Federal Emergency Management Agency

آفت کے لیے تیار رہنے میں خرچ کم، بچت زیادہ

Main Content
Release date: 
08/02/2013
Release Number: 
4086-200

لنکروفٹ، نیو جرسی۔ -- جیسے ہر گھر میں دھوئیں سے خبردار کرنے والا الارم ہونا چاہیئے، ویسے ہی ہر گھر میں ہنگامی حالت کے لیے رسد کی کٹ پیک اور تیار ہونی چاہیئے۔ تیار رہنے پر بہت زیادہ پیسہ خرچ نہیں ہوتا۔

"اگرچہ وفاقی، ریاستی اور مقامی حکومتیں ہنگامی حالات اور آفات کے دوران عوام کی معاونت کے لیے تیار ہیں، آپ کو ایک آفت جیسے کہ ایک طوفانِ بادوباراں، شدید سرد طوفان یا برفانی طوفان کے بعد اپنی اور اپنے اہلِ خانہ کی  پہلے 72 گھنٹوں میں - جو کہ تین دن بنتے ہیں- دیکھ بھال کے لیے تیار ہونا چاہیئے،" نیوجرسی کے لیے FEMA کی وفاقی رابطہ افسر گارشیا زیکزیک نے کہا۔  "آفت کی تیاری کا ایک بڑا حصہ علم ہے اور لوگوں کو تیار رہنے میں مدد دینے کے لیے FEMA نے ایک جامع رہنمائی تیار کی ہے۔"

FEMA کی آفت کی تیاری کے لیے ویب سائٹ، www.ready.gov آفت کی تیاری کے لیے اپنے خاندان کو تیار کرنے کے بارے میں معلومات کے لیے ایک منزل ہے۔

تجارتی طور پر دستیاب آفتی کٹوں کی قیمت 75 ڈالر سے 300 ڈالر اور اس سے زائد تک ہو سکتی ہے، لیکن آفتی کٹ کے زیادہ تر حصے گھر میں پہلے سے ہی موجود ہیں اور انہیں محض ایک جگہ اکٹھا کرنے اور ایک جگہ ذخیرہ کرنے کی ضرورت ہے۔  ہنگامی حالت کی تیاری کی ایک کٹ میں خوراک اور گھر کے ہر فرد، بشمول پالتو جانور، کے لیے کم از کم ایک گیلن پانی فی دن تین دنوں کے لیے، ایک بیٹری سے چلنے والا یا ہاتھ سے چلنے والا ریڈیو، فلیش لائٹ، اضافی بیٹریاں، ابتدائی طبی امداد کی کٹ، ڈبے کھولنے والے غیربرقی اوزار، مقامی نقشے اور ذاتی طہارت کی اشیاء جیسے کہ ہاتھ دھونے والا مواد، نمدار چھوٹے تولیئے، ٹائلٹ پیپر، گندگی جمع کرنے کے تھیلے اور پلاسٹک کی ٹائیاں شامل کرنے کی ضرورت ہے۔

آپ کی کٹ میں اہم خاندانی دستاویزات جیسے کہ وصیت نامے یا جائیداد کے معاہدے اور ذاتی شناخت اور کوئی بھی طبی نسخہ جو کہ خاندان کا کوئی رکن لے رہا ہو شامل ہونا چاہیئے۔

دوسری اشیاء جنہیں شامل کرنے پر غور کرنا چاہیئے ان میں سونے کے تھیلے یا کمبل، کاغذی تولیئے، کتابیں، معمے اور بچوں کے لیے گیمز، خوراک اور گھر کے پالتو جانوروں کے لیے ادویات شامل ہیں۔

نقد رقم پاس رکھنا مددگار ہوتا ہے ایسی صورت میں کہ بینک بند ہوں اور ATM مشینوں کے لیے بجلی نہ ہو۔

یاد رکھیں، بہت سی پناہ گاہیں پالتو جانور قبول نہیں کرتیں، لہٰذا یقینی بنائیں کہ آپ کے پاس ایک ایسا منصوبہ ہے جو آپ کے گھر کے تمام افراد کا تحفظ کرتا ہے۔

ہنگامی رسدیں ایک با آسانی اٹھائے جانے والے پلاسٹک کے تھیلے یا کھیلوں والے تھیلے میں ذخیرہ کی جا سکتی ہیں، انہیں با آسانی گرفت میں لانے والا بناتے ہوئے جب ہنگامی قوتیں لوگوں کو اپنے گھروں کو چھوڑنے پر مجبور کرتی ہیں۔

ماہرین اتفاق کرتے ہیں کہ آفت کے دوران اور اس کے بعد گھر بدر ہونا خاص طور پر بچوں اور بزرگوں کے لیے دشوار

ہوتا ہے۔  

شناسا ماحول، سکولوں، پسندیدہ کھلونوں اور پالتو جانوروں سے محرومی تمام مل کر محرومی کے احساس کو بڑھاتے ہیں۔ کچھ پسندیدہ کھلونے یا نرم بھرائی والے جانور کٹ میں شامل کرنا اس میں مدد کر سکتا ہے، لیکن والدین کو طرزِ عمل میں تبدیلیوں کے بارے میں خبردار رہنا چاہیئے جو تناؤ کی ایک علامت ہو سکتی ہیں۔

FEMA کا مشن ہمارے شہریوں اور بروقت پہنچنے والے امدادی کارکنوں کی مدد کرنا ہے یہ یقینی بنانے کے لیے کہ تمام خطرات کے لیے تیار رہنے، ان سے بچنے، ان کا جواب دینے، ان سے بحالی، اور ان میں تخفیف کے لیے ہم بطورِ قوم تعمیر، امداد، اور اپنی قابلیت کو بڑھانے کے لیے مل کر کام کرتے ہیں۔

www.fema.gov/blog، www.twitter.com/fema، www.facebook.com/fema، اور www.youtube.com/femaپر FEMA کو آن لائن فالو کریں۔ اور www.twitter.com/craigatfema پر منتظم کریگ فیوگیٹ کی سرگرمیوں کو بھی فالو کریں۔

سماجی میڈیا کے مہیا کیے گئے روابط صرف حوالے کے لیے ہیں۔ FEMA کسی بھی غیر سرکاری ویب سائٹ، کمپنیوں یا ایپلیکیشنز کی منظوری نہیں دیتی۔

Last Updated: 
08/02/2013 - 16:43
State/Tribal Government or Region: 
Related Disaster: 
Back to Top