Federal Emergency Management Agency

ممکن ہے کہ بیمہ ہر چیز کا احاطہ نہ کرے لہذا FEMA سے رابطہ میں رہیں

Main Content
Release date: 
07/12/2013
Release Number: 
4086-180

ٹرینٹن، این جے -- آفت سے متعلق اعانت ان نقصانات کے لیے دستیاب ہوسکتی ہے جو زبردست طوفان سینڈی کے نیو جرسی کے پسماندگان کے لیے بیمہ کے تصفیہ کے تحت نہیں آتے ہیں۔

اسی وجہ سے فیڈرل منیجمنٹ ایجنسی ایسے پسماندگان سے، جنہوں نے آفت سے متعلق اعانت کے لیے اندراج کرایا ہے، یہ اصرار کرتی ہے کہ وہ اپنے بیمہ کا تصفیہ حاصل کرنے پر جلد از جلد FEMA ہیلپ لائن، 800-621-3362 کو کال کریں۔

جب آخر کار بیمہ کی جانچ آتی ہے، تو ممکن ہے کہ یہ پسماندہ کو پہنچنے والے تمام نقصانات کا احاطہ نہ کرے، لہذا اگر آپ نے فیڈرل ایمرجنسی منیجمنٹ ایجنسی کو اعانت کے لیے درخواست دی ہے، تو آپ کو FEMA کو جانکاری دینی چاہیے کہ آپ کے پاس اپنے بیمہ کا تصفیہ ہے۔ یقینی بنائیں کہ آپ کے پاس وہ رجسٹریشن نمبر ہے جسے FEMA نے آپ کی درخواست کے لیے مقرر کیا ہے۔

اگر آپ کو FEMA کی طرف سے کوئی خط موصول ہوا ہے جس میں یہ بتایا گیا ہے کہ آپ اعانت کے لیے حقدار نہیں تھے، تو جزوی وجہ یہ ہوسکتی ہے کہ آپ کے بیمہ کا بندوبست آپ کی درخواست میں حل نہ کیا جاسکا ہو۔

اگر آپ نے اصل اعانت کے فیصلہ کی اپیل پہلے ہی فائل کر رکھی ہے، تو آپ کے بیمہ کے تصفیہ کی بنیاد پر اس اپیل میں ترمیم کی جاسکتی ہے۔

یہ صرف چند ایسی وجوہات ہیں جن کی وجہ سے درخواست دہندگان کے لیے FEMA کے ساتھ رابطہ رکھنا اہم ہوتا ہے۔

جن پسماندگان نے اعانت کے لیے اندراج کرایا ہے، انہیں اعانت سے متعلق تازہ جانکاریوں کی بروقت وصولی کو یقینی بنانے کے لیے اپنے رابطہ کی معلومات کو تازہ رکھنا چاہیے۔

کسی کے رابطہ کی معلومات کو FEMA کے ساتھ تازہ رکھنے سے FEMA کے  گھر کے معائنہ کاروں کو پسماندگان کے ساتھ جڑنے میں مدد بھی ملے گی۔ اگر کوئی معائنہ کار ملاقات طے کرنے کے لیے بذریعہ فون درخواست دہندہ تک پہنچنے سے قاصر ہے، تو غیر ضروری تاخیر ہوسکتی ہے۔ درخواست دہندگان سے یہ بھی اصرار کیا جاتا ہے کہ وہ  تاخیر سے بچنے کے لیے گھر کے معائنہ کاروں کے ساتھ اپنی طے شدہ ملاقاتوں کی پابندی کریں۔

جن درخواست دہندگان کو اپنے رابطہ کی معلومات کو تازہ کرنے کی ضرورت ہے یا جو اپنی درخواست کے متعلق سوالات پوچھنا چاہتے ہیں، وہ ہفتہ کے سات دن، 10 بجے صبح سے 7 بجے شام تک، ٹول فری FEMA ہیلپ لائن، 800-621-3362 پر کال کرسکتے ہیں۔ مدد اکثر زبانوں میں دستیاب ہے۔

FEMA کا مشن یہ ہے کہ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے ہمارے شہریوں اور بروقت پہنچنے والے کارکنوں کا تعاون کیا جائے کہ تمام خطرات کے لیے تیار رہنے، ان سے بچنے، ان کا جواب دینے، ان سے بحالی، اور ان میں تخفیف کرنے کے لیے ہم ایک ساتھ مل کر اپنی اہلیت کو مضبوط کریں، قائم رکھیں، اور ان کی اصلاح کریں۔

FEMA کو آن لائن www.fema.gov/blog, www.twitter.com/fema, www.facebook.com/fema اور www.youtube.com/fema پر فالو کریں۔ نیز، اڈمنسٹریٹر کریگ فوگیٹ کی سرگرمیوں کو www.twitter.com/craigatfema پر فالو کریں۔

سوشل میڈیا کے فراہم کردہ لنک صرف حوالہ کے لیے ہیں۔ FEMA کسی غیر سرکاری ویب سائٹ، کمپنی یا درخواست کی تصدیق نہیں کرتی ہے۔

Last Updated: 
07/18/2013 - 14:22
State/Tribal Government or Region: 
Related Disaster: 
Back to Top