Federal Emergency Management Agency

کنبہ جاتی مواصلات کا منصوبہ تیار کرنا آفت کا ہمت سے مقابلہ کرنے میں آپ کی مدد کرسکتا ہے

Main Content
Release date: 
07/16/2013
Release Number: 
4086-188

ٹرینٹن، این جے -- جیسا کہ بہت سارے نیو جرسی کے باشندوں نے عظیم طوفان سینڈی کے دوران سیکھا، قدرتی آفت مواصلات کو تہ و بالا کرسکتی ہے اور لوگوں کو سچ مچ تاریکی اور تنہائی میں چھوڑ سکتی ہے۔

جیسا کہ تاریخی طوفان نے پچھلے اکتوبر میں پورے صوبہ کو ہلا کر رکھ دیا، لہذا پاور لائنیں نیچے آگئیں، ٹریفک سگنلز نے کام کرنا بند کردیا، اور کیبل، انٹرنیٹ اور سیل فون مواصلات کے نیٹ ورک ناکارہ ہوگیے۔

اچانک، ہزاروں لوگ تنہا اور "پاور گرڈ سے غیر مربوط،" ہوگیے، اور وہ کئی دنوں، اور کچھ حالات میں، ہفتوں تک دوستوں اور عزیزوں سے بات چیت کرنے سے قاصر ہوگیے۔

جب عظیم طوفان سینڈی کی جسامت والی آفت پیش آتی ہے، تو یہ ہر شخص کے لیے، لیکن بچوں، بزرگوں اور مخصوص ضروریات کے محتاج لوگوں کے لیے خاص طور پر ، خوف و دہشت پیدا کرنے والی صورتحال ہوتی ہے۔

اور جب کہ ہم مادرانہ فطرت (مدر نیچر) کی لہر کی پیش گوئی نہیں کرسکتے ہیں، لیکن ہم معمولی منصوبہ بندی سےچیلنجوں سے نمٹنے کے لیے بہتر طور پر تیار ہوسکتے ہیں جنہیں اس طرح کا واقعہ پیش کرتا ہے۔

اختیار کرنے کے لیے سب سے اہم ابتدائی مراحل میں سے ایک یہ ہے کہ کنبہ جاتی مواصلات کا ایسا منصوبہ تیار کیا جائے جس پر دوسری آفت پیش آنے کی صورت میں خاندان کا ہر فرد بھروسہ کرسکے۔

ذیل میں فکر اور دباؤ کو کم کرنے سے متعلق کچھ ترکیبیں دی جارہی ہیں جو اس وقت قدرتی طور پر سامنے آتے ہیں جب کہ آپ اپنے عزیزوں سے رابطہ کرنے سے قاصر رہتے ہیں:

  • اپنے کنبہ کے ہر فرد کے لیے رابطہ کا فارم مکمل کریں، جس میں کنبہ کے افراد کا نام، پتہ، اور گھر، جائے کار کا فون اور سیل نمبر شامل ہوں۔ کسی ایسے پڑوسی یا رشتہ دار کا نام شامل کریں جو ہنگامی صورتحال میں جواب دینے کا خواہشمند ہو۔
  • اپنے پڑوس نیز شہر سے باہر ملنے کی جگہ پر اتفاق کریں جہاں آپ کے گھر جانے سے قاصر ہونے کی صورت میں کنبہ کے افراد اکٹھا ہوسکتے ہیں۔
  • کنبہ کے کسی فرد یا دوست کی نشاندہی کریں جو صوبہ سے باہر رہتا ہے اور وہ یہ اطلاع دینے کے لیے گھر کے افراد کے لیے مرکزی رابطہ کے طور پر کام کرسکتا ہے کہ وہ لوگ محفوظ ہیں۔ مقامی رابطہ حاصل کرنے کے مقابلہ میں شہر سے باہر کال کرنا زیادہ آسان ہوسکتا ہے۔
  • یقینی بنائیں کہ آپ کے کنبہ کے ہر فرد کو اس رابطہ کے شخص کے فون نمبر کا علم ہے، اس کے پاس سیل فون ہے، یا

