Federal Emergency Management Agency

نیو جرسی کمیونٹیوں نے 29.7 ملین ڈالر کے آفتی قرضے حاصل کئے

Main Content
Release date: 
06/19/2013
Release Number: 
4086-172

ٹرینٹن، نیو جرسی  -- سات مقامی علاقوں نے فیڈرل ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی کے ذریعہ کمیونٹی ڈیزاسٹر قرضہ جات میں  29.7  ملین ڈالر حاصل کئے۔ کم سود والے قرضوں کا یہ پروگرام سرکاری فرائض  کو انجام دینے  میں اس اہل انتظامیہ کی مدد کرتا ہے جس کو طوفان سے آمدنی کا کافی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

سینڈی طوفان کے ردعمل میں کانگریس نے ڈیزاسٹر اسسٹنس ڈائریکٹ لون پروگرام اکاؤنٹ میں اضافی فنڈز کی رقم مختص کی ہے۔  فیما نے یہ پروگرام نیو جرسی میں گورنر کرس کرسٹی (Chris Christie) کی درخواست پر حرکت میں لایا ہے۔

کیمونٹی ڈیزاسٹر لون (آفتی قرضے)  آمدنی کے خلاء  کو پر کرنے کے لئے بنائے گئے ہیں تاکہ آفت کے بعد مقامی انتظامیہ اپنے فرائض کی انجام دہی جاری رکھ سکے۔"  فیما وفاقی رابطہ آفیسر گارسیا شیک (Gracia Szczech) نے کہا۔ "یہ قرضے مقامی انتظامیہ کے اخراجات جیسے پولیس، فائر فائٹرز اور اساتذہ کی تنخواہوں کے لئے ہیں حب تک کمیونٹی کی بحالی ہوتی ہے۔"

ان قرضوں کو کسی بھی وفاقی گرانٹ یا کیپٹل منصوبے کی لاگت کی حصہ  داری کے طور پر استعمال نہیں کیا جا سکتا۔

31 مئی کی تاریخ میں قرضے حاصل کرنے والے  نیو جرسی کے انتظامیہ یہ ہیں:

  • اٹلانٹک ہائلینڈس کی انتظامیہ (Borough of Atlantic Highlands) -- 2,108,876
  • کینسبرگ کی انتظامیہ (Borough of Keansburg) --   3,954,766
  • لٹل سلور کی انتظامیہ (Borough of Little Silver) --  1,829,324
  • اوشن پورٹ کی انتظامیہ (Borough of Oceanport) -- 1,154,931
  • ٹامس ریور قصبہ (Toms River Township) -- 5,000,000
  • سی برائٹ کی انتظامیہ (Borough of Sea Bright) --  1,297,273  اور
  • ٹامس ریور فائیر ڈسٹرکٹ (Toms River Fire District,) --  1,550,078

قرضے انتظامیہ کے اس سال کے آپریٹنگ بجٹ کے 50 فیصد سے تجاوز نہیں کر سکتے ہیں جب آفت واقع ہوئی ہو. قرضہ کی زیادہ سے زیادہ رقم 5 ملین ڈالر ہے. انتظامیہ کو حکومت کے فرائض انجام دینے میں امداد کی ضرورت کا مظاہرہ کرنا چاہیے. قرضے کی مدت پانچ سال ہے لیکن درخواست پر 10 سال تک بڑھائی جا سکتی ہے۔  قرضوں پر سود پانچ سالہ میچیورٹی کی شرح کے برابر ہے جس کا تعین وزارت خزانہ کے سیکرٹری کی طرف سے قرضہ عمل میں لائے جانے والے دن ہوگا۔

فیما کا مقصد ہمارے شہریوں اور فوری امداد دینے والوں کو تعاون فراہم کرنا ہے تاکہ بطور ایک قوم ہم یہ یقینی بنائیں کہ تمام  وارداتوں سے نمٹنے، حفاظت کرنے، اور جوابی کاروائی و بحالی  و تخفیف سے متعلق ہماری صلاحیت کی تعمیر، توثیق اور بہتری میں ہم ایک ساتھ جٹ جائیں۔

 www.fema.gov/blog www.twitter.com/fema, www.facebook.com/fema,

اور  www.youtube.com/fema  پر آنلائن فیما کی پیروی کریں۔ ایڈمنسٹریٹر کریگ فوگیٹ کی کارکردگی کی بھی www.twitter.com/craigatfema  پر پیروی کریں۔

سوشل میڈیا کے لنک خالصتا حوالے کے طور پر دئے گئے ہیں۔ فیما کسی غیر سرکاری ویب سائٹ، کمپنی یا ایپلیکیشنز کی تائید نہیں کرتا ہے۔

Last Updated: 
06/21/2013 - 12:32
State/Tribal Government or Region: 
Related Disaster: 
Back to Top