Federal Emergency Management Agency

آفت میں FEMA کے تحفظِ ماحولیات و تاریخ یونٹ کا کردار

Main Content
Release date: 
07/23/2013
Release Number: 
4086-192

 

ٹرینٹون، نیو جرسی۔ -- نارتھ جرسی میں لبرٹی سٹیٹ پارک سے ساحل پر لُوسی دا ایلیفنٹ تک، ساحل کے ساتھ ساتھ ریاست کے پاس تاریخی مقامات کا خزانہ ہے جس نے کئی برسوں سے قدرت کے خیالات کو پختہ کیا ہے۔ کچھ، جیسے کہ لُوسی،100 سال سے زیادہ پرانے ہیں۔

ان اہم تاریخی مقامات کو آفت سے پہلے اور بعد دونوں میں تحفظ درکار ہے، جب کوئی بھی نقصان ہوتا ہے اسے تاریخی اور ماحولیاتی محفوظ طریقے سے مرمت کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔

FEMA کا ماحولیاتی منصوبہ بندی و تحفظِ تاریخ عملہ (EHP) ماحولیاتی اور ثقافتی ضوابط کی تعمیل کی اہمیت کو سمجھنے میں بلدیہ جات اور ایجنسیوں کی مدد میں ایک انتہائی اہم کردار ادا کرتا ہے تاکہ وہ ایک نقصان زدہ تاریخی مقام کی مرمت یا تعمیرِ نو کرتے ہوئے باخبر منصوبہ بندی کے فیصلے کر سکیں۔  

EHP FEMA عملے، مقامی، ریاستی اور وفاقی شراکت داروں، اور درخواست دہندگان جن کے ذمے ہمارے قومی ورثے کے تاریخی، ثقافتی اور قدرتی پہلوؤں کو بچانے کا چیلنج لگایا گیا ہے، کو اپنی مہارت اور تکنیکی معاونت فراہم کرتا ہے۔ وہ درخواست دہندگان کی سمجھنے میں مدد کرتے ہیں کہ قانون کے تحت کیا درکار ہے اور ان تقاضوں پر کتنے بہترین طریقے سے پورا اُترنا ہے۔ 

FEMA کا مقصد یہ یقینی بنانا ہے کہ جب تاریخی مقامات کی بحالی کے لیے FEMA کی جانب سے سرمایہ فراہم کیا جاتا ہے، تمام قابلِ اطلاق وفاقی، ماحولیاتی اور ثقافتی دساتیر کی شناخت کی جاتی ہے اور ان پر پُورا اُترا جاتا ہے۔

EHP پروگرام ریاست کے ماحولیاتی، تاریخی اور ثقافتی وسائل کے تحفظ اور بہتری کو FEMA کے مشن، پروگراموں اور سرگرمیوں میں ضم کرتا ہے۔

عمومی ماحولیاتی اور تاریخی تحفظ کے قوانین اور انتظامی احکام جن کا ایک تاریخی بحالی کے منصوبے پر اطلاق ہو سکتا ہے میں شامل ہیں خطرے کی زد میں انواع کا ایکٹ، صاف ہوا کا ایکٹ، صاف پانی کا ایکٹ، قومی تاریخ کے تحفظ کا ایکٹ، اور سیلابی میدان، نم زمینیں اور وفاقی انتظامی احکامات جیسے کہ ماحولیاتی انصاف۔ اس میں ریاستی تاریخی تحفظ کے دفاتر بھی شامل ہیں۔

مقامی اور ریاستی حکومتوں کے ساتھ ایک جاری شراکت داری میں، FEMA فنڈنگ گرانٹس کے ذریعے، صدارتی طور پر نامزد کردہ آفت سے بحالی میں ریاست کی مدد کرنے کی کوشش کرتی ہے، اور نیوجرسی کے ماحولیاتی اور تاریخی وسائل پر اثرات سے بچاؤ اور ان میں تخفیف کرتے ہوئے تمام درخواست دہندگان کو منصوبوں میں تاخیر اور اجازت ناموں سے انکار کے ماحولیاتی خدشات کی شناخت میں EHP مشورہ دیتے ہوئے محتاط رہتی ہے۔

FEMA کا مشن ہمارے شہریوں اور بروقت پہنچنے والے امدادی کارکنوں کی مدد کرنا ہے یہ یقینی بنانے کے لیے کہ تمام خطرات کے لیے تیار رہنے، ان سے بچنے، ان کا جواب دینے، ان سے بحالی، اور ان میں تخفیف کے لیے ہم بطورِ قوم تعمیر، امداد، اور اپنی قابلیت کو بڑھانے کے لیے مل کر کام کرتے ہیں۔

www.fema.gov/blog، www.twitter.com/fema، www.facebook.com/fema، اور www.youtube.com/fema پر FEMA کو آن لائن فالو کریں۔ اور www.twitter.com/craigatfema پر منتظم کریگ فیوگیٹ کی سرگرمیوں کو بھی فالو کریں۔

سماجی میڈیا کے مہیا کیے گئے روابط صرف حوالے کے لیے ہیں۔ FEMA کسی بھی غیر سرکاری ویب سائٹ، کمپنیوں یا ایپلیکیشنز کی منظوری نہیں دیتی۔

Last Updated: 
07/25/2013 - 15:16
State/Tribal Government or Region: 
Related Disaster: 
Back to Top