اس کے پاس کھلا پیسہ یا پہلے سے ادا شدہ فون کارڈ ہے جسے ہنگامی صورتحال میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔

  • کنبہ کے افراد اپنے فون میں "آئی سی ای" "ہنگامی صورتحال میں) نمبر کا پروگرام تیار کرسکتے ہیں۔ اگر آپ یا کنبہ کا فرد زخمی ہوجاتا ہے، تو ہنگامی صورتحال کا ذمہ دار آپ کے کنبہ یا دوستوں سے رابطہ کرنے کے لیے اس نمبر کو استعمال کرسکتا ہے۔ اپنے منتخب کردہ شخص کو ضرور الرٹ کردیں کہ آپ اسے اپنے ہنگامی صورتحال کے رابطہ کے طور پر مقرر کررہے ہیں۔
  • کنبہ کے افراد کو ٹیکسٹ میسیجنگ (اسے ایس ایم ایس یا شارٹ میسیج سروس بھی کہا جاتا ہے) استعمال کرنے کا طریقہ سکھائیں۔ جب فون کالیں ناکام ہوجاتی ہیں، تو متن مواصلات اکثر پہنچ سکتی ہیں۔
  • الرٹ سروسز کا خریدار بنیں۔ بہت ساری مواصلات فون کالز، ای میل اور ٹیکسٹ الرٹ کے ذریعہ باشندوں کے لیے ہنگامی پیغامات نشر کرتی ہیں۔ سروس کے لیے سائن اپ کرنے کے لیے اپنے مقامی ہنگامی صورتحال کے بندوبست کی آفس سے پوچھیں۔
  • جب آپ اپنی کنبہ جاتی مواصلات کا منصوبہ تیار کرلیں، تو سال میں ایک یا دوبار اپنے منصوبہ کی مشق کریں۔ اس طرح، اگر کوئی حقیقی آفت پیش آتی ہے، تو آپ اس معمول کے ساتھ مطمئن اور اس پر عمل کرنے کے لیے تیار ہوں گے۔
  • حسب ضرورت اس میں شامل معلومات کو تازہ کریں۔

معمولی تیاری ہنگامی صورتحال جیسے عظیم طوفان سینڈی کے دوران محفوظ اور مربوط رہنے میں آپ کے کنبہ کی کافی مدد کرسکتی ہے۔

ڈاؤن لوڈ ہونے کے قابل ہنگامی صورتحال کے رابطہ کے کارڈ اور کنبہ جاتی مواصلات کے منصوبہ کی تیاری سے متعلق مزید معلومات کے لیے، www.ready.gov/family-communications دیکھیں۔

FEMA کا مشن یہ ہے کہ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے ہمارے شہریوں اور بروقت پہنچنے والے کارکنوں کا تعاون کیا جائے کہ تمام خطرات کے لیے تیار رہنے، ان سے بچنے، ان کا جواب دینے، ان سے بحالی، اور ان میں تخفیف کرنے کے لیے ہم ایک ساتھ مل کر اپنی اہلیت کو مضبوط کریں، قائم رکھیں، اور ان کی اصلاح کریں۔

FEMA کو آن لائن www.fema.gov/blog, www.twitter.com/fema, www.facebook.com/fema اور www.youtube.com/fema پر فالو کریں۔ نیز، اڈمنسٹریٹر کریگ فوگیٹ کی سرگرمیوں کو www.twitter.com/craigatfema پر فالو کریں۔

سوشل میڈیا کے فراہم کردہ لنک صرف حوالہ کے لیے ہیں۔ FEMA کسی غیر سرکاری ویب سائٹ، کمپنی یا درخواست کی تصدیق نہیں کرتی ہے۔

Last Updated: 
07/19/2013 - 12:34
State/Tribal Government or Region: 
Related Disaster: 
Back to Top