Federal Emergency Management Agency

عظیم طوفان سینڈی کے بعد دھوکا سے آگاہ رہنا بحالی اور ٹیکس دہندگان کی مدد کرتا ہے

Main Content
Release date: 
08/02/2013
Release Number: 
4086-199

ٹرینٹن، این جے -- دریں اثناء جب کہ FEMA کی اعانت کے لیے اندراج کرانے والے اور اسے وصول کرنے والے لوگوں کی بہت بڑی اکثریت کے پاس حقیقی ضروریات ہیں، لیکن، افسوس کی بات ہے کہ، عظیم طوفان سینڈی سے متاثرہ لوگوں کے لیے آفت سے متعلق اعانت میں ملینوں حاصل کرنے کا جوش بے ایمان لوگوں کو ٹیکس دہندگان کو دھوکا دینے کے مواقع پیش کرتا ہے۔

ہنگامی صورتحال کی دیکھ بھال کے اہلکاران متنبہ کرتے ہیں کہ، دھوکا آفت کے بعد بحالی کے خرچ کو بڑھا دیتا ہے اور ایسے لوگوں کو پیسہ دیتا ہے جنہیں آفت سے متعلق نقصانات نہیں ہوئے ہیں۔

فیڈرل ایمرجنسی منیجمنٹ ایجنسی کا انسپکٹر جنرل FEMA کے معاہدوں، پروگراموں یا ذمہ دار پر مشتمل دھوکا، بربادی یا غلط استعمال کی شکایتوں کی تحقیق کرتا ہے۔ FEMA 866-720-5721 پر ٹول فری فراڈ ہاٹ لائن چلاتی ہے۔

دھوکا یا فنڈ کے غلط استعمال کے ممکنہ معاملات استغاثہ کے لیے یو ایس جسٹس ڈپارٹمنٹ کو بھیجے جاسکتے ہیں۔ سنگین جرائم کے لیے جرمانے سخت ہوسکتے ہیں۔

یہ شکایات کی کچھ مثالیں ہیں جو واضح طور پر انسپکٹر جنرل کی FEMA آفس میں فائل کی جاتی ہیں:

  • درخواست دہندگان نے جعلی ناموں اور متعدد اور/یا نقلی پتوں کا استعمال کیا؛
  • درخواست دہندگان نے ایسے نقصانات کا دعوی کیا جو انہوں نے برداشت نہیں کیا تھا یا جن کے لیے وہ حقدار نہیں تھے؛
  • درخواست دہندگان نے مطلوبہ مقاصد کے لیے FEMA کا پیسہ استعمال نہیں کیا؛
  • بلدیاتی اہلکاروں نے اپنے ذاتی فائدے کے لیے FEMA کا پیسہ استعمال کیا؛
  • FEMA کے چیک چوری ہوگیے تھے؛ اور
  • درخواست دہندگان کو FEMA اور ان کی بیمہ کمپنیوں کی طرف سے مثنی ادائیگیاں موصول ہوئیں۔

مندرجہ ذیل پتہ پر خط لکھ کر بھی درخواستیں فائل کی جاسکتی ہیں:

National Center for Disaster Fraud

Baton Rouge, LA 70821-4909

جو لوگ www.oig.dhs.gov/ پر انسپکٹر جنرل کی آفس کی ویب سائٹ دیکھتے ہیں، انہیں انٹرنیٹ الیکٹرانک میل استعمال کرکے درخواست جمع کرنے کا اختیار ملے گا۔ جو لوگ ای میل سے شکایتیں جمع کرتے ہیں، وہ انٹرنیٹ الیکٹرانک میل سسٹم کی غیر محفوظ نوعیت کی وجہ سے رازداری سے ضرور دستبرداری کا اعلان کریں۔

FEMA کا مشن یہ ہے کہ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے ہمارے شہریوں اور بروقت پہنچنے والے کارکنوں کا تعاون کیا جائے کہ تمام خطرات کے لیے تیار رہنے، ان سے بچنے، ان کا جواب دینے، ان سے بحالی، اور ان میں تخفیف کرنے کے لیے ہم ایک ساتھ مل کر اپنی اہلیت کو مضبوط کریں، قائم رکھیں، اور ان کی اصلاح کریں۔

FEMA کو آن لائن www.fema.gov/blog, www.twitter.com/fema, www.facebook.com/fema اور www.youtube.com/fema پر فالو کریں۔ نیز، اڈمنسٹریٹر کریگ فوگیٹ کی سرگرمیوں کو www.twitter.com/craigatfema پر فالو کریں۔

سوشل میڈیا کے فراہم کردہ لنک صرف حوالہ کے لیے ہیں۔ FEMA کسی غیر سرکاری ویب سائٹ، کمپنی یا درخواست کی تصدیق نہیں کرتی ہے۔

Last Updated: 
08/02/2013 - 14:29
State/Tribal Government or Region: 
Related Disaster: 
Back to Top