Federal Emergency Management Agency

FEMA کی تخفیف کے عطیات بحالی، تحفظ کے لیے اہم ہیں

Main Content
Release date: 
08/12/2013
Release Number: 
4086-202

 

لینکرافٹ، این جے --- FEMA کے خطرے کی تخفیف کے عطیہ کا پروگرام بڑی آفت کے اعلان کے بعد مقامی، ریاستی اور قبائلی حکومتوں کے لیے اہم معاونت فراہم کرتا ہے، جو بحالی کو تیز رفتار کرنے اور آئندہ کی آفات سے جان و مال کی حفاظت کرنے جیسا دونوں کام کرتی ہے۔

خطرے کی تخفیف کے عطیہ کے پروگرام کے ساتھ، فیڈرل ایمرجنسی منیجمنٹ ایجنسی ریاست کو اس لیے فنڈ فراہم کرتی ہے تاکہ وہ آفت سے بحالی کے دوران تخفیف کی تدابیر کو نافذ کرسکے۔

خطرے کی تخفیف کے عطیہ کا پروگرام پراجیکٹ کو رقم فراہم کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے تاکہ وہ اس وقت تک عوامی اور نجی ملکیت کی حفاظت کریں جب تک کہ پراجیکٹ ریاستی اور مقامی حکومت کی تخفیف کی حکمت عملیوں کے اندر موزوں اور مناسب ہے۔ تقسیم کے لیے فنڈ ریاست کو بھیجے جاتے ہیں۔

پراجیکٹ کی مثالوں میں مندرجہ ذیل شامل ہیں:

  • خطرے والے علاقوں سے ڈھانچوں کو حاصل کرنا اور دوبارہ تلاش کرنا، جیسے سیری ویلے (Sayreville) میں $29.5 ملین سیلاب والے املاک کا حصول۔
  • ڈھانچوں میں نیے پرزے لگانا تاکہ سیلاب، تیز آندھی، زلزلے یا دیگر قدرتی خطرات سے ان کی حفاظت کی جائے۔
  • مخصوص اقسام کے معمولی اور مقامی سیلاب کے کنٹرول کے پراجیکٹ تعمیر کرنا۔
  • طوفان والے علاقوں میں اسکولوں یا دیکر عمارتوں کے اندر محفوظ کمرے تعمیر کرنا۔
  • تخفیف کے منصوبوں کو ترقی دینے میں ریاستی، مقامی یا قبائلی حکومتوں کی مدد کرنا۔

FEMA کے خطرے کی تخفیف کے عطیہ کے پروگرام کے تحت وفاقی رقم کی فراہمی بڑی آفت کے اعلان کے بعد ریاست کی حکومت کی درخوست پر دستیاب کی جاتی ہے۔

خطرے کی تخفیف کے عطیہ کے پروگرام کی رقم کی فراہمی تدریجی پیمانہ کا فارمولا استعمال کرتے ہوئے مقرر کی جاتی ہے جو ہر اعلان کردہ بڑی آفت کے لیے FEMA کی عوامی اور انفرادی اعانت کے پروگراموں پر صرف کیے گیے فنڈ کے فیصد پر مبنی ہوتا ہے۔

FEMA کا مشن یہ ہے کہ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے ہمارے شہریوں اور بروقت پہنچنے والے کارکنوں کا تعاون کیا جائے کہ تمام خطرات کے لیے تیار رہنے، ان سے بچنے، ان کا جواب دینے، ان سے بحالی، اور ان میں تخفیف کرنے کے لیے ہم ایک ساتھ مل کر اپنی اہلیت کو مضبوط کریں، قائم رکھیں، اور ان کی اصلاح کریں۔

FEMA کو آن لائن www.fema.gov/blog, www.twitter.com/fema, www.facebook.com/fema اور www.youtube.com/fema پر فالو کریں۔ نیز، اڈمنسٹریٹر کریگ فوگیٹ کی سرگرمیوں کو www.twitter.com/craigatfema پر فالو کریں۔

سوشل میڈیا کے فراہم کردہ لنک صرف حوالہ کے لیے ہیں۔ FEMA کسی غیر سرکاری ویب سائٹ، کمپنی یا درخواست کی تصدیق نہیں کرتی ہے۔

Last Updated: 
08/13/2013 - 13:46
State/Tribal Government or Region: 
Related Disaster: 
Back to Top