Federal Emergency Management Agency

ایک تعمیرِ نو کے آخری مراحل کا آپ کا سب کچھ خالی کر دینا لازمی نہیں ہے

Main Content
Release date: 
07/29/2013
Release Number: 
4086-196

ٹرینٹون، نیو جرسی۔ -- سینڈی جیسے ایک طوفان کے بعد اپنے گھر کی مرمت کرنا ایک جسمانی اور مالی مسئلہ ہو سکتا ہے لیکن کچھ بہتریاں آپ کر سکتے ہیں جو آپ کی کمر نہیں توڑیں گی یا سب کچھ خالی نہیں کریں گی۔

اپنے نمبر ظاہر کریں

  • ایک گھر کے بیرون، سڑک کے کنارے یا ڈاک کے ڈبے پر واضح نظر آنے والے پتے کے نمبر ایک ہنگامی حالت میں اہمیت کے حامل ہوتے ہیں۔ بڑی لکھائی میں لکھے گئے نمبر رات کے وقت یا برے موسم میں دیکھنا آسان ہوتے ہیں۔ ایک آفت کے بعد، ایک واضح پتہ نقصان زدہ املاک کی نشاندہی میں معائنہ کاروں کی مدد کرتا ہے۔

رخنہ بندی کریں

  • تمام بیرونی رخنے، جیسے کہ سوراخ جہاں تاریں، کیبلز اور پائپ عمارت کے اندر داخل یا خارج ہوتے ہیں، کو بند کرنے کے لیے کاک استعمال کریں۔ (چوہتر میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہوائیں پانی کو ایک دیوار پر تقریباً 4 فٹ تک اچھال سکتی ہیں۔) شدید طوفان میں، دیوار سے بند کیا ہوا بیرون ہوا سے آنے والی بارش اور زمین کے اوپر آنے والے سیلاب کو باہر رکھنے میں مدد کرتا ہے۔
  • کاک کھڑکیوں اور دروازوں کے گرد سے حدت یا ٹھنڈک ضائع ہونے سے بچاتا ہے؛ یہ بہت زیادہ مرطوب علاقوں میں گھروں کے اندر یا باہر استعمال کیا جا سکتا ہے۔
  • کچھ قسموں کے کاک 20 سال تک چل سکتے ہیں۔ کبھی جو صرف پولی یوریتھین اور سیلیکون کی شکلوں میں دستیاب ہوتا تھا، کاک اب بہت سی غیر زہرآلود اقسام میں آتا ہے جو گھر کی مرمت کے لاتعداد کاموں کے لیے خصوصی طور پر بنائی گئی ہیں۔

گٹروں، ڈونگیوں اور چھت سے زمین تک پانی لانے والے پائپوں کو صاف رکھیں

  • اچھی حالت میں رکھے گئے گٹر اور چھت سے زمین تک پانی کے نکاسی پائپ ایک چھت کے نکاسی نظام کی عمر کو دوگنا یا تین گنا کر سکتے ہیں، پانی کو عمارت کے اندر جانے سے روکتے ہیں اور بنیاد کے اردگرد زمینی نمی سے بچاتے ہیں۔
  • گٹروں اور چھت سے زمین تک آنے والے پائپوں کو پتوں، ٹہنیوں اور گاد بننے سے صاف رکھیں تاکہ پانی آزادانہ طور پر نیچے اور باہر کو بہتا رہے، گٹروں کے اوپر پتوں سے حفاظت کی جالی نصب کرنے پر غور کریں۔ یاد رکھیں حتیٰ کہ جالی دار رکاوٹیں لگے ہوئے گٹروں میں بھی ملبہ بن سکتا ہے کیونکہ چھتوں کے اجزاء کے بارے میں مشہور ہے کہ وہ کنکر کے ذرات بہنے دیتے ہیں جو گار کے بننے کی طرف لے جا سکتا ہے۔
  • گٹر کی بندشیں زنگ آلودگی کو تیز کرتی ہیں اور اکثر کناروں پر اور بنیادوں کی دیواروں پر پانی کے چھلکاؤ پر مجبور کرتی ہیں۔ یہاں سے، پانی ایک عمارت سے موزوں طور پر نکل جانے کی بجائے پرچھتیوں یا تہہ خانوں میں رِس سکتا ہے۔

ایلبو ایک راستہ

  • ایلبوز اور نکاسی کے سلیوز بارش کے پانی کو بنیادوں کو کھوکھلا کرنے سے روکتے ہیں۔ پانی کے بہاؤ کو پرچھتیوں یا تہہ خانوں میں جانے سے روکنے میں مدد کے لیے چھت سے زمین تک پانی لانے والے پائپوں کی نچلی طرف ایلبو یا نکاسی سلیوز لگائیں۔
  • ایلبوز ایلومینیم یا لچکدار بھاری پلاسٹک سے بنائی جا سکتی ہیں تاکہ گول یا چورس پائپوں میں فٹ ہو سکیں۔ لچکدار قسم زیادہ مؤثر ہے اگر پانی کو عمارت سے کچھ فاصلے تک لے جانا لازمی ہو۔

