Federal Emergency Management Agency

نیو یارک میں عارضی پناہ گزینی کی اعانت کے پروگرام میں توسیع کرتا ہے FEMA

Main Content
Release date: 
07/09/2013
Release Number: 
229

نیو یارک – ریاست نیو یارک کی درخواست پر، فیڈرل ایمرجنسی منیجمنٹ ایجنسی نے عارضی پناہ گزینی کی اعانت (ٹی ایس اے) کے پروگرام میں 30 دن کی توسیع کو منظوری دی ہے، جو سینڈی طوفان کے ایسے اہل پسماندگان کو شریک ہوٹلوں میں ٹھہرنے کی اجازت دیتا ہے جو اپنے گھروں میں نہیں لوٹ سکتے ہیں۔

 

TSA چیک آؤٹ کی تاریخ 6 اگست 2013 تک بڑھادی گئی ہے۔ FEMA نئی توسیع کے اہل درخواست دہندگان کو کال کرکے نئی چیک آؤٹ تاریخ کی اطلاع دے گا۔

 

عارضی TSA پروگرام سینڈی طوفان کے ایسے اہل پسماندگان کو محدود وقت کے لیے ہوٹل میں ٹھہرنے کی اجازت دیتا ہے جن کے گھروں کو بری طرح نقصان پہنچا ہے یا وہ منہدم ہوگیے ہیں۔ کمرے کا خرچ FEMA کے ذریعہ براہ راست ہوٹل کو ادا کیا جاتا ہے۔

 

توسیع ایسے درخواست دہندگان کی مدد کرنے کے لیے منظور کی گئی تھی جو اب بھی ہوٹلوں میں رکنے کے لیے پروگرام کے اہل ہیں جب کہ FEMA اور اس کے ریاستی اور مقامی شرکاء طویل میعادی اقامت کاری کے حل کی شناخت کرنے کے لیے کام کررہے ہیں۔ حالیہ ہوٹلوں میں قیام کرنے والے تمام TSA درخواست دہندگان کا مسلسل اہلیت کے لیے جائزہ لیا جاتا ہے۔

 

FEMA مقامی، ریاستی، قبائلی اور رضاکار ایجنسی کے شرکاء کی ہم آہنگی میں مسلسل کام کرتا ہے تاکہ دور رس اور ہماگیر کیس ورک کے ذریعہ درخواست دہندگان کی مدد کی جائے، ان کی شناخت کی جائے اور انہیں زیادہ مناسب عارضی یا طویل میعادی مکان میں منتقل کیا جائے۔

 

نیو یارک کی آفت کی بحالی سے متعلق مزید معلومات کے لیے، www.fema.gov/SandyNY، www.twitter.com/FEMASandy، www.facebook.com/FEMASandy اور www.fema.gov/blog دیکھیں۔

Last Updated: 
07/09/2013 - 16:52
State/Tribal Government or Region: 
Related Disaster: 
Back to Top