Federal Emergency Management Agency

بیئون سینٹر بند، بے ہیڈ سینٹر کے اوقات میں تبدیلی

Main Content
Release date: 
12/28/2012
Release Number: 
4086 - 072

ٹرینٹن، نیو جرسی ۔۔ ہڈسن کاؤنٹی کا ایک ڈیزاسٹر ریکوری مرکز اس سنیچر کو بند ہو جائے گا۔


بیئون میں بیئون سٹی میوزیم پر واقع یہ مرکز 7 بجے شام، 29 دسمبر کو بند ہو جائے گا۔

 

ریاستی اور وفاقی حکام اس امر کی طرف قریبی توجہ  دیتے ہیں کہ ریاست بھر میں کتنے درخواست دہندگان مراکز پر آرہے ہیں۔ گزشتہ ہفتوں کے دوران، بیئون مرکز میں مدد حاصل کرنے والے افراد کی تعداد میں کمی واقع ہوئی ہے جو اس بات کا اشارہ ہے کہ اس علاقے میں متاثرین کی معلوماتی ضروریات پوری ہوچکی ہیں۔ 

                                                                                                                            

بیئون علاقے کے ہری کین سینڈی کے متاثرین اب بھی ریاست بھر میں کسی بھی مرکز پر آکر مل سکتے ہیں۔

 

دریں اثنا، بے ہیڈ میں فائر اسٹیشن نمبر 1 پر  واقع مرکز نے ریاست کے دوسرے مراکز کی مطابقت میں اپنے ملنے کے اوقات پیر سے سنیچر صبح 9 بجے سے شام 7 بجے تک تبدیل کردئے ہیں۔

 

یہ مراکز باشندوں کو بحالی کے نمائندوں کے ساتھ روبرو بات کرنے کا موقع فراہم کرتے ہیں۔ فیما پروگرام کے ماہرین مراکز میں رجسٹریشن اور دیگر معلومات فراہم کرنے اور سوال و جواب کے لئے دستیاب ہیں۔ ان میں خطرے کی تخفیف کے ماہرین شامل ہیں جو مستقبل کے آفات میں ملکیت کے نقصان کو کم کرنے کے لئے تعمیر نو کی مؤثر سرمایہ کاری اور مرمت کی تکنیک کے لئے رہنمائی فراہم کر سکتے ہیں۔

 

فیما پروگرام کے ماہرین کے علاوہ، سمال بزنس ایڈمنسٹریشن (ایس بی اے) کے کسٹمر سروس نمائندے ایس بی اے کے کم سود والے آفاتی قرضہ کے پروگرام کے بارے میں سوال و جواب کے لئے اور آفاتی قرضہ کی درخواستوں  میں مدد کے لئے دستیاب ہیں۔

 

ڈیزاسٹر ریکوری مراکز کے مقامات تبدیل ہوسکتے ہیں۔ نزدیکی دفاتر اس ویب سائٹ پر آنلائن تلاش کئے جاسکتے ہیں: FEMA.gov/DRC

 

آفاتی امداد حاصل کرنے کے لئے کسی مرکز پر جانا ضروری نہیں ہے۔

 

# # #

 

فیما کا مقصد ہمارے شہریوں اور فوری امداد دینے والوں کو تعاون فراہم کرنا ہے تاکہ بطور ایک قوم ہم یہ یقینی بنائیں کہ تمام  وارداتوں سے نمٹنے، حفاظت کرنے، اور جوابی کاروائی و بحالی  و تخفیف سے متعلق ہماری صلاحیت کی تعمیر، توثیق اور بہتری میں ہم ایک ساتھ جٹ جائیں۔

 

فیما کو آنلائن فالو کریں www.fema.gov/blog, www.twitter.com/fema, www.facebook.com/fema,            اور www.youtube.com/fema  ایڈمنسٹریٹر کریگ فگاٹے کی کارکردگی کو بھی فالو کریں: www.twitter.com/craigatfema

 

سوشل میڈیا کے لنک خالصتا حوالے کے طور پر دئے گئے ہیں۔ فیما کسی غیر سرکاری ویب سائٹ، کمپنی یا ایپلیکیشنز کی تائید نہیں کرتا ہے۔

Last Updated: 
12/28/2012 - 10:58
State/Tribal Government or Region: 
Related Disaster: 
Back to Top