Federal Emergency Management Agency

اندرونی تعمیرِ نو کو کم تکلیف دہ بنانے کے سستے طریقے

Main Content
Release date: 
07/25/2013
Release Number: 
4086-194

ٹرینٹون، نیو جرسی۔ -- آفت کے بعد نقصان کی مرمت مہنگی ہو سکتی ہے۔ شدید نقصان کی صورتوں میں، مرمت کی لاگتیں حیران کن ہو سکتی ہیں۔

تاہم، بہت سی بہتریاں ہیں جو سلیقہ مند گھر مالکان کم پیسے سے یا بغیر پیسے کے کر سکتے ہیں۔  منصوبے جیسے کہ ذیل میں بتائے گئے ہیں، جب شہر میں اگلی آفت آتی ہے تو بہت فرق پیدا کرتے ہیں، اور پورا سال ضروریاتِ زندگی کی قیمتوں اور گھر کو درست حالت میں رکھنے کی لاگتوں کے لیے اضافی فائدہ فراہم کرتے ہیں۔

یہ چند تجاویز ہیں:

  • مختصر کریں۔

ڈرائی وال کو تبدیل کرتے ہوئے، ڈرائی وال کی پرتوں کے پیندے اور فرش کی اوپری سطح کے درمیان آدھے انچ سے 1 انچ کا خلاء چھوڑیں۔  (اگر قالین شامل کر رہے ہیں، یقینی بنائیں کہ خلاء قالین کی سطح سے اوپر ہے۔) خلاء کو بیس بورڈ سے ڈھانپیں۔

اگر آپ ڈرائی وال میں خلاء چھوڑتے ہیں، نچلی سطح کے سیلاب میں پانی مواد کے ساتھ نہیں چھوئے گا (اس میں اندرونی سیال کا چھلکاؤ، جیسے کہ باورچی خانے میں، شامل ہے)۔ جب پانی ڈرائی وال کے ساتھ ملتا ہے، یہ وال بورڈ میں جذب ہو جاتا ہے اور اگر بغیر کوئی حل نکالے چھوڑ دیا جائے تو پھپھوندی لگ جاتی ہے۔ گیلی ڈرائی وال کا واحد حل مکمل طور پر اسے نکال دینا ہے۔

  • بجلی چلانا۔

بجلی کے بورڈوں کو بلند کریں۔ پہلے یہ دیکھنے کے لیے پڑتال کریں کہ مقامی ضوابط کیا اجازت دیتے ہیں، لیکن زیادہ تر میں فرش سے بورڈ کی اونچائی پر کوئی پابندی نہیں ہوتی۔  بجلی کے بورڈ کم از کم سیلابی سطح سے کم از کم 1 فٹ یا فرش کی سطح سے 24 انچ اوپر منتقل کرنے پر غور کریں۔

بجلی کے بورڈوں کو بلند کرنا اس میں پانی رسنے یا نچلی سطح کے سیلاب کے واقعہ میں پانی گھسنے اور بجلی کے بورڈوں کے خلاؤں کو نقصان پہنچانے سے روکنے میں مدد کرتا ہے، جو برقی نظام کو نقصان پہنچا سکتے ہیں اور عام طور پر مرمت یا تبدیلی کے لیے ایک الیکٹریشن درکار ہوتا ہے۔

  • موسمی پٹیاں نصب کرنا ہمیشہ معاون ہوتا ہے۔

ہوا اور حتیٰ کہ پانی کو بھی روکنے میں مدد کے لیے دروازوں اور کھڑکیوں کے باہر (ربڑ کی یا دھاتی) موسمی پٹیاں نصب کریں۔  جب ایک دروازہ یا کھڑکی بند ہوتی ہے موسمی پٹی کو اچھی طرح بند کرنا چاہیئے۔ ایک عام بیرونی دروازے اور اس کی چوکھٹ کے درمیان ایک سُوتر جتنا خلاء بھی ایک دیوار میں 2 مربع انچ کے سوراخ کے برابر ہوتا ہے۔ خلاؤں کو بند کرنا گرمائش یا ٹھنڈک کرنے کی 15 فیصد تک لاگتوں کو بچا سکتا ہے اور نچلی سطح کے پانی کے داخلے کو کم کرنے میں معاون ہو سکتا ہے۔

