Federal Emergency Management Agency

تعمیر شروع کرنے سے قبل، ایک تعمیراتی اجازت نامہ طلب کریں

Main Content
Release date: 
07/18/2013
Release Number: 
4086-191

 

ٹرینٹون، نیو جرسی۔ -- چونکہ سینڈی طوفان کے آفت زدگان نے اپنے گھروں کی مرمتوں کا آغاز کر دیا ہے، ایک اہم اوزار ہے جس کی انہیں اپنے اوزاروں کے ڈبے میں ضرورت پڑ سکتی ہے - ایک تعمیراتی اجازت نامہ

آفت سے بحالی کے ریاستی اور وفاقی اہلکار شہریوں کو جو مرمتیں شروع کرنے کے لیے تیار ہیں، پہلے اپنے مقامی تعمیراتی حکام سے پوچھنے کی ترغیب دے رہے ہیں کہ یہ تعین کرنے کے لیے کہ آیا مرمت یا تعمیرِ نو کے لیے ایک اجازت نامے کی ضرورت تو نہیں ہے۔

خصوصاً، زیادہ تر حلقہ ہائے اختیار میں برقیاتی کام، پانی کے پائپوں کے نظام اور ڈھانچہ جاتی نقصان، جیسے کہ دیگر چیزوں کے علاوہ، بنیادوں اور بیرونی دیواروں کی مرمتوں کے لیے کسی قسم کا اجازت نامہ درکار ہے۔

نیوجرسی کے لیے FEMA کی وفاقی رابطہ افسر گریسیا زیکزک نے کہا، "ہمیں معلوم ہے کہ لوگ جتنی جلدی ہو سکے اپنی زندگیاں معمول پر لانے کے لیے بیتاب ہیں، لہٰذا مرمت کا عمل فوری شروع کر دینا بہت دلکش لگتا ہے۔"

"ہم ہر کسی کو یاد دہانی کروانا چاہتے ہیں کہ وہ اپنے مقامی تعمیراتی دفاتر سے پوچھیں یہ معلوم کرنے کے لیے کہ کیا اجازت ناموں کی ضرورت ہے اور، اگر ہے، تو کس قسم کی مرمتوں کے لیے۔"

مقامی تعمیراتی ضوابط اور آرڈیننس عموماً محفوظ تعمیر اور زمین کے معقول استعمال کی روایات کو یقینی بنانے کے لیے نافذالعمل ہوتے ہیں۔

بہت سے علاقوں میں اضافی آرڈیننس بھی ہیں جو سیلابی میدان کے انتظام کو سنبھالتے ہیں۔ یہ مقامی آرڈیننس سیلابی خطرات میں گھرے علاقوں میں زندگیاں بچانے اور مستقبل کی آفات سے املاک کو پہنچنے والے نقصانات سے بچانے میں مدد کے لیے تعمیراتی تقاضوں کو باضابطہ بناتے ہیں۔ سیلابی میدان آرڈیننس ایک شہر یا ایک علاقے کے مکینوں کے لیے سیلابی بیمہ کروانے کے قابل ہونے کے لیے ایک ضروری پہلا مرحلہ ہوتے ہیں۔

مقامی ضوابط اور آرڈیننسوں کی تعمیل - خصوصاً سیلابی میدان کے انتظام - کا نتیجہ سیلابی بیمہ کے لیے بہترین ممکنہ قیمتوں کی صورت نکل سکتا ہے۔ سیلابی میدان کے انتظام کے آرڈیننسوں کی تعمیل میں ناکامی کا نتیجہ پالیسی لینے والوں کے لیے زیادہ سیلابی بیمہ قیمتوں یا ایک فرد کی ایک سیلابی بیمہ پالیسی خریدنے میں ناقابلیت کی صورت میں نکل سکتا ہے۔

FEMA کا مشن ہمارے شہریوں اور بروقت پہنچنے والے امدادی کارکنوں کی مدد کرنا ہے یہ یقینی بنانے کے لیے کہ تمام خطرات کے لیے تیار رہنے، ان سے بچنے، ان کا جواب دینے، ان سے بحالی، اور ان میں تخفیف کے لیے ہم بطورِ قوم تعمیر، امداد، اور اپنی قابلیت کو بڑھانے کے لیے مل کر کام کرتے ہیں۔

www.fema.gov/blog، www.twitter.com/fema، www.facebook.com/fema، اور www.youtube.com/femaپر FEMA کو آن لائن فالو کریں- اورwww.twitter.com/craigatfema پر منتظم کریگ فیوگیٹ کی سرگرمیوں کو بھی فالو کریں۔

سماجی میڈیا کے مہیا کیے گئے روابط صرف حوالے کے لیے ہیں۔ FEMA کسی بھی غیر سرکاری ویب سائٹ، کمپنیوں یا ایپلیکیشنز کی منظوری نہیں دیتی۔

Last Updated: 
07/22/2013 - 09:34
State/Tribal Government or Region: 
Related Disaster: 
Back to Top