گا. عارضی کرائے کی رہائش کے لئے پیسے دینا فیما کی مدد کی وہ صورت ہے جو وہ زیادہ تر فراہم کرتی ہے تو کم سود والے ایس بی اے کے ہنگامی حالات کے قرضے حاصل کرنا بچنے والوں کے لئے اپنے گھر کی مرمت، املاک کو تبدیل کرنا اور گھر کی تخفیف کرنے کا بہترین طریقہ ہے.

 

ایس بی اے کے کم سود والے ہنگامی حالات کے قرضوں کے بارے میں مزید معلومات کے لئے، ایس بی اے کے ہنگامی حالات کی امداد کے کسٹمر سروس سے 800-659-2955  پے فون کر کے رابطہ کریں یا ٹی ٹی وائی 800-877-8339 ، disastercustomerservice@sba.gov پے ای میل کریں یا sba.gov پے جائیں. ایس بی اے کے کسٹمر سروس کے نمائندے تمام تر ریاست میں سارے ہنگامی حالات سے بحالی کے مراکز پے دستیاب ہیں. مراکز کو fema.gov/DRC پے آن لائن بھی ڈھونڈا جا سکتا ہے.

 

 

 

فیما کی مشن اپنے شہریوں اور پہلے پہنچنے والوں کو سہارا دینا اور یہ یقینی بنانا ہے کہ ایک ملک کے طور پے ہم ساتھ مل کے کام کریں، اپنی صلاحیت کو بنانے، قائم رکھنے، اور بہتر بنانے میں تا کہ ہر آنے والے حادثے کے خلاف تیار رہیں، حفاظت کریں، جوابی کروائی کریں، بحالی کریں اور تخفیف کریں.

 

 

www.fema.gov/blog, www.twitter.com/fema, www.facebook.com/fema,

www.youtube.com/fema   پے فیما کی آن لائن پیروی کرئیے. اور، ایدمنسٹریٹر کریگ فیوگیٹ کی سرگرمیوں کی  www.twitter.com/craigatfemaپے پیروی کرئیے

 

سوشل میڈیا کے لنکس جو مہیا کئے گئے ہیں وہ صرف حوالے کے لئے ہیں. فیما کسی بھی غیر وفاقی ویب سائٹس کو، کمپنیز کو یا ایپلیکیشنز کی تظہیر نہیں کرتا.

 

ایس بی اے کا ہنگامی حالات سے بحالی کی پروگرام مالک مکانوں کو، کراۓ داروں کو، اور ہر قسم کے کاروباروں کو لمبے عرصے کے، کم سود والے قرضے مہیا کرتا ہے. مزید  معلومات کے لئے www.sba.gov پے جائیں. ایس بی اے سارے پروگرامز اور خدمات بغیر کسی تفریق کی بنیاد پر مہیا کی جاتی ہیں.

Last Updated: 
01/28/2013 - 14:23
State/Tribal Government or Region: 
Related Disaster: 
Back to Top