چھینٹوں کو روکیں

  • زمینی کٹاؤ کو سہارا دینے اور پانی کو عمارت سے دور لے جانے کے لیے چھینٹے روکنے والے بلاک چھت سے زمین تک آنے والے پائپوں کے نچلے سرے کے بالکل نیچے رکھیں۔ اتنے بڑے بلاکس کا انتخاب کریں جو تیز طوفانی بارش میں چھت سے زمین تک آنے والے پائپوں میں بہنے والے پانی کی مقدار کو سنبھال سکیں۔ بلاکس کو اتنی اونچائی پر اور ایک ایسے زاویئے پر رکھین کہ وہ پانی کو بنیاد سے کم از کم 3 فٹ دور تک موڑ سکیں۔
  • جیسے کہ چھت سے زمین تک آنے والے پائپوں کی ایلبوز میں ہوتا ہے، چھینٹے روکنے والے بلاک پانی کو زیرِ زمین (مثلاً، سلیب کے نیچے) اور عمارت کے اندر جانے سے روکتے ہوئے بنیاد کو ہونے والے نقصان سے بچاتے ہیں۔ پانی دراڑوں میں سے ایک سلیب کے زریعے رس سکتا ہے اور تہہ خانے میں ٹپک سکتا ہے۔

 

بیرون کو ایک مخصوص طریقے سے تعمیر کریں

  • باغبانی زمین کے اوپر کے پانی کو مسئلہ بننے سے روکنے اور املاک کو زیادہ پرکشش بنانے کا ایک مؤثر، اور آسان طریقہ ہے۔ سبزہ زار مٹی کو اپنی جگہ پر رکھنے میں مدد کرتا ہے، قدرتی طور پر پانی کے نکاس کو بڑھاتا ہے اور سڑک سے گھر کے منظر کو خوبصورت بناتا ہے۔
  • بنیاد کے اردگرد بھرائی والی مٹی کو روکدار مواد جیسے کہ چیکنی مٹی کے ساتھ ملائیں اور عمارت سے ایک طرف کے زاویئے پر رکھیں۔ بھرائی کو نیچی رہنے والی نباتاتی باڑھ یا آرائشی مواد کے ساتھ ڈھانپیں، جیسے کہ پٹی دار چھال یا ہلکے لاوا پتھر۔ تیز ہواؤں میں اُڑ جانے سے روکنے کے لیے بھاری پتھر یا باغبانی پتھروں سے گریز کریں (ماسوائے اس کے کہ نکاس کے لیے درکار ہوں)۔
  • ایسی بیلیں نہ اگائیں جو بیرونی دیواروں پر چڑھ جائیں۔ کچھ بیلیں اینٹیں جوڑنے کے مسالے کو توڑ سکتی ہیں، رخنے پیدا کرتی ہیں یا اطراف کے نیچے بڑھتی ہیں جو نمی اور حشرات الارض کو اندر آنے دے سکتی ہیں۔

سبزہ اگائیں

  • رنگین بنانے، بصارتی دلچسپی تخلیق کرنے، کٹاؤ کو روکنے میں مدد اور پانی اور ہوا کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے درخت لگائیں۔ درختوں کو عمارتوں سے کافی فاصلے پر رکھیں جو تیز ہواؤں کے دوران خطرہ نہ بنیں۔ اگر ضرورت ہو، درخت لگانے کے مشوروں کے لیے درخت لگانے کے ماہرین سے مشورہ کریں۔

تعمیرِ نو کے عمل کے دوران وفاقی رہنما ہدایات رہنمائی کر سکتی ہیں لیکن تعمیرِ نو کے لیے رہنمائی مقامی تعمیراتی ضوابط اور تقاضوں میں دی جاتی ہے۔ مثال کے طور پر، ایک سڑک کے کنارے پر یا کھاڑی کے کنارے پر دوبارہ درخت لگانے پر ویک اینڈ صرف کرنے سے قبل، مقامی تعمیراتی دفتر سے پوچھیں یہ دیکھنے کے لیے کہ چھوٹی چھوٹی بہتریوں کے لیے ایک اجازت نامہ یا معائنہ تو درکار نہیں ہے۔

FEMA کا مشن ہمارے شہریوں اور بروقت پہنچنے والے امدادی کارکنوں کی مدد کرنا ہے یہ یقینی بنانے کے لیے کہ تمام خطرات کے لیے تیار رہنے، ان سے بچنے، ان کا جواب دینے، ان سے بحالی، اور ان میں تخفیف کے لیے ہم بطورِ قوم تعمیر، امداد، اور اپنی قابلیت کو بڑھانے کے لیے مل کر کام کرتے ہیں۔

www.fema.gov/blog، www.twitter.com/fema، www.facebook.com/fema، اور  www.youtube.com/femaپر FEMA کو آن لائن فالو کریںwww.twitter.com/craigatfema پر منتظم کریگ فیوگیٹ کی سرگرمیوں کو بھی فالو کریں۔

سماجی میڈیا کے مہیا کیے گئے روابط صرف حوالے کے لیے ہیں۔ FEMA کسی بھی غیر سرکاری ویب سائٹ، کمپنیوں یا ایپلیکیشنز کی منظوری نہیں دیتی

Last Updated: 
07/31/2013 - 11:01
State/Tribal Government or Region: 
Related Disaster: 
Back to Top