موسمی پٹیاں نسبتاً تنصیب میں آسان، مؤثر، پائیدار، اور کئی رنگوں میں دستیاب ہوتی ہیں۔ وینائل کی پٹیاں اچھی گرفت کرتی ہیں اور نمی میں مزاحم ہوتی ہیں۔ دھاتی پٹیاں سالہا سال چلتی ہیں۔ دونوں سستی ہوتی ہیں۔

  • ریڈیو چلائیں۔

قریب ترین قومی موسمیاتی خدمت دفتر کی جانب سے موسمی ہنگامی حالات کے پیشگی انتباہ حاصل کرنے کے لیےNOAA موسمیاتی ریڈیو خریدیں۔ ریڈیو نشریات میں ایسی معلومات شامل ہوتی ہیں جیسے کہ بہت زیادہ بارش، فوری سیلاب، شدید طوفانِ برق و باراں، طوفانِ بادوباراں، انتہائی گرمی یا سردی کے انتباہ، ندی اور دریا کی جولانیاں، اور دیگر خطرات کے لیے نگرانی اور انتباہات۔ معلومات،  حسبِ ضرورت، دن میں 24 گھنٹے، ہفتے میں سات دن نشر کی جاتی ہیں۔

جانیں بچانے اور املاک کو محفوظ رکھنے کے لیے موسمیاتی ریڈیو قبل از وقت انتباہ فراہم کرتے ہیں۔ زیادہ تر ریڈیو

سفری ہیں اور AC بجلی یا بیٹری سے چلتے ہیں۔ بہت سے موسمیاتی ریڈیو اتنے سستے ہیں کہ ایک سے زیادہ (گھر، دفتر، کیبن، کار، کشتی وغیرہ)  میں رکھے جا سکتے ہیں۔

تعمیرِ نو یا تشکیلِ نو کے دوران، مقامی حکام فیصلہ کرتے ہیں کہ عمارتیں کہاں اور کیسے دوبارہ تعمیر کی جائیں گی۔ تعمیرِ نو کرتے ہوئے وفاقی رہنما ہدایات مقامی لوگوں کی رہنمائی کر سکتی ہیں لیکن تشکیلِ نو کا عمل مقامی تعمیراتی ضوابط اور تقاضوں کی جانب سے سرکاری حکم کے تحت ہوتا ہے۔

مثال کے طور پر، برقی بورڈوں کو اونچا کرنے پر ویک اینڈ خرچ کرنے سے پہلے، مقامی تعمیراتی دفتر سے پتہ کریں یہ دیکھنے کے لیے کہ آیا چھوٹی بہتریوں کے لیے اجازت نامہ اور یا معائنہ تو درکار نہیں ہے۔

بہت سے مضافات اور علاقوں میں اس بارے میں تقاضہ جات ہیں کہ ایک گھر باہر سے کیسے نظر آتا ہے، اس لیے یہ ہمیشہ بہترین ہوتا ہے کہ آپ اپنا منصوبہ شروع کرنے سے قبل پوچھ لیں۔

FEMA کا مشن ہمارے شہریوں اور بروقت پہنچنے والے امدادی کارکنوں کی مدد کرنا ہے یہ یقینی بنانے کے لیے کہ تمام خطرات کے لیے تیار رہنے، ان سے بچنے، ان کا جواب دینے، ان سے بحالی، اور ان میں تخفیف کے لیے ہم بطورِ قوم تعمیر، امداد، اور اپنی قابلیت کو بڑھانے کے لیے مل کر کام کرتے ہیں۔

www.fema.gov/blog، www.twitter.com/fema، www.facebook.com/fema، اور www.youtube.com/femaپر FEMA  کو آن لائن فالو کریں اورwww.twitter.com/craigatfema پر منتظم کریگ فیوگیٹ کی سرگرمیوں کو بھی فالو کریں۔

سماجی میڈیا کے مہیا کیے گئے روابط صرف حوالے کے لیے ہیں۔ FEMA کسی بھی غیر سرکاری ویب سائٹ، کمپنیوں یا ایپلیکیشنز کی منظوری نہیں دیتی۔

Last Updated: 
07/25/2013 - 17:01
State/Tribal Government or Region: 
Related Disaster: 
Back